PFUC

PFUC Pakistan Federal Union of Columnists & Creators PFUC invites columnists from the globe to join hands with us

Pakistan Federal Union of Columnists(PFUC) is organized to develop, educate and promote newspaper columnists; of the print and electronic media and to provide the public with better professional newspaper columnists through education and example. Members shall be columnists in the Pakistan and other countries, either employed by newspapers or freelance, whose work is published on the Internet in a

ny medium as online columns or journalism-oriented Web logs (blogs); and writers actively aspiring to be columnists.

مرکزی صدر فرید رزاقی اور ممبر BOG عبدالماجد ملک کی جانب سے قابلِ احترام قاسم علی شاہ صاحب کو متواتر دوسرے سال حج کی عظیم...
05/06/2026

مرکزی صدر فرید رزاقی اور ممبر BOG عبدالماجد ملک کی جانب سے قابلِ احترام قاسم علی شاہ صاحب کو متواتر دوسرے سال حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی۔
یہ اللہ رب العزت کا خاص فضل و کرم ہے کہ انہیں بار بار اپنے مقدس گھر کی حاضری نصیب ہو رہی ہے۔ اس بابرکت موقع پر ملاقات میں حج کے روحانی سفر سے جڑی خوبصورت یادیں بھی تازہ ہوئیں، جو دل و روح کو ایک خاص سکون اور ایمان کی تازگی عطا کرتی ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے حج کو حجِ مبرور و مقبول فرمائے، ان کی عبادات کو شرفِ قبولیت عطا کرے اور اس مقدس سفر کی برکتوں کو ان کی زندگی کا مستقل حصہ بنا دے۔ اللہ تعالیٰ انہیں ہر سال یہ عظیم سعادت نصیب فرمائے اور ہمیں بھی اپنے گھر کی حاضری بار بار عطا فرمائے۔ آمین 🤍🕋

چئیرمین پی ایف یو سی فرخ وڑائچ کے سی پی این ای پنجاب کمیٹی کا ممبر نامزد ہونے پر جنوبی پنجاب کے موقر اخبار روزنامہ تھلوچ...
05/06/2026

چئیرمین پی ایف یو سی فرخ وڑائچ کے سی پی این ای پنجاب کمیٹی کا ممبر نامزد ہونے پر جنوبی پنجاب کے موقر اخبار روزنامہ تھلوچی نے سپیشل ایڈیشن شائع کیا

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!PFUC کے چیئرمین، ممتاز صحافی اور سینئر اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کو CPNE پنجاب کمیٹی برائے 2...
04/06/2026

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!

PFUC کے چیئرمین، ممتاز صحافی اور سینئر اینکر پرسن فرخ شہباز وڑائچ کو CPNE پنجاب کمیٹی برائے 2026-27 کا رکن نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ یہ اعزاز ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، صحافتی خدمات اور آزادیٔ صحافت کے لیے جدوجہد کا اعتراف ہے۔ ان کی یہ نامزدگی PFUC کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

فرید رزاقی
مرکزی صدر، PFUC

بانی یوتھ جنرل اسمبلی  فہد شہباز، کو Forbes Under 30 کی Social Impact کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے- 2023 میں انگلینڈ  کے ...
29/05/2026

بانی یوتھ جنرل اسمبلی فہد شہباز، کو
Forbes Under 30 کی Social Impact کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے- 2023 میں انگلینڈ کے معروف اعزاز ڈیانا ایوارڈ سے نوازا گیا فہد 2026 میں فاربز سوشل امپیکٹ کیٹیگری میں جگہ بنانے والا واحد پاکستانی نوجوان ہے یہ قابل فخر بات ہے اسے بیک وقت دونوں اعزاز حاصل ہیں
پی ایف یو سی فیملی فہد شہباز کو مبارکباد پیش کرتی ہے یہ پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے

عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹس اینڈ کریٹرز کی جانب سے تمام اہل وطن کو عید مبارک! 🌙✨اس باب...
27/05/2026

عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹس اینڈ کریٹرز کی جانب سے تمام اہل وطن کو عید مبارک! 🌙✨
اس بابرکت دن پر، ہم سب کے لیے خوشیوں، امن اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔

چئیرمین پی ایف یو سی فرخ وڑائچ کی میاں  مقصود احمد (مرحوم) سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب کے گھر آمد میاں صاحب کے صاحبزادے...
24/05/2026

چئیرمین پی ایف یو سی فرخ وڑائچ کی میاں مقصود احمد (مرحوم) سابق امیر جماعت اسلامی پنجاب کے گھر آمد میاں صاحب کے صاحبزادے میاں صہیب شریف،رہنما جماعت اسلامی، حافظ یاسر سے تعزیت اور دعا کی
اس موقع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی رہنما جماعت اسلامی چودھری شوکت،ممبر بورڈ آف گورنرز نور الھدی بھی موجود تھے
چئیرمین پی ایف یو سی نے میاں مقصود احمد مرحوم کی پی ایف یو سی کے لئے شفقت کا خصوصی طور پر ذکر کیا بلاشبہ ان کی رحلت سے پاکستان کی سیاست ایک عظیم مدبر سیاست دان سے محروم ہوگئی

23/05/2026

چئیرمین پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز فرخ وڑائچ کا معرکہ حق تصویری نمائش کی آرگنائزنگ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ، صدر پی ایف یو سی فرید رزاقی،معاون خصوصی چئیرمین ساجد خان،ممبر بورڈ آف گورنرز ماجد ملک، نور الھدی نے مرکزی کابینہ کے کردار کو سراہا

چئیرمین پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز فرخ وڑائچ کی سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات سابق ای...
23/05/2026

چئیرمین پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز فرخ وڑائچ کی سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات سابق ایم پی اے میاں نصیر احمد بھی موجود تھے

19/05/2026
18/05/2026

پریس ریلیز

پی ایف یو سی کی جانب سے خاتون صحافی سعدیہ خالد اور ان کے خاندان پر وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت
لاہور : 18 مئی 2026
پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز نے خاتون صحافی سعدیہ خالد اور ان کے اہلخانہ پر بااثر افراد کی جانب سے وحشیانہ تشدد، فائرنگ اور گھر کی دیوار مسمار کرکے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ درگائی گل جدید، رانا ٹاؤن، تحصیل فیروزوالہ، ضلع شیخوپورہ میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر خاتون اور ان کے خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پولیس مبینہ طور پر خاموش تماشائی بنی رہی۔
چیئرمین پی ایف یو سی فرخ وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا
ریاست کی ناک کے نیچے ایک خاتون کو اس کے گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنانا، اس کے گھر والوں کو زخمی کرنا اور پولیس کا خاموش تماشائی بنے رہنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ حکومتِ پنجاب فوری طور پر اس غنڈہ گردی کا نوٹس لے، متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرے اور غفلت برتنے والے پولیس افسران کے خلاف فوری تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
صدر پی ایف یو سی فرید رزاقی نے کہا
وزیراعلیٰ مریم نواز کی خواتین کے تحفظ سے متعلق ‘ریڈ لائن’ پالیسی اس وقت کھوکھلی دکھائی دیتی ہے جب ایک خاتون انصاف کے لیے ہسپتالوں اور تھانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہو۔ بااثر سیاسی پشت پناہی میں مجرموں کو کھلی چھوٹ دینا جنگل کے قانون کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر سنگین دفعات کے تحت فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔”
پی ایف یو سی کی مرکزی کابینہ نے متفقہ طور پر حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین پر عملی طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ بصورتِ دیگر پی ایف یو سی اس ناانصافی کے خلاف بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
جاری کردہ
مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز

Address

Gohar Centre , Office No 9
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PFUC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share