Aljazair urdu

Aljazair urdu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aljazair urdu, Media/News Company, Market, Lahore.

02/06/2026

بلاک نمبر آٹھ مین مارکیٹ ٹاؤن شپ لاہور میں رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی وَقاص یونس کے والد محمد یونس صدیقی کی دوسری برسی کا ختم شریف ہوا۔ جس کی صدارت مخدوم محمد بشیر چمن صدیقی نے کی۔ مہمان خصوصی بابا جی اِکرامُ الحق بقر بھنڈاری ، پاکستان پیپلز پارٹی زون ایک سو باسٹھ کے صدر وحید احمد لودھی ،نائب صدر راجہ نجم،محلہ داروں ،رِشتہ داروں اور دیگر درجنوں افراد نے شرکت کی ۔

29/05/2026

اے ٹُو ٹاؤن شپ لاہور میں آستانہ عالیہ ذُلفی نگینہ یو سفیہ کی جانب سے رانا شوکت علی یو سفی خلیفہ مجاز پیر طریقت ،رہبر شریعت حضرت سیّد ذُولفقار حُسین شاہ یو سفی نے پیر صاحب کی ہدایت پر عید الاضحیٰ کے دوسرے دِن جامع مسجد حنفیہ ،قادریہ ،یوسفیہ میں عوام ُ النّاس کیلئے دستر خوان کا اہتمام کیا جس میں برادرانِ طریقت اور عوام ُ النّاس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر رانا شوکت علی یوسفی نے اپنے المدینہ کیٹرنگ پر بھی عوامُ النّاس میں لنگر تقسیم کیا ۔

25/05/2026

سِوَل ڈیفنس روڈ ٹاؤن شپ لاہورمیں واقع وقار احمد شیخ کے دفتر الشیخ رئیل اسٹیٹ پر ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اختر خان نیازی کو تاجر بورڈ ٹاؤن شپ لاہور کا چیئر مین نامزد ہونے پر مُبارک باد دی گئی ۔اور پراپرٹی ڈیلرز کے مسائل کے حل کیلئے ٹاؤنز پراپرٹی ڈیلرایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ۔جس میں شاکر علی خان کو چیف آرگنائزر اور وقار احمد شیخ کو متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا گیا ۔اِس موقع پر یو سی 235 کے سابق چیئر مین آصف خان میو ،شہباز علی چدھڑ ایڈووکیٹ اور اختر خان نیازی کے علاوہ درجنوں افراد کی شرکت ۔

With Syed Rahmat Ali Qadri – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
24/04/2026

With Syed Rahmat Ali Qadri – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

With Sumit soni Entrepreneurs – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
24/04/2026

With Sumit soni Entrepreneurs – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

With Murad Khan – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
24/04/2026

With Murad Khan – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

15/04/2026

Chaman Mela Anniversary 2026
ٹاؤن شپ لاہور کی معروف دینی روحانی شخصیت مخدوم محمد بشیر چمن چِشتی قادری نے اپنے آستانہ چشتیہ قادریہ مین مارکیٹ ٹاؤن شپ لاہور میں ایک عظیم ُالشّان اِستقبالیہ کا اہتمام کیا یہ استقبالیہ اِکیاوَن ویں جشنِ مِیلادِ مُصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم المعروف چمن میلہ کی شاندار کامیابی پر چمن میلہ میں خصوصی شرکت کرنے والے مشائخِ عُظام، عُلماء کرام اور اکابرین ِ اہلِ سُنّت، سیاسی، سماجی، تاجر شخصیات کے اعزاز میں دیا گیا۔جس میں بڑی تعداد میں عُلماءکرام اور عاشقانِ مُصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

14/04/2026

Completion ceremony of memorization of the Quran at Medina Masjid Township, Lahore
جامع مسجد المدینہ ٹاؤن شپ لاہور میں مدرسہ کے سولہ حُفّاظ نے قرآن پاک حِفظ کیا ۔اُن کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں حُفّاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور کامیابی کی اسناد دی گئیں اس موقع پر علماء کرام ،طلباء کے والدین کے علاوہ سیاسی ،سماجی حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلام پاک سے کیا گیا بعد ازاں نعت خوان حضرات نے آقاکریم ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا جن میں جمشید رِضوی اور عطاء چِشتی کے علاوہ مدرسہ کے طالب عِلم شامل تھے ۔نعتیہ کلام سے حاضرین عِشقِ مُصطفیٰ میں مُنہَمِک ہو گئے ۔تقریب کی صدارت جامع مسجد المدینہ کے خطیب پروفیسر افتخار احمد چِشتی نے کی ۔اُنہوں نے قرآن پاک کی فضیلت بیان کی ۔دیگر مُقررین میں علامہ محمد عاکِف قادری اور علامہ پیر ذوالفقار مُصطفیٰ ہاشمی نے کہا کہ قرآن کا پڑھنا اور پڑھانا باعثِ ثواب وفضیلت ہے ۔اور وہ تمام والدین مبارکباد کے مُستحق ہیں جِنہوں نے اپنے بچوں کو قرآنِ پاک کی تعلیم سے بہرہ مند کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ مُدرّس قاری محمد عمران نقشبندی نے اپنے اُستاد قاری محمد اکرم نقشبندی کا مِشن جاری رکھا یہ اِن کی قرآن سے مُحبّت ہے ۔ مہمانانِ خصوصی میں اُستادِ مُحترم قاری محمد عمران نقشبندی ،مرکزی میلاد کمیٹی کے چیئر مین شیخ بابر نصیر ،حاجی مجاہدحُسین ،رانا ارسلان ،سیّد فواد شاہ ،وقار احمد شیخ ،رانا محمد وکیل ،خُرم رشید گُجر ،رانا محمد سلیم ،صاحبزادہ ذوالنّورین انصار محمد عثمانی ،سیّد رحمت شاہ ،احمد بھائی عطاری ، محمد یاور پہلوان،صوفی محمد رفیق ندیم ،شیخ عامر نصیر ،حافظ محمد سلیم شامل تھے ۔

11/01/2026

مدینہ مسجد ،المدینہ روڈ ٹاؤن شپ لاہور میں قاری حاجی محمد عمران نقشبندی کے زیر تدریس مدرسہ سے حافظ محمد عبِیر علی نے قرآن پاک حِفظ کر لیا ۔تکمیل حفظ کی تقریب مدینہ مسجد میں حاجی محمد اسلم کی زیر ِ صدارت منعقد کی گئی جس میں حافظ محمد عبِیر کے والد ،دادا ،تایا چچا اور بھائیوں کے علاوہ مُدرَّس حافظ محمد سلیم ،مہمانان خصوصی سید فواد شاہ ،وقار احمد شیخ اور رانا محمد وکیل ،محمد سلیم ،محمد ادریس نے شرکت کی ۔اس موقع پر حافظ عبیر سے اُن کے اُستاد قاری محمد عمران نقشبندی نے قرآن پاک میں سے سبق سُنا اور مبارکباد دی ۔حافظ عَبِیر کو ہار پہنائے گئے ،مٹھائی تقسیم کی گئی ،حافظ عَبِیر کے والد یاور پہلوان اور دادا حاجی محمد رفیق ندیم چِشتی نے اُستادِ محترم کا شکریہ ادا کیا کہ اُنہوں نے شبانہ روز محنت کرکے ہمارے بچے کو اس قابل کیا ۔

05/01/2026

Jashan e Wiladat Mola Ali (KWK)
جشن مولائے کائنات حضرت سیدنا علی المرتضٰی کرم اللہ وجہہ الکریم کی شاندار روحانی وجدانی سالانہ محفل سنیئر مسلم لیگی رہنماءملک عامر جمیل نائب صدر واسا یونین کی رہائش گاہ بلاک 6 بی ون ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہوئی ۔جس میں محبانِ اہل بیت اور سیاسی ،سماجی افراد کی بھر پور شرکت ۔

Address

Market
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aljazair urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share