Gilgit Baltistan TV

Gilgit Baltistan TV Embracing life's beauty with gratitude. Let's connect and spread joy.

جگلوٹ سکردو روڈ ملوپا روندو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند سڑک کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ اب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے ک...
14/12/2024

جگلوٹ سکردو روڈ ملوپا روندو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند سڑک کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ اب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اہم اطلاعجگلوٹ سکردو روڈ چھامچو روندو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا...
13/12/2024

اہم اطلاع

جگلوٹ سکردو روڈ چھامچو روندو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہونے والی سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

داریل: وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان عمائدین داریل سے خطاب کر رہے ہیں۔
13/12/2024

داریل: وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان عمائدین داریل سے خطاب کر رہے ہیں۔

*اہم اطلاع* جگلوٹ سکردو روڈ ملوپاستک نالہ روندو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک مکمل طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لی...
13/12/2024

*اہم اطلاع*

جگلوٹ سکردو روڈ ملوپاستک نالہ روندو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک مکمل طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی ہے۔

چلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور قانون ساز اسمبلی کے امیدواروں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں واپڈا پر سی بی ایم ...
12/12/2024

چلاس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور قانون ساز اسمبلی کے امیدواروں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں واپڈا پر سی بی ایم سکیموں کے نام پر عوامی فنڈز کے ضیاع کا الزام لگایا۔ رہنماؤں نے اعلان کیا کہ عوامی طاقت سے اس بندر بانٹ کو روکا جائے گا اور واپڈا کو اپنا فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

12/12/2024

کل بروز جمعہ 13 دسمبر پرنس کریم آغا خان کے سالگرہ کے موقع پر گلگت میں عام تعطیل ہو گی ۔

12/12/2024

غذر کے علاقے برکلتی یاسین میں بچے سے زیادتی کیس میں گرفتار ملزمان ضمانت پر رہا ہو گئے متاثرہ خاندان کا احتجاج۔

گنگچھے:اسسٹنٹ کمشنر خپلو احسان الحق نے کریس کے سکول، ہسپتال، تحصیل آفس، اور تحصیل ہاؤس کا دورہ کیا۔ ہسپتال میں پیرا میڈی...
12/12/2024

گنگچھے:
اسسٹنٹ کمشنر خپلو احسان الحق نے کریس کے سکول، ہسپتال، تحصیل آفس، اور تحصیل ہاؤس کا دورہ کیا۔ ہسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی، مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، اور ایمرجنسی وارڈ کا جائزہ لیا۔ ہسپتال انتظامیہ کو عوامی صحت پر سمجھوتہ نہ کرنے اور سرکاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔
تحصیلدار کو تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے اقدامات کی ہدایت دی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا دورہ کر کے تعلیمی سرگرمیوں اور طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ہنزہ: SHO تھانہ علی آباد کی کامیاب کارروائیتھانہ علی آباد کے عملہ نے معمول کی گشت کے دوران علی آباد بازار کے علاقے میں م...
12/12/2024

ہنزہ: SHO تھانہ علی آباد کی کامیاب کارروائی
تھانہ علی آباد کے عملہ نے معمول کی گشت کے دوران علی آباد بازار کے علاقے میں مشکوک شخص کی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں ملزم مشرف خان ولد انیس خان، ساکن گلگت سے 30 بور پستول اور رونڈز برآمد ہوئے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 30/2024 تحت اسلحہ ایکٹ AO 13 کے تحت کارروائی شروع کر دی۔
ایس پی ہنزہ نے تھانہ علی آباد کے عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید سخت کارروائیوں کی ہدایت دی۔

12/12/2024

بلدیاتی انتخابات مئی 2025 میں ہونگے، تیاریاں مکمل کرلی ہے
غلام محمد وزیر قانون گلگت بلتستان

12/12/2024

نجف علی کی سخت تنقید
"روندو میں روڈ بلاک ہونے پر بعض افراد دن میں تین بار بلاسٹنگ کرتے ہیں، لیکن غریبوں سے پیسے نہیں لیتے اور سینکڑوں مسافر، مرد، خواتین اور بچے کئی دن تک مشکلات کا شکار رہتے ہیں۔ کیمپ کے نام پر ہزاروں کنال زمین پر قبضہ کرنے کا مقصد کیا ہے؟ ایف ڈبلیو او کا کام روڈ کی حفاظت کرنا ہے، نہ کہ ہوٹل، ٹک شاپ اور پیٹرول پمپ چلانا۔"
– نجف علی، چیئرمن عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس طلبگورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسمبلی کا اجلاس 16 دسمبر 2024 کو صبح 11 بجے اسمبلی سی...
12/12/2024

گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس طلب
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسمبلی کا اجلاس 16 دسمبر 2024 کو صبح 11 بجے اسمبلی سیکریٹریٹ جوٹیال گلگت میں طلب کر لیا۔

ہنزہ: گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (کاڈو) کا دورہ کرتے ہوئے ادارے کے مختلف پراجیک...
12/12/2024

ہنزہ: گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے قراقرم ایریا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (کاڈو) کا دورہ کرتے ہوئے ادارے کے مختلف پراجیکٹس کا جائزہ لیا۔ چیئرمین کاڈو سلطان مدد اور سی ای او عباس علی نے گورنر کو جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

گورنر نے کاڈو کے منصوبوں، جن میں شرما ریہیبلیٹیشن سینٹر، فری لانسنگ سینٹر، ہینڈی کرافٹس سینٹر، اور جیمز اینڈ جیولری سینٹر شامل ہیں، کو سراہا۔ انہوں نے خصوصی افراد کو قالین بافی، ہنڈی کرافٹس اور دیگر ہنر سکھانے کے ذریعے روزگار فراہم کرنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثالی ماڈل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبے نہ صرف مقامی معیشت کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ خصوصی افراد کو معاشرے کا کارآمد حصہ بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنر نے حکومت کی جانب سے کاڈو کے منصوبوں کو مکمل معاونت فراہم کرنے کا یقین دلایا اور ٹیم کو ان کی محنت پر مبارکباد دی۔

آخر میں، گورنر نے سلطان اعظم کو ان کی 25 سالہ خدمات پر تعریفی سند سے نوازا۔

پسو گوجال ہنزہ کی ہونہار بیٹی، سدرہ علی نے جانچ پڑتال سائنسز میں بیچلر کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔ وہ پسو اسٹوڈنٹس ایسوسی ایش...
12/12/2024

پسو گوجال ہنزہ کی ہونہار بیٹی، سدرہ علی نے جانچ پڑتال سائنسز میں بیچلر کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔ وہ پسو اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی کو چیف کوآرڈینیٹر کے طور پر اپنی کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہیں۔ ان کی قائدانہ صلاحیت اور محنت دوسروں کے لیے ایک مثال ہے۔

ہم انہیں اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔

آج مورخہ 12 دسمبر کو اسسٹنٹ کمشنر ڈوغنی زاہد حسین نے گرلز ہائیر سکینڈری سکول ڈوغنی اور گرلز ہائی سکول گربونگ کھر کوہ کا ...
12/12/2024

آج مورخہ 12 دسمبر کو اسسٹنٹ کمشنر ڈوغنی زاہد حسین نے گرلز ہائیر سکینڈری سکول ڈوغنی اور گرلز ہائی سکول گربونگ کھر کوہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کلاسز کا معائنہ کیا، طلبہ کے مسائل سنے، اور سردیوں میں کلاسز جاری رکھنے اور ہیٹنگ سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

بریکنگ نیوز:ایس ایم بی آر کی جانب سے نئے بھرتی ہونے والے نائب تحصیلداروں کی گلگت بلتستان کے مختلف تحصیلوں اور سب ڈویژنوں...
12/12/2024

بریکنگ نیوز:
ایس ایم بی آر کی جانب سے نئے بھرتی ہونے والے نائب تحصیلداروں کی گلگت بلتستان کے مختلف تحصیلوں اور سب ڈویژنوں میں تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

ہنزہ اپر گوجال گاؤں خیبر سے تعلق رکھنے والی علینا اکرم، ناظمہ نور، اور سدرہ رفی فٹبال کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی ک...
12/12/2024

ہنزہ اپر گوجال گاؤں خیبر سے تعلق رکھنے والی علینا اکرم، ناظمہ نور، اور سدرہ رفی فٹبال کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2025 جوبلی گیمز کے لیے دبئی میں منتخب ہو گئیں۔ یہ کامیابی پورے علاقے کے لیے باعث فخر ہے۔

شاہراہ بلتستان جزوی طور پر بحالشاہراہ بلتستان پر برفباری کے باعث ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ انتظامیہ نے بڑی گاڑیوں ...
12/12/2024

شاہراہ بلتستان جزوی طور پر بحال

شاہراہ بلتستان پر برفباری کے باعث ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ انتظامیہ نے بڑی گاڑیوں اور بسوں کو پھسلن کے خطرے کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ مسافروں سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل۔

Address

Punjab University Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share