B-News 99

B-News 99 Latest Business and Technology News

Authentic Lebanese Cuisine here in Lahore!Run by two Lebanese Entrepreneurs with a lifelong experience, Cafe Beirut brin...
10/01/2023

Authentic Lebanese Cuisine here in Lahore!
Run by two Lebanese Entrepreneurs with a lifelong experience, Cafe Beirut brings something for everyone! With ingredients imported all the way from Lebanon, the taste is truly mouthwatering and fresh! Come Over! Cafe Beirut

Address: 2nd Branch : Cafe Beirut 141 - C, Phase 5 DHA. Lahore

Facebook: https://www.facebook.com/cafebeirutpk/

Website: http://www.ihms.com.pk/

Contact: +92 42 34550447

Mail: [email protected]

روس  سے سستا تیل ملنے کے بعد پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت کم ہو کر کتنی رہ جائے گی ؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری نجی ٹ...
06/12/2022

روس سے سستا تیل ملنے کے بعد پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت کم ہو کر کتنی رہ جائے گی ؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے وزارت پٹرولیم کے ذرئع سے دعویٰ کیاہے کہ روس سے پاکستان کو 30 ڈالر فی بیرل تک سستا تیل ملے گا جس سے عوام کو 42 روپے فی لیٹر تک ریلیف مل سکتاہے ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس سے درآمد شدہ تیل کی قیمت تقریباً 182 روپے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے ،روس سے ساڑھے 65 ڈالر فی بیرل تک تیل درآمد ہونے کا امکان ہے ،پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 41 سینٹ فی لیٹر تک ہوگی ،ڈالر ایکسچینج ریٹ کے مطابق پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 92 روپے 27 پیسے لیٹر بنتی ہے ، پٹرول فی لیٹر مقامی ٹیکس 90 روپے تک ہیں، درآمد ی تیل آنے پر پٹرول کی قیمت 42 روپے فی لیٹر کم ہو سکتی ہے ۔

The Coca-Cola Company Brings Its Global Fuzetea Iced/Tea Brands To Pakistan The Coca-Cola Company has launched the iced-...
03/11/2022

The Coca-Cola Company Brings Its Global Fuzetea Iced/Tea Brands To Pakistan

The Coca-Cola Company has launched the iced-tea category in Pakistan with its billion-dollar ready-to-drink (RTD) brand, Fuzetea. This launch marks a brand-new addition to the diverse Coca-Cola portfolio in Pakistan and underlines the company’s commitment to further investing in the country.

https://bnews99.com/the-coca-cola-company-brings-its-global-fuzetea-iced-tea-brands-to-pakistan/

عمران خان نے لانگ مارچ نہیں ،شارٹ مارچ کا اعلان کیا ، شیری رحمان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان نے ل...
26/10/2022

عمران خان نے لانگ مارچ نہیں ،شارٹ مارچ کا اعلان کیا ، شیری رحمان

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ عمران خان نے لانگ مارچ کا نہیں لاہور سے اسلام آباد شارٹ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیری رحمان نے کہاکہ اگر ان کی عمران بچاﺅ تحریک اتنی مقبول ہے تو پیپلز پارٹی کی طرح کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کر کے دکھائیں۔ میں نے تحریک انصاف کو چیلنج کیا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی جیسا لانگ مارچ نہیں کر سکتے۔

90 فیصد پاکستانی مردانہ کمزوری کا شکار؟
26/10/2022

90 فیصد پاکستانی مردانہ کمزوری کا شکار؟

توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیا، لانگ مارچ پر نوٹس کی حکومتی استدعا مستردسپریم کور...
26/10/2022

توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیا، لانگ مارچ پر نوٹس کی حکومتی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں جواب کیلئے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے عمران خان کے جمعہ کے لانگ مارچ پر نوٹس کی استدعا مستردکردی۔

عدالت نے کہاکہ فی الحال توہین عدالت کا یا شوکاز نوٹس جاری نہیں کر رہے ہیں ،عمران خان کاجواب آجائے پھر جائزہ لیں گے، توہین عدالت ہوئی یا نہیں ۔

ارشد شریف کیس، صحافی کی گاڑی سے فائرنگ ہوئی جس سے ایک افسر زخمی بھی ہوا، افریقی میڈیا نئی کہانی سامنے لے آیاسینئر صحافی ...
26/10/2022

ارشد شریف کیس، صحافی کی گاڑی سے فائرنگ ہوئی جس سے ایک افسر زخمی بھی ہوا، افریقی میڈیا نئی کہانی سامنے لے آیا

سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے بعد کینیا میڈیا پولیس کے حوالے سے نئی رپورٹ سامنے لے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صحافی کی گاڑی سے فائرنگ ہوئی جس سے ایک افسر زخمی ہوا ، پھر جوابی کارروائی کی گئی ۔

افریقی خبررساں ادارے " نیشن افریقہ " نے نئی پولیس رپورٹ کے حوالےسے دعویٰ کیا ہے کہ23 اکتوبر کی رات کو جی ایس یو افسران نے ارشد شریف کی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن گاڑی میں سے افسران پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک کانسٹییبل زخمی بھی ہوا، جس پر جوابی فائرنگ کی گئی اور پاکستانی سینئر صحافی ارشد شریف اس سے جاں بحق ہو گئے ۔

رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی نیروبی میں میزبانی خرم احمد کر رہے تھے جو ایک عرصہ سے کینیا میں رہائش پذیر ہیں اور ٹویوٹا لینڈ کروزر خرم احمد کی ہی ملکیت تھی، دونوں نے واقع کے روز نیروبی سے 85کلو میٹر دور جنوب میں واقع کاموکورو میں انٹر ٹینمنٹ کمپلیکس میں وقت گزارا جہاں شوٹنگ رینج بھی ہے جو کہ پاکستان کے نشانہ بازی کے شوقین افراد میں کافی مقبول ہے ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا کھانے کا شکوہ، آئی سی سی نے کرارا جواب دیدیابھارتی ٹیم لنچ میں پریکٹس سیشن کے بعد ٹھنڈے سینڈوچ اور پھ...
26/10/2022

بھارتی کرکٹ ٹیم کا کھانے کا شکوہ، آئی سی سی نے کرارا جواب دیدیا

بھارتی ٹیم لنچ میں پریکٹس سیشن کے بعد ٹھنڈے سینڈوچ اور پھل ملنے پر آگ بگولہ ہو گئی جس پر آئی سی سی نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کو دو ٹوک جواب دیا ہے کہ دوپہر کے کھانے کا مینیو تمام ٹیموں کیلئے یکساں ہے ۔

"انڈیا ٹائمز "کے مطابق ٹیم انڈیا پریکٹس کے بعد کے آئی سی سی کے مینو سے ناخوش ہوئی اور کھلاڑیوں نے احتجاجاً کھانا نہیں کھایا،کیونکہ بھارتی ٹیم لنچ میں پراٹھے اور دیگر غذائی اجناس متوقع کر رہی تھی لیکن انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سینڈوچ ٹماٹر اور کچھ پھل مہیا کیے گئے جس پر کھلاڑیوں نے لنچ کرنے کے بجائے اپنے اپنے کمروں میں جا کر اپنا اپنا کھانا خود منگوا کر کھایا ۔

"اندیا ٹائمز "نے بی سی سی آئی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سخت ٹریننگ سیشن کے بعد بھارتی ٹیم کو گرم کھانا ضروری ہے، پریکٹس کے بعد کھانے میں پھل اور فالفیل کے ساتھ حسب ضرورت سینڈوچ شامل تھےجو کہ ٹھنڈے تھے۔ دوسری جانب سے آئی سی سی کا کہنا ہےکہ اصول تمام ممالک کے لیے یکساں ہیں ، اس لیے یہی کھانا سب کو مہیا کیا جا رہا ہے۔

ارشد شریف کا جسد خاکی کہاں رکھا گیا؟ پتہ چل گیاسینئر صحافی ارشد شریف کے جسد خاکی کو پمز ہسپتال کے بجائے اسلام آباد  گولڑ...
26/10/2022

ارشد شریف کا جسد خاکی کہاں رکھا گیا؟ پتہ چل گیا

سینئر صحافی ارشد شریف کے جسد خاکی کو پمز ہسپتال کے بجائے اسلام آباد گولڑہ موڑ کے قریب نجی ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق پمز ہسپتال کے سرد خانے میں تعمیراتی کام کی وجہ سے سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کو اسلام آباد گولڑہ موڑ کے قریب نجی ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری ہسپتال کے باہر تعینات ہے جب کہ ارشد شریف کے خاندان کے چند افراد بھی ہسپتال میں موجود ہیں۔

سینئر صحافی ارشد شریف کے دوبارہ پوسٹمارٹم کا فیصلہ، اہلخانہ آج درخواست دیں گے ، نجی ٹی وی کا دعویٰسینئر صحافی ارشد شریف ...
26/10/2022

سینئر صحافی ارشد شریف کے دوبارہ پوسٹمارٹم کا فیصلہ، اہلخانہ آج درخواست دیں گے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

سینئر صحافی ارشد شریف کے اہلخانہ نے پاکستان میں دوبارہ پوسٹمارٹم کرانے کا فیصلہ کر لیاہے ،نجی ٹی وی کے مطابق مقتول ارشد شریف کے اہلخانہ آج پولیس حکام کو پوسٹمارٹم کیلئے درخواست دیں گے ۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقتول ارشد شریف کے اہلخانہ دوبارہ پوسٹمارٹم کیلئے پولیس کو حکام آج درخواست دیں گے جبکہ ممکنہ طو ر پر آج یا کل پمزڈاکٹرزپر مشتمل میڈیکل بورڈکی تشکیل کے بعد پوسٹمارٹم کیا جائے گا.

نجی ٹی وی" دنیا نیوز "کے مطابق ارشد شریف کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس اور انتظامیہ پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے انتظامات کرے گی، اس سلسلے میں ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم تشکیل دی جائے گی،جبکہ مقتول ارشد شریف کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے دوران سینئر سرجن بھی موجود ہوں۔

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی اداکار کیلئے پسندیدگی کا اظہار کر دیابھارت کی معروف پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے پ...
25/10/2022

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی اداکار کیلئے پسندیدگی کا اظہار کر دیا

بھارت کی معروف پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی سپر سٹار فواد خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے ، سونم کے مطابق اگر فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو ان سے تعلقات بڑھاتی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک ریڈیو پروگرام میں سونم سے ان کی پسند سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ "یہ ایک راز ہے جسے میں افشا نہیں کرسکتی، اتنا ضرور بتا سکتی ہوں کہ جس شخص سے میں تعلقات بڑھاتی وہ شادی شدہ ہے"۔

سونم نے بتایا کہ"وہ شخص فواد خان ہیں، اگر وہ شادی شدہ نہیں ہوتے تو میں ان کے ساتھ مزید تعلقات بڑھاتی، مجھے وہ پسند ہیں، انہوں نے مزید کہا یوں تو میں شادی شدہ مردوں پر نظر نہیں رکھتی ، یہ فواد خان ہیں اس لیے اگر ان کی شادی نہ ہوئی ہوتی تو میں ان سے اپنے تعلقات مضبوط کرتی"۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سونم باجوہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بھی دل کھول کر تعریف کر چکی ہیں۔

Address

Model Town
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when B-News 99 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to B-News 99:

Share