23/11/2025
مسابقتی کمیشن نے لوگو والی نوٹ بکس، ورک بکس اور یونیفارم کی مشروط فروخت پر 17 بڑے نجی سکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے
مسابقتی کمیشن نے لوگو والی نوٹ بکس، ورک بکس اور یونیفارم کی مشروط فروخت پر 17 بڑے نجی سکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے
کمپٹیشن کمیشن نے انکوائری رپورٹ میں کہا ہے کہ طلباء کو مہنگی لوگو والی نوٹ بکس اور یونیفارمز خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انکوائری میں کہا گیا ہے کہ کئی نجی اسکولوں نے مخصوص وینڈرز سے خفیہ معاہدے کر رکھے ہیں۔ لوگو والی کاپیاں مارکیٹ سے 280 فیصد تک مہنگی فروخت کی جاتی ہیں۔ سکولوں کی جانب سے گائیڈ لائنز کے نام پر مہنگی پراڈکٹس کی لازمی خریداری مسلط کی جاتی ہے
نوٹس ملنے والے سکولوں میں بیکن ہاؤس، ویسٹ منسٹر، سٹی سکول، ہیڈ اسٹارٹ، LGS، فروبلز، روٹس انٹرنیشنل، روٹس ملینیئم، کَپس، الائیڈ سکولز، سپر نوا، دارالارقم، اسٹپ، یونائیٹڈ چارٹر، اسمارٹ سکول بھی شامل ہیں
نجی سکولوں کو 14 دن میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت. کمپٹیشن کمیشن ساڑھے سات کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کر سکتا ہے