Qamar Javied

Qamar Javied Social Activist | Finance Professional | Current Affairs | Talks about Social affairs | CA Finalist

07/08/2025

_جھوٹ نے سچ سے کہا چلو مل کر نہاتے ہیں، کنویں کا پانی بہت اچھا ہے، سچ کو جھوٹ کی بات پر شک تھا، اس لیے سچ نے اپنی تسلی کے لیے پانی کو چھو کر دیکھا اور اسے معلوم ہوا کہ واقعی پانی اچھا ہے، تو سچ اور جھوٹ دونوں نے اپنے کپڑے اتارے اور ننگے ہو کر کنویں میں نہانے لگے ننگے سچ کو دیکھ کر جھوٹ باہر نکلا اور سچ کے کپڑے پہن کر بھاگ گیا اس طرح اس وقت سے لے کر آج تک جھوٹ نے اپنے آپ کو سچ کے لبادے میں چھپا لیا جبکہ سچ ننگا باہر نکلا تو دنیا سے اپنی نظریں ننگا ہونے کی وجہ سے چرانے لگا اور دنیا بھی ننگے سچ کو برداشت نہ کر سکی دنیا نے ننگے سچ کو غصے اور حقارت کے ساتھ دیکھا تو سچ بیچارا اپنا ننگا پن چھپانے کے لیے کنویں کی طرف لوٹ گیا اور ہمیشہ کے لیے غائب ہو گیا۔_
_اسی وقت سے ننگا سچ دنیا سے برداشت نہیں ہوتا💯😔_

19/12/2024

گھروں میں باورچی خانے بڑے ہوا کرتے تھے ، تب کھڑے ہو کر کھانا پکانے کا رواج نہیں تھا ۔ اور چولہے بھی نیچے فرش پر رکھے جاتے تھے۔ دیہاتی علاقوں میں گیس کی سہولت نہیں تھی تو لکڑیاں جلائی جاتی تھیں ۔ گیس کے چھوٹے سلیںنڈر صرف اشد ضرورت کے تحت ہی استعمال ہوتے تھے ۔ کچن کے ایک طرف دیوار کے ساتھ دبیز چادر ، دری یا پرانا کمبل بچھا دیا جاتا تھا سردیوں کی شاموں ان باورچی خانوں میں بڑی رونق ہوا کرتی تھی ۔

سب بچے اور گھر والے وہاں بیٹھ جاتے ، وہیں چولہے پر ہنڈیا کی بھنائی ہوتی ، تازہ تازہ روٹیاں سب کے سامنے چنگیر میں اتاری جاتیں اور وہیں بیٹھ کر سب کھاتے تھے ، مونگ پھلی اور چائے کے کئی دور بھی وہیں چلتے ، سردی میں وہ جگہ سب سے گرم اور آرام دہ لگتی تھی ۔ سخت جاڑے میں انگیٹھی میں کوئلے دہکا کر رکھے جاتے اور ہر کسی میں چولہے یا انگیٹھی کے زیادہ قریب بیٹھنے کی دوڑ شروع ہوجاتی ۔ بجلی چلی جاتی تو لالیٹین روشن کی جاتی جن کی روشنی میں دیواروں پر ہاتھ سے ہیولے بنائے جاتے تھے ۔

بچے لکڑی کے چولہوں میں دہکتے انگاروں میں آلو دبا کر ان کو بھون کر کھاتے ، کبھی تو وہ کوئلہ بن جاتے ، بھنے ہوئے آلووں کا سیاہ چھلکا اتار کر نمک لگا کھانا سب سے مزے دار ڈش تھی ۔ ماں سے ہنڈیا کا بھنا ہوا مسالہ فرمائش کرکے نکلوایا جاتا ۔ رات دیر تک محفلیں جمی رہتیں یہاں تک کہ دہکتے کوئلے ٹھنڈی راکھ میں تبدیل ہوجاتے ۔

پھر وقت بدلا ، ہم ماڈرن ہوگئے نئی سہولیات آگئیں ، جدید طرز پر کچن تعمیر ہونے لگے ، گھروں میں سوئی گیس آگئی اور جدید چولہے نصب ہوگئے جن میں کھڑے ہوکر پکانے کی ترتیب بن گئی ۔ آہستہ آہستہ باورچی خانے خالی ہوگئے ، باورچی خانوں میں سامان زیادہ اور مکین کم ہوگئے ۔
ماڈرن ہونا اور ترقی کرنا مثبت چیز ھے مگر وہ جو کہر کی شاموں میں جمنے والی محفلیں تھیں ۔۔۔ وہ خواب و خیال ھو گئیں ۔ اب بھی پرانے گھروں کے غیر آباد باورچی خانے ان مکینوں کو یاد کرتے ہیں ۔ شاید چند گھرانوں میں اب بھی ایسا ھو ۔۔۔۔لیکن اکثر میں نہیں ھے ۔

24/11/2024

ڈلیٹ کرتے رہیے اپنی زندگی سے۔
•کچھ تلخ لہجوں کو۔
•کچھ غلط باتوں کو
•کچھ یادوں کو۔
•کچھ نامناسب رویوں کو۔
ورنہ آپ ھینگ ہو جائیں گے!

22/11/2024

" اگر آپ کو ایک ریزر دِیا جاتا اور کہا جاتا کہ ؛ اُن چار چیزوں میں سے ایک چیز مِٹا دو تو سب سے پہلے کیا مٹائیں گے ۔۔۔؟
مُحبت۔۔۔؟
بے بسی۔۔۔۔
مجبوری یا پھر غُربت۔۔۔۔!!
اپنے مُنتخب کردہ جواب کی وجہ بھی بیان کریں۔۔۔۔ 🥀

20/10/2024

بندہ پرور یہ حجابوں کا تکلف کیسا
مستئ حُسن کی تکمیل ہے عریاں ہونا
💗💗💗💗

14/08/2024

ہر نئے دن میں کچھ نیا ضرور سکھیں

21/07/2024
14/07/2024

‏پاکستانی خواتین کا موٹر سائیکل پر ایک سائیڈ ہو کر بیٹھنا!۔

‏ہمارے ملک میں خواتین بائیک پہ اتنے عجیب طریقے سے کیوں بیٹھتی ہیں؟ مجھے یہ رواج بہت عجیب لگتا ہے کہ خاتون دونوں ٹانگیں ایکطرف کئیے بیٹھی ہوتی ہے، اپنا بیلنس بھی خراب اور بائیک کا بیلنس بھی خراب کرتی ہیں، اور اگر گود
‏ ‏میں بچہ ہو تو ایک ہاتھ سے بچہ لٹکا رکھا ہوتا ہے اور دوسرا ہاتھ بائیک چلانے والے کے کاندھے پر ہوتا ہے یعنی خود کو بیلنس رکھنے کے لئے اس کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ وہ بائیک چلانے والے کے کندھے کو دبائے رکھے اور پوری بائیک کا بیلنس خراب کرے - مزید یہ کہ انکا ایک پاؤں تو
‏فُٹ ریسٹ پہ ٹِکا ہوتا ہے جبکہ دوسرے پاؤں کو آدھی اتری جوتی کیساتھ ہوا میں لہراتی جا رہی ہوتی ہیں - پھر پردے کے لئے لپیٹی چادر یا گاؤن وغیرہ بھی اکثر پچھلے ٹائر میں پھنسا بیٹھتی ہیں اور نتیجے میں اچھا خاصا خطرناک ایکسیڈنٹ ہو جاتا ہے - میرے نزدیک یہ ایک انتہائی سنجیدہ ایشو ہے۔
‏کیونکہ بائیک پہ بیٹھنے کا یہ طریقہ انتہائی خطرناک ہے - اب شرم و حیاء والی کہانیاں کوئی نہ سنائے کہ مردوں کی طرح عورتیں اس وجہ سے نہیں بیٹھ سکتیں کیونکہ شرم و حیاء آڑے آ جاتی ہے کیونکہ میرے خیال میں ہمارے دین اسلام میں ہماری انتہائی قابل احترام بزرگ خواتین یا امہات المؤمنین۔۔
‏جب اونٹ یا گھوڑے پہ سفر کرتی ہوں گی تو یقیناََ اسی طرح گھوڑے یا اونٹ کے اوپر بیٹھتی ہوں گی جس طرح بیٹھا جاتا ہے اور جسطرح اس قسم کی سواری پہ بیٹھنے کا حق ہے نہ کہ دونوں ٹانگیں ایک طرف لٹکا کر، یقیناً شرم و حیاء کا لحاظ ان سے بڑھ کر کسی دوسری خاتون کو نہ ہو گا-
‏ ‏ہمیں جن باتوں پہ شرم کرنا چاہئے وہاں ہم بےشرم بنے پھرتے ہیں اور جن باتوں میں شرم نہیں کرنی چاہئے وہاں ہم شرم و حیاء کی کہانیاں شروع کر دیتے ہیں ۔
منقول

13/07/2024

نوکری کے دوران بننے والے تعلقات
ایک کسان نے کھیتوں میں کام کرتے بٹیرے پکڑ لیے، اس نے سوچا خود ان بٹیروں کا کیا کرنا ہے کیوں نہ یہ سب سے بڑے اور با اثر افسر کو تحفے میں دئے جائیں۔ اب بھلا پٹواری سے بڑا افسر کون ہو سکتا تھا اور پھر کسان کو پٹواری سے کام بھی تھا تو وہ چل پڑا کہ چل کے پٹواری صاحب کو خوش کرتے ہیں۔۔
پٹواری کے گھر کے باہر پہنچ کر سادہ لوح دیہاتی کسان نے باہر سے ہی آواز دی
کسان: پٹواری صاحب۔۔!!
پٹواری: ہاں اوئے رحمیاں ، کی آ
کسان: جی چودھری جی بٹیرے کھا لیندے او ؟
( اسی دوران ایک ستم ظریف جو پاس سے گزر رہا تھا، اس نے آہستہ سے بتا دیا کہ پٹواری کا تبادلہ ہو گیا ہے)
پٹواری: آہو کھا لینے آں
کسان: چنگا فیر پھڑیا کرو تے کھایا کرو 😜😝

23/06/2024

آج کل یہ عورتیں نسلیں سنوارنے کی بجاۓ صرف منہ سنوارتی ہوئی نظر آتی ہیں...

22/06/2024

پہلے عورتیں گھر بچایا کرتی تھیں لیکن آجکل نظر آ رہا مرد بچا رہے ہیں اور اپنے بچوں کی خاطر جھیل رہے ہیں.
اس بات میں کتنی سچائی ہے؟

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qamar Javied posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qamar Javied:

Share

Our Story

Mr. Qamar Javied is a Known Motivator, Trainer, Writer And Consultant .Certified In Computer Basics Hacking. In the Field of Psychology from more than 8 Years. Hundreds of Clients and With Good Following. Further Approached Chartered Accountancy as Profession and Working In Fields Of Marketing, Sales , And Success. He Is Best Known For His Motivational Skills | Charming Behaviour And Training To Influence The Life of Others. His Main Subject Is Quality of Life Through Providing Consultancy And Motivating To Achieve the Best. He Provided And Providing The Consultancy And Mental Ability To Live A Life With Enthusiasm And Conquer All The Hurdles To Many Of Those Who Afraid From Being Move On. Core Speciality is Relationship Advice , Sexology , Depression , Anxiety , Goal Making , Lack of Confidence , Self Love, Objectives Accomplishment , Mental Health. For Complete Portfolio and Contact : Facebook.com/ChqamarJavied Whatsapp : 0309-5484709