31/08/2025
یہ نوجوان دریاؤں کا رخ بدلنے کا جزبہ لیکر اپنے لوگوں میں آیا انہیں دریائے ستلج کی بے رحم لہروں سے بچانے کیلئے حفاظتی بند پر خود بیٹھ گیا ،اپنی جیب سے حفاظتی بند پر پانی کی طرح پیسہ بہایا!تمام وسائل لگا دیئے ،تین دن اور تین راتیں خود پہرہ دیتا رہا بند پر اتنی لائٹنگ کروائی کہ رات کو بھی دن کا سماں ہوتا تھا ،رات بھر جاگتا دن بھر لوگوں کو بلا بلا کر حفاظتی بند پر لاتا مشیری پہنچائی ،ہر وہ قدم اٹھایا جس سے لوگ ،لوگوں کے گھر،مال مویشی اور قیمتی سامان محفوظ رہ سکے مطلب حفاظتی بند اتنا مضبوط کردو!!!مگر قسمت کا لکھا ہوکر رہتا ہے رب کے سامنے کسی کا ضرور نہیں چلتا ،قدرتی آفت کے سامنے حکومتیں بے بس ہوجاتی ہیں یہ تو پھر بھی ایک شخص تھا!! حفاظتی بند ٹوٹ گیا اس نوجوان کا چہرہ زرد ہوگیا ،پریشان،مایوسی کے عالم میں اپنے ٹوٹے ہوئے بند پر اپنے لوگوں میں کھڑا یہ کہہ رہا تھا پریشان مت ہو،گھبرائیں مت کچھ نہیں۔ ہوگا مگر لوگ جان چکے تھے یہ ستلج کا بے رحم پانی ہمارے آشیانے اجاڑ دے گا!! نوجوان آج بھی سنگین حالات میں بھی اپنے لوگوں میں موجود ہے کبھی دریا کے ایک طرف کبھی دوسری طرف,اس۔ نے شاید یہ عزم کر رکھا ہے کہ۔مشکل کی اس گھڑی میں وہ اپنے لوگوں میں موجود رہے گااور ساتھ ملکر دکھ بانٹے گا!!!اس نوجوان کا نام عاطف متیانہ ہے جو پی پی 239کے لوگوں سے ووٹ لیکر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوا اور آج وہ اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہو کر حق ادا کر رہا ہے!!!