The Homoeopathic News

The Homoeopathic News info will be updated later

*ینگ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی پاکستان* کی الیکٹڈ کمیٹی 2026-2027 کو بہت بہت مبارک پیش کرتا ہوں • پری...
29/12/2025

*ینگ ہومیو پیتھک ڈاکٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی پاکستان*
کی الیکٹڈ کمیٹی 2026-2027 کو بہت بہت مبارک پیش کرتا ہوں
• پریزیڈنٹ
ہومیو پیتھک ڈاکٹر *منور حسین*
• وائس پریزیڈنٹ
ہومیو پیتھک ڈاکٹر *عنبرین محسن*
• جنرل سیکریٹری
ہومیو پیتھک ڈاکٹر *طارق رشید*
• جوائنٹ سیکریٹری
ہومیو پیتھک ڈاکٹر *زبیدہ مغل*
• فائنانس سیکریٹری
ہومیو پیتھک ڈاکٹر *انور صدیقی*
• ایم آر او
ہومیو پیتھک ڈاکٹر *شبیر احمد*
• انفارمیشن سیکریٹری
ہومیو پیتھک ڈاکٹر *طاہر فخرالدین*
• میڈیا سیکریٹری
ہومیو پیتھک ڈاکٹر *عباس میاں* ۔۔

اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان مرکزی شوری کا اجلاس 26 دسمبر 2025 کو منصورہ کمیٹی روم میں زیر صدارت ڈاکٹر ...
26/12/2025

اسلامک ہومیو پیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان مرکزی شوری کا اجلاس 26 دسمبر 2025 کو منصورہ کمیٹی روم میں زیر صدارت ڈاکٹر غلام مرتضے خان مرکزی صدر IHMA پاکستان ہوا۔ جس میں ملک بھر سےمرکزی
شوری کے ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران نائب صدر جماعت اسلامی محترم جناب لیاقت بلوچ ، نائب صدر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، اور میاں مقصود احمد سینئر رہنما جماعت اسلامی نے بھی شرکت کی اور
اور خطاب کیا۔
اجلاس میں مترم جناب ڈاکٹر ایوب رضا سینئر نائب صدر ، ڈاکٹر میاں محمد جمیل نائب صدر،
ڈاکٹر سلیم انجم چئیرمن پلاننگ،ڈاکٹر عثمان غنی نائب صدر، ڈاکٹر سلطان محمد مرکزی جنرل سیکریٹری ، ڈاکٹر عابد چوہدری صدر وسطی پنجاب ، ڈاکٹر حنیف کھوکھر جنرل سیکریٹری وسطی پنجاب، ڈاکٹر منیر طاہر چئیرمین الخدمت پاکستان، ، ڈاکٹر قاسم حمید مشرقی، ڈاکٹر مسرور عابد نائب صدر ، ڈاکٹر عبدالرب سواتی صدر خیبر پختون خواہ، ڈاکٹر عبدالقدوس اعوان صدر شمالی پنجاب ، ڈاکٹر کاشف عمران صدر جنوبی پنجاب ، ڈاکٹر حافظ یاسر معراج، ڈاکٹر اقبال سرور، ڈاکٹر شہاب خان۔ ڈاکٹر نواب شاہ صافی اور دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن  کا اجلاس مرکز جماعت اسلامی منصورہ ملتان روڈ لاہور کے کمیٹی ...
26/12/2025

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن
کا اجلاس مرکز جماعت اسلامی منصورہ ملتان روڈ لاہور کے کمیٹی روم میں شروع ہے، پورے پاکستان سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اجلاس میں شریک ہیں، اس اجلاس میں آئندہ سال کی پلاننگ اور دیگر فیصلے کیے گے

اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس مرکز جماعت اسلامی منصورہ ملتان روڈ لاہور کے کمیٹی...
26/12/2025

اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس مرکز جماعت اسلامی منصورہ ملتان روڈ لاہور کے کمیٹی روم میں شروع ہے، پورے پاکستان سے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے ہیں محترم لیاقت بلوچ صاحب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کو مرکزی صدر اسلامک ہومیوپیتھک خصوصی ایشن ڈاکٹر غلام مرتضی خان صاحب آئی ایچ ایم اے کا دستور پیش کر رہے ہیں

عطائی کون ھے۔ اگرچہ یہ ڈسپنسر ،فارمیسی ٹیکنیشن ڈپلومہ ہولڈر ہوتے ہیں  لیکن ابتدائی طبی امداد کے بارے میں خوب جانتے ہیں ا...
24/12/2025

عطائی کون ھے۔
اگرچہ یہ ڈسپنسر ،فارمیسی ٹیکنیشن ڈپلومہ ہولڈر ہوتے ہیں لیکن ابتدائی طبی امداد کے بارے میں خوب جانتے ہیں اور اسی پر ان کو اگاہی دی جاتی اور پریکٹیکل کروایا جاتا ہے،درحقیقت ہر وہ شخص عطائی ہے جس کے پاس نہ تو کسی بھی قسم کا،ہومیو پیتھک ڈاکٹر کا ڈپلومہ ،پیرامیڈک ڈپلومہ نرسنگ،ڈسپنسر،فارمیسی ٹیکنیشن ،فارماسسٹ،میڈیکل اسسٹنٹ یا میڈیکل کی کوئی ڈگری ہے بلکہ چند میڈیکل سے منسلک شعبہ کے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اپنے آپ کو ڈاکٹر کہلانے والا عطائی ہے جو ابتدائی طبی امداد کے ساتھ ساتھ بڑے سے بڑے مرض کو اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے اور میڈیکل کے شعبہ کو کمائی کا ذریعہ بنا لیتا ہے۔ بہت عرصہ دراز سے پاکستان میں ڈسپنسر یا فارمیسی ٹیکنیشن حضرات کو صحت کے شعبے میں اہمیت حاصل رہی ہے اور ان کا ایک کلیدی کردار رہا ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا حتی کہ آج کے دور میں بھی پاکستان کے تمام صوبوں میں مختلف اضلاع میں آج بھی ڈسپنسر یا فارمیسی ٹیکنیشن کسی گاؤں گلی محلے میں یا گورنمنٹ کی ڈسپنسری میں گورنمنٹ کی زیر نگرانی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں لیکن دوسری طرف عوام کو صحت کی سہولیات گھر گھر پہنچانے کی بجائے اعلی تعلیم یافتہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر حضرات اور اسی طرح ادویات سے منسلک لوگ ڈسپنسر اور فارمیسی ٹیکنیشن حضرات کے خلاف ہر وقت سراپہ احتجاج ہیں جبکہ ان میں سے کوئی بھی کسی گاؤں گلی یا محلے میں جا کر اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے تیار نہیں کیونکہ ان کا مقصد صرف مال کمانا ہے نہ کہ عوام کو سستی معیاری ابتدائی طبی امداد دینا ہے لہذا عطائی کی حقیقت کیا ہے جانتے ہیں۔
آج کے دور میں میڈیکل شعبہ میں عطائی کون ھے۔گاؤں میں بیٹھا ڈسپینسر/فارمیسی ٹیکنیشن،پریکٹیشنر چند میڈیسن رکھ کر اپنے بچوں کی حلال رزق کمانے والا عطائی کہلاتا ھے۔جو مریض کو ایم بی بی ایس ڈاکٹر صاحبان کے کافی تعداد میں لکھ کردیئے گھر جا کر انجیکشن لگاتا ھے۔راستہ میں کسی اجنبی کا ایکسیڈنٹ ھو جائےتو فرسٹ ایڈ دے دیتا ھےاور بغیر پیسوں کے انسانیت زندہ رکھتا ھے۔کسی کے پاس پیسے نہیں تو ادھار میڈیسن دے دیتا ھے۔فری میں اپنا وقت ضائع کرتا ھے گھرگھر جا کر بلڈپریشر چیک کرتا ھے ۔ڈسپنسر/فارمیسی ٹیکنیشن اپنے تجربہ کی بنیاد پر مریض کو فرسٹ ایڈ دیتا نہ کہ غیر تجربہ شدہ ادویات کا تجربہ کرتا ھے ،50،100روپے میں بھی میڈیسن دے دیتا ھے۔وہ اپنے بچوں کی روذی،روٹی کی فکر کئیے بغیر انسانیت کو زندہ رکھتا ھے۔دوسری طرف نام نہاد بڑے بڑے سڑکوں پر بورڈ اویزاں کرنے والے ڈاکٹر پروفیسر ایم بی بی ایس ،ڈاکٹر صاحبان کے پاس مریض اپنی تکلیف کے ساتھ بڑے ھسپتال میں جاتا ھے۔پہلے اکانٹر پر بھاری فیس جمع کرواتا ھے پھر اپنی باری کا انتظار کرتا ھےچاھے کتنی ھی تکلیف میں کیوں نہ ھو۔جب ڈاکٹر کے پاس پہنچتا ھے تو پوچھ گچھ کرنے کے بعد ڈاکٹر لیب ٹیسٹ لکھ دیتا ھے جس میں ڈاکٹر کا نصف حصہ ھوتا ھے۔پھر ڈاکٹر کے پاس حاضر ھوتا ھے ڈاکٹرمیڈیسن لکھ کر دیتا ھے جو صرف اسی ھسپتال سے دستیاب ھوتی ھے جن ادویات کا کمیشن کمپنی سے لیتا ھے۔اور اس میڈیسن کا تجربہ غریب مریض پر کرتاھے۔اس ایم بی بی ایس ڈاکٹر کو اتنا علم نہیں ھوتا یہ میڈیسن دو نمبر ھے یا اصل ھے۔ڈاکٹر صاحب اپنےکمیشن کی خاطر وھی میڈیسن لکھتاھےجس سے ڈاکٹر کا مفاد ھوتاھے۔مریض تکلیف سے چیخ رھا ھوتاھے3سے4گھنٹے بعد5سے10ھزار لٹانے کےبعدمریض گھر لوٹتاھےڈاکٹر صاحبان ساتھ میڈیسن کے کافی انجیکشن تھمادیتے ھیں کے اپنے گاؤں میں بیٹھےڈسپینسر سے روزانہ لگوالینا۔حکومت کے بنائے ادارے صرف ڈسپینسر کو عطائی ثابت کرنے میں آئے روز ان کے گلی محلوں میں بنے کلینک سیل کرنےکےلئیےدن رات ایک کیئے ھوئےھیں۔اور ھزاروں لاکھوں کا چالان کردیتےھیں۔ڈسپینسر بیچارہ نہ تو اپنے اھل محلہ کو جواب دےسکتاھےاوپرسےبھاری بھر جرمانےاداکرکے خود ذھنی مریض بن جاتاھے۔جو اس مسیحا سے حکومت اور اداروں کی سرا سر زیادتی ھے۔حکومت کے بنےاداروں کا اصل مقصد جعلی ادویات بنانے والی کمپنیوں کو کنٹرول کرنا ھے۔ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا ھے۔جن کا اصل مقصدعوام تک ادویات پہنچاناھے۔اداروں کا کام اب صرف پیسہ اکٹھا کرنا ھے۔8سے10سال بڑے ھسپتالوں میں وقت ضائع کرنے کے بعد ڈسپینسر جب اپنے گلی،محلےمیں چھوٹا سا کلینک کھولتا ھے تو اپنے اوپر عطائی کالیبل لگا لیتاھے،حالانکہ عطائی کو بنانےوالے خود عطائیت کا گھر ھیں۔خدارا ھوش کے ناخن لو،گلی محلوں میں بیٹھے ڈسپینسر/فارمیسی ٹیکنیشن،پریکٹیشنرایک مسیحا ھیں یہ عطائی نہیں ھیں۔یہ غریب کے ھمدرد ھیں لوٹیرے نہیں ھیں۔یہ عطائی،عطائی والا ڈرامہ بند کرکے کمیشن دینے والی میڈیسن کمپنیوں اور کمیشن دینے والی لیب ،اور کمیشن لے کر ادویات لکھنے والوں کے خلاف کروائی کرو۔نہ کے غریب عوام کو 50,100میں میڈیسن دینے والے کے خلاف کاروائی کرو۔گورنمنٹ آف پاکستان اور صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ ڈسپنسر فارمیسی ٹیکنیشن یا پیرامیڈک سٹاف کا ڈپلومہ رکھنے والے لوگ جو عرصہ دراز سے لوگوں کو صحت کی سہولت پہنچا رہے ہیں ان کے کلینکس کو رجسٹر کیا جائے اور باہر بورڈ آویزاں کیا جائے کہ یہاں صرف ابتدائی طبی امداد دی جاتی ہے۔
نوٹ:
اس تحریر کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ ڈسپنسر یا فارمیسی ٹیکنیشن کو کسی ہسپتال کا یا ادویات کے شعبے میں کسی مینوفیکچرر کا ڈسٹری بیوٹر کا انچارج لگا دیں بلکہ مقصد صرف یہ ہے کہ اگر پاکستان بننے سے لے کر ابھی تک عوام کو یہ لوگ سستی معیاری ابتدائی طبی امداد دے رہے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ،بصورت دیگر پاکستان بھر میں شہری آبادیوں کے علاوہ دیہی آبادی میں بھی ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور فارماسسٹ حضرات نیک نیتی سے اپنے کلینک اور فارمیسی گاؤں گاؤں بنائیں تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ ڈسپنسر یا فارمیسی ٹیکنیشن سے بھی اوپر کام کرنے والے لوگ اور خدا ترس لوگ موجود ہیں اگر آپ گاؤں گاؤں سہولت نہیں پہنچا سکتے تو جن لوگوں کی یہ ڈسپنسر اور فارمیسی ٹیکنیشن حضرات ابتدائی طبی امداد دے کر جان بچا رہے ہیں ان کو داد دینی چاہیے کسی بڑے آپریشن یا بڑی مرض کے ساتھ کھیلنے کی ان کو بھی اجازت نہیں اور نہ ہی ایسا کرتے ہیں باقی ہر فیلڈ میں اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں اس چیز کا اندازہ ہر شخص کو ہے

21/12/2025

ڈیکسامیتھاسون Dexamethasone اصل میں کس کے لیے ہے؟
ڈیکسامیتھاسون ایک طاقتور corticosteroid ہے، اس کا مطلب ہے کہ یہ جسم کو سوزش، الرجک رد عمل اور سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ڈاکٹر اسے سنگین حالات کے لیے تجویز کرتے ہیں جیسے:

- انفیلیکسس کا ہنگامی علاج (شدید الرجک رد عمل)

جھٹکا اور دماغی ورم (دماغ کی سوجن)

پیدائشی ایڈرینل ہائپرپالسیا (ایک ہارمونل خرابی)

- کشنگ سنڈروم کی تشخیص

- شدید سوزش یا الرجک حالات جیسے دمہ کے بھڑک اٹھنا، رمیٹائیڈ آرتھرائٹس، یا لیوپس

اس فہرست میں کہیں بھی آپ کو "وزن بڑھانے کے لیے" نظر نہیں آتا۔

لہذا اگر آپ اسے اس کے لیے استعمال کر رہے ہیں، تو آپ ایک سنگین دوا کا غلط استعمال کر رہے ہیں، اور جسم اس کی ادائیگی بعد میں وصول کرے گا۔

⚠️ جب آپ اس کا غلط استعمال کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے۔

ڈیکسامیتھاسون صرف آپ کا وزن نہیں بڑھاتا۔ یہ آپ کے جسم کے کام کرنے کے طریقے کو تبدیل کرتا ہے، ایسے طریقوں سے جو آپ بہت بعد میں نہیں دیکھ سکتے۔

کچھ اثرات میں شامل ہیں:

-بھوک میں اضافہ اور سیال برقرار رکھنا (یہ وہ جھوٹا "گوشت" ہے جو لوگ دیکھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ وہ تازہ تر ہو رہے ہیں)

-ہائی بلڈ پریشر اور ہائی بلڈ شوگر

- کمزور ہڈیاں (آسٹیوپوروسس)، جو ہڈیوں میں درد اور فریکچر کا باعث بن سکتی ہیں۔

- فاسد ماہواری اور زرخیزی کے مسائل

- انفیکشن کا خطرہ بڑھتا ہے، کیونکہ یہ آپ کے مدافعتی نظام کو کمزور کرتا ہے۔

- مزاج میں تبدیلی، افسردگی، یا یہاں تک کہ نفسیات

-چہرے کا سوجن ("چاند کا چہرہ") اور جلد کی تبدیلیاں جیسے مہاسے، اسٹریچ مارکس، اور پتلا ہونا

آنکھوں کے مسائل جیسے گلوکوما، موتیا بند

- پیٹ کے السر یا پیٹ میں درد

- تاخیر سے زخم بھرنا

اور جب آپ اسے لمبے عرصے تک استعمال کرنے کے بعد اچانک روک دیتے ہیں، تو آپ کا جسم ایڈرینل بحران میں جا سکتا ہے، جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

🧠 ڈیکسامیتھاسون سے وزن بڑھنا کیوں خطرناک ہے؟

وہ "تازہ شکل" زیادہ تر پانی اور چربی ہے جو آپ کے چہرے، گردن اور پیٹ جیسی غلط جگہوں پر دوبارہ تقسیم ہوتی ہے، جبکہ پٹھے اور ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں۔

ہو سکتا ہے کہ آپ بھر پور نظر آئیں، لیکن آپ کے اعضاء جدوجہد کر رہے ہیں۔ آپ کا بلڈ شوگر بڑھ رہا ہے۔ آپ کی قوت مدافعت کم ہو رہی ہے۔

یہ خوبصورتی نہیں ہے بہن۔ یہ آپ کا جسم ہے جو سرخ جھنڈا لہرا رہا ہے۔ 🚩 لیکن آپ کے خیال میں سبز روشنی ہے۔.
♦️✿✿نوٹ
پوسٹ شئیرنگ مفید معلومات و مفاد عامہ ایجوکیشنل پرپوز کے لیے ہے، جو اظہار کیا گیا ہے تشخیص و تجویز علاج معالج کا بدل نہیں، برائے مہربانی صحت کے مسائل کے کسی بھی علاج کے لیے اپنے ہیلتھ فزیشن سے رجوع کریں

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی 10 ویں فیملی ڈاکٹرز کانفرنس میں شرکتپروفیسر جاوید اکرم، سینیٹر اظہار احمد چو...
21/12/2025

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی 10 ویں فیملی ڈاکٹرز کانفرنس میں شرکت

پروفیسر جاوید اکرم، سینیٹر اظہار احمد چوہدری، ڈاکٹر کامران نوید، ڈاکٹر محمد تنویر انور بھی کانفرنس میں موجود

ڈاکٹر اسد اشرف، ڈاکٹر شاہد شہاب، ڈاکٹر ارم شہزادی، ڈاکٹر سلمان کاظمی اور سینئر صحافی پرویز بشیر بھی موقع پر موجود

ایسی کانفرنسز کا انعقاد ڈاکٹرز کو
جدید اور ماڈرن طبی آگاہی فراہم کرتا ہے، صوبائی وزیر صحت

موجودہ حکومت ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، خواجہ عمران نذیر

جھوٹی تبدیلی اور خودساختہ شعور کی دعویدار گزشتہ سرکار نے 65 ہزار ڈاکٹرز کو بے روزگار کیا، صوبائی وزیر صحت

بی ایچ یوز کی آوٹ سورسنگ اور مریم نواز ہیلتھ کلینک ڈاکٹروں کی معاشی خودمختاری کی طرف اہم قدم ہے، خواجہ عمران نذیر

فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویلز عطائیت کے خلاف جہاد میں ہمارا ہراول دستہ ہیں، صوبائی وزیر

کلینک آن ویلز پراجیکٹ ابتک دو کروڑ سے زائد افراد کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کر چکا ہے، خواجہ عمران نذیر

خدمت خلق اس شعبے کی معراج ہے، ملک پر مشکل وقت میں ڈاکٹروں نے ہمیشہ اپنا کردار بخوبی نبھایا، صوبائی وزیر صحت

جس نے ایک انسان کو بچایا اس نے گویا پوری انسانیت کو بچایا، خواجہ عمران نذیر

ڈاکٹری کوئی آسان کام نہیں، جینئوئن مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، وزیر صحت

پہلے بھی مختلف فورمز پر پرائیویٹ سیکٹر جو ڈاکٹرز کا استحصال کر رہے ہیں اس کے خلاف آواز بلند کر چکا ہوں، خواجہ عمران نذیر

بہتری کی گنجائش ہر وقت موجود رہتی ہے، ہمارا ڈاکٹر رائل کالج ڈاکٹر سے بہتر ہے، صوبائی وزیر صحت

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سروس ڈلیوری میں بہتری لائی گئی ہے، خواجہ عمران نذیر

اگلے مرحلے میں طبی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے کنسلٹنٹ کو آر ایچ سی اوٹ سورس کر رہے ہیں, خواجہ عمران نذیر

چند ہفتوں میں آپ کو اچھا سرپرائز دینے جا رہے ہیں،

وفاقی حکومت ڈاکٹروں نرسز اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کو بیرون ملک ملازمت کے حصول کی غرض سے دوسری ممالک کے ساتھ معاہدے کرنے جا رہی ہے، خواجہ عمران نذیر

بے فکر رہیں کوئی ایسی پالیسی نہیں لائیں گے جس سے ہمارے ڈاکٹرز ہمارا فخر متاثر ہوں، صوبائی وزیر صحت

کسی دوا کی افادیت کا تعین اس کے حجم سے نہیں ہوتا—چاہے وہ 20 ملی لیٹر ہو، 30 ملی لیٹر یا 100 ملی لیٹر۔ حتیٰ کہ 10 ملی لیٹ...
21/12/2025

کسی دوا کی افادیت کا تعین اس کے حجم سے نہیں ہوتا—چاہے وہ 20 ملی لیٹر ہو، 30 ملی لیٹر یا 100 ملی لیٹر۔ حتیٰ کہ 10 ملی لیٹر یا چند درست طور پر تجویز کیے گئے قطرے بھی، اگر کسی مستند ادارے سے حاصل کیے جائیں اور صحیح طریقے سے استعمال کیے جائیں، تو مطلوبہ علاجی نتائج حاصل کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔ ہومیوپیتھی میں اہمیت مقدار کی نہیں بلکہ دوا کے معیار اور درست تجویز (Prescription) کی ہوتی ہے۔

21/12/2025

Gut Helth
اور ذیابیطس (Diabetes)

طب قدیم (Traditional/Eastern Medicine) ہمیشہ سے نظام ہاضمہ (Gut) کو صحت کا مرکز سمجھتی رہی ہے۔ قدیم اطباء کے مطابق زیادہ تر بیماریاں آنتوں اور معدے کی خراب حالت سے جنم لیتی ہیں۔ وہ غذائی عادات اور طرزِ زندگی کی اصلاح کے ذریعے آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے پر زور دیتے تھے۔

جدید میڈیکل سائنس (Modern Medical Sciences) بھی اسی خیال کو تسلیم کر رہی ہے۔ آج کے دور میں اسے Gut-Brain Axis کے نام سے جانا جاتا ہے اور بعض اوقات GLP-1 (Glucagon-Like Peptide-1) ہارمون کی ریلیز کے ذریعے اس کے اثرات کو سمجھا جاتا ہے اور کبھی Gut microbiota کے ذریعہ سے۔ یعنی جو طریقے قدیم اطباء نے آنتوں کی صحت کے لیے بتائے وہ آج جدید تحقیق کے مطابق بھی جسم میں شوگر، بھوک اور دماغی صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں آج میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گا ذیابیطس اور معدہ یا گٹ کا تعلق اور اسکو کیسے ٹھیک رکھا جائے۔
GLP-1 (Glucagon-Like Peptide-1) ایک ہارمون ہے جو آنت (Intestine) سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ جسم میں خون میں شوگر (Blood Glucose) کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے:

کھانے کے بعد انسولین (Insulin) کی پیداوار بڑھاتا ہے تاکہ خون میں شوگر اچانک نہ بڑھے۔

معدے (Stomach) کے خالی ہونے کو سست کرتا ہے تاکہ بلڈ شوگر متوازن رہے۔

بھوک کم کرتا ہے اور توانائی کی مناسب تقسیم کو سپورٹ کرتا ہے۔

ذیابیطس میں کیا ہوتا ہے؟
ذیابیطس (Diabetes) میں GLP-1 کی کمی یا کم فعالیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے:

خون میں شوگر تیزی سے بڑھ جاتا ہے۔

بھوک بڑھ جاتی ہے اور وزن کنٹرول مشکل ہو جاتا ہے۔

انسولین کی مناسب مقدار میں اخراج متاثر ہوتی ہے۔

GLP-1 کو غذا اور طرزِ زندگی(Life style) کی مناسب تبدیلیوں سے قدرتی طور پر بہتر سطح پر رکھا جا سکتا ہے اور ذیابیطس کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

1. غذا (Diet) میں تفصیلی تبدیلیاں:

چینی اور میٹھے مشروبات سے پرہیز:
سفید چینی، کولڈ ڈرنکس، جوس، کیک، بسکٹ، چاکلیٹ وغیرہ نہ کھائیں۔

ان کی جگہ شہد (Honey) گڑ ،کھجور یا دیگر میٹھے پھل استعمال کریں لیکن اعتدال کے ساتھ وہ کہتے ہیں نا
Excess of everything is bad.

نمکین اور پروسیسڈ فوڈز سے پرہیز:

چپس، نمکو، فاسٹ فوڈز اور پروسیسڈ فوڈز ,ڈبے والے کھانے اور دیگر اسنیکس نہ کھائیں۔

یہ بلڈ شوگر بڑھانے کے ساتھ ساتھ GLP-1 کی ریلیز کو بھی کم کرتے ہیں۔

صحت مند تیل کا استعمال:

ریفائنڈ آئل کم کریں اور خالص سرسوں، زیتون، ناریل کے تیل یا دیسی گھی استعمال کریں۔

یہ GLP-1 اور انسولین کے بیلنس کو بہتر رکھنے میں مددگار ہیں۔

سبزیوں اور سلاد کا زیادہ استعمال:

ہر پلیٹ میں 50% حصہ سبزیوں اور سلاد کا رکھیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں، گوبھی، بروکلی، گاجر، مولی، شلجم وغیرہ مفید ہیں۔

یہ آہستہ ہضم ہونے والے کاربوہائیڈریٹس ہیں جو GLP-1 کی ریلیز بڑھاتے ہیں۔

گندم اور اناج کا انتخاب:

سفید آٹے کی بجائے جو کا آٹا، باجرہ، دیسی گندم، دلیہ استعمال کریں۔

یہ خون میں شوگر کو اچانک بڑھنے سے روکتے ہیں اور GLP-1 کی فعالیت کو سپورٹ کرتے ہیں۔

پھل مکمل کھائیں جوس نہ پئیں:

سیب، ناشپاتی، بیریز، آم (موسمی اور محدود مقدار میں) کھائیں۔

جوس میں فائبر کم اور شوگر زیادہ ہوتی ہے جو GLP-1 پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

پروٹین اور صحت مند نٹس شامل کریں:

دہی، دیسی پنیر، انڈے، لوبیا، دالیں، بادام، اخروٹ وغیرہ شامل کریں۔
گوشت(مچھلی، بکرا اور بیف لیکن مناسب مقدار میں)

پروٹین کھانے کے بعد GLP-1 کی ریلیز بڑھاتا ہے اور بھوک کم کرتا ہے۔

2. طرزِ زندگی (Lifestyle) میں تفصیلی تبدیلیاں:

روزانہ ورزش:
کم از کم 30 منٹ تیز واک (Brisk Walking) کریں۔

کھانے کے فوراً بعد 10–15 منٹ ہلکی واک (Post-meal Walking) بہت مفید ہے یہ شوگر اور GLP-1 کو متوازن رکھتا ہے۔

نیند کی بہتری:

ہر رات 7–8 گھنٹے کی پرسکون نیند لازمی ہے۔

نیند کی کمی GLP-1 کو کم کر دیتی ہے اور بھوک بڑھا دیتی ہے۔

اسٹریس مینجمنٹ:

نماز، دعا، تلاوت قرآن پاک اور ایسی دیگر سرگرمیوں سے ذہنی دباؤ کم کریں۔

اسٹریس زیادہ ہونے پر کورٹیسول بڑھتا ہے جس سے GLP-1 کی فعالیت متاثر ہوتی ہے۔

اسکرین اور موبائل ٹائم:

خاص طور پر رات کو موبائل، کمپیوٹر اور ٹی وی کا استعمال کم کریں۔

دیر سے سکرین دیکھنے سے نیند متاثر ہوتی ہے، جو GLP-1 پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

پانی کا مناسب استعمال:

روزانہ کم از کم 6–8 گلاس پانی پئیں۔

پانی کی کمی سے معدے اور ہاضمے کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے جس سے GLP-1 کی ریلیز بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ غذائی اور طرزِ زندگی کی تبدیلیاں GLP-1 کو قدرتی طور پر بہتر سطح پر رکھنے، خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے، بھوک کو متوازن رکھنے اور ذیابیطس و دیگر میٹابولک بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہیں۔

Dr. Mustansar Baloch

21/12/2025

پاکستان میں شوگر / ذیابیطس و دیگر میٹابولک بیماریوں (Metabolic Disorders)کا بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے اس کی ایک ہی بنیادی وجہ ہے ہماری روزمرہ کی غذا اور کھانے پینے کی عادات۔ کیونکہ ہماری روزمرہ غذا تین خطرناک چیزوں کا مجموعہ ہے: چینی، نمکین اسنیکس اور ریفائنڈ ویجیٹیبل آئل۔(Refined vegetable Oil ) یہ ملاپ ایک “میٹابولک بم” ( Metabolic Bomb)بناتا ہے—جو انسولین ریزسٹنس،(Insulin Resistance) فیٹی لیور، (Fatty Liver)ہائی بلڈ پریشر(Hypertension) اور ابتدائی ذیابیطس(Pre-Diabetes) کا باعث بنتا ہے۔ جب چینی انسولین بڑھاتی ہے، نمک بلڈ پریشر چڑھاتا ہے، اور تیل جسم میں سوزش(Systemic Inflammation) پیدا کرتا ہے تو جسم اس دباؤ کو برداشت نہیں کر پاتا۔ یہی وہ مضبوط سائنسی وجہ ہے جس کی بنا پر پاکستان میں ذیابیطس(Diabetes mellitus) تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اپنی غذا بدلیں، اپنی صحت بدلیں۔

21/12/2025
سیمینار؛- “ہومیوپیتھک ڈاکٹر سرفراز علی عزیزذادہ مرحوم کی خدمات”مقرین ،حاجی رضوان الحق چوھان،پروفیسر خالد شبیر ،شیخ محمد ...
21/12/2025

سیمینار؛- “
ہومیوپیتھک ڈاکٹر سرفراز علی عزیزذادہ مرحوم کی خدمات”
مقرین ،حاجی رضوان الحق چوھان،پروفیسر خالد شبیر ،شیخ محمد اقبال،عابد علی شاہ،پیرزادہ اقبال ، چوھدری اللہ رکھا ،حاجی الطاف،فدا حسین ملک،ایم ایم عاطف حنیف ایڈوکیٹ ،ڈاکڑیوسف سعید،آمنہ اعجاز،محمد اعجاز،نے ڈاکڑ صاحب مرحوم کی جدوجہد، انسان دوستی اور غریب پروری پر روشنی ڈالی، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ھمہ جہت شخضیت تھے ، نہ صرف سماجی خدمات بلکہ اپنے میڈیکل شعبہ میں ان کی گراں خدمات تھیں وہ تھائیرائیڈ ڈس آرڈر پر کمانڈ رکھتے تھے آخر میں ان کیلئے دعا کی گئی ، سٹیج سیکریٹری کے فرائض صرمد افتخار نے ادا گئے۔آخر میں (چنیوٹ پیس کمیٹی )کی طرف سے ڈاکڑ صاحب کو لائف ایچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا اور ان کے فرزند ڈاکڑ علی امین کو سماجی خدمات کا ایوارڈ دیا گیا ،یہ سیمنار علی لیبر ھال ، ڈاکڑ سرفراز پلازہ ، ڈاکڑ عزیز علی روڈ چنیوٹ منعقد ھوا (مورخہ ۲۱دسمبر ۲۰۲۵)

Address

Lahore

Telephone

+92543553626

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Homoeopathic News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Homoeopathic News:

Share