TUTOR PAKISTAN MEDIA

TUTOR PAKISTAN MEDIA Voice of Pakistan

04/08/2025

لاہور - معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے پاکستان میں اپنی نئی Reno14سیریز متعارف کرا دی ہے، جو صارفین کے لیے جدید AI فیچرز، شاندار فوٹوگرافی اور خوبصورت ڈیزائن کا امتزاج پیش کرتی ہے۔ Reno14 سیریز اب پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے، جس میں تین ماڈلز Reno14 F 5G،Reno14 5G اور Reno14 Pro 5Gشامل ہیں۔

اس سیریز میں AIفلیش فوٹوگرافی فیچر بھی فراہم کیا گیا ہے جو کہ صارفین کو ٹرپل فلیش کیمرہ سسٹم کے ذریعے کم روشنی میں شاندار تصویریں لینے کے قابل بناتی ہے۔ چاہے آپ پورٹریٹ لے رہے ہوں یا 3.5x ٹیلی فوٹو کیمرہ کے ساتھ زوم کر رہے ہوں، Reno14 سیریز ہر لمحے کو واضح، رنگین اور اسٹوڈیو جیسا بناتی ہے۔

اوپو بہترین فوٹوگرافی کے ساتھ ساتھ دیگر AI فیچرزبھی فراہم کرتا ہے۔ Geminiکے ساتھ شراکت سے صارفین کو مزید بہتر AI تجربات اور موجودہ ٹولز میں اپگریڈزملیں گی جوکہ روزمرہ کے استعمال کو مزید اسمارٹ اور مؤثر بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ، AI Livephotoکی مددسے ہرلمحہ بہترین طریقے سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔اوپوکے جدید AI Editor 2.0میں شامل ایڈیٹنگ ٹولز، AI Recompose،AI Unblur،AI Reflection Remover، AI EraserاورAI Perfect Shot صرف ایک ٹیپ پر پروفیشنل ایڈیٹنگ ممکن بناتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھReno14 سیریز کاخوبصورت ' ڈیزائن،یونی باڈی گلاس بیک، باریک اسکرین بیزلز اور IP69 ریٹنگ کے ساتھ آتا ہے جو کہ نہ صرف دلکش ہے بلکہ روز مرہ کے سخت حالات کا بھی مقابلہ کرتا ہے۔ Reno14سیریز شاندار اور جدید ColorOS15کے ساتھ آتا ہے جو کہ پانچ بڑے سافٹ ویئر اپڈیٹس کے ساتھ بہترین کارکردگی فراہم کرتاہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے اوپوپاکستان کے سی ای او، جارج لانگ نے کہاکہ،Reno14"سیریزاوپوکی شاندار جدت کی عکاسی کرتی ہے۔ ہمارا مقصد AI صلاحیتوں کو اعلیٰ ڈیزائن اور کیمرہ پرفارمنس کے ساتھ یکجا کر کے روزمرہ کے کاموں کو زیادہ سمارٹ، تیز اور آسان بنا نا ہے۔ "

ملٹی ٹاسکنگ کر رہے ہوں، گیمنگ کر رہے ہوں یا کانٹینٹ بنا رہے ہوں، Reno14 سیریز جدید چپ سیٹس کے ساتھ عمدہ کارکردگی فراہم کرتی ہے۔ Reno14 5G ماڈل MediaTek Dimensity 8350 چپ سیٹ، 6,000mAhبیٹری اور 45W SUPERVOOC™ فاسٹ چارجنگ کے ساتھ آتا ہے۔ 120Hz ریفریش ریٹ شفاف ڈسپلے دیتا ہے، جبکہ AI HyperBoost 2.0 گیمنگ کے تجربے کو ہموار بناتا ہے۔

Reno14 اور Reno14 Pro میں ایک ایڈوانسڈ کولنگ سسٹم موجود ہے جو طویل گیمنگ سیشنز کے دوران بھی ہیٹ مینجمنٹ کے ساتھ مضبوط پرفارمنس یقینی بناتا ہے۔ صرف گیمنگ ہی نہیں، بلکہ یہ سسٹم پاکستان جیسے گرم ملک میں عام استعمال کے دوران بھی ڈیوائس کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اوپوReno14سیریز اب ملک بھر میں اوپو کے آفیشل ریٹیلرز اور آن لائن اسٹورز پرشاندار آفرز کے ساتھ پری آرڈرپردستیاب ہے۔

15/07/2025
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لانچ کر دیوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ش...
15/07/2025

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لانچ کر دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی لانچ کر دی ہے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی اگلے ہفتے سے لاہور ڈویڑن میں پوری طرح سرگرم عمل ہوگی۔
پنجاب بھر میں پیرا دسمبر تک لانچ کر دی جائے گی۔ ایکسپوسنٹر لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پیرا فورس سے ملاقات کی،گاڑیوں اور موٹر بائیکس کامعائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین ایس ڈی ای او کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا سٹیشن تھری ڈی ماڈل، ہتھیار، حفاظتی آلات، شیلڈ اور دیگر گیجٹ کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا سٹیشن پر بٹن دبا کر ٹوکن حاصل کرنے اور شکایت کے اندراج کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انفورسمنٹ ا سٹیشن کنٹرول روم،ا نویسٹی گیشن روم، کانفرنس روم، ہراستی کمرے، ویٹنگ اور بیرکس وغیرہ کا معائنہ کیا۔ تقریب میں پیرا کے چاک وچوبند دستے نے مارچ پاسٹ کیا اور مارشل آرٹ کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ پیرا فورس کے دستے نے نقص امن کے سدباب کے لئے مظاہرین کو روکنے کا بھی مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور ڈویڑن کی پیرا فورس کا معائنہ کیا اور موک انفورسمنٹ سٹیشن پر کارروائی کا مشاہدہ بھی کیا۔ پیرا فورس نے تقریب کے دوران آپریشنل امورکی انجام دہی کا مظاہرہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پیرا ٹریننگ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے چار افسران کو سرٹیفکیٹ دیئے۔ ڈی جی پیرا کیپٹن (ر) فرخ عتیق نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی غرض وغایت تفصیل سے بیان کیں۔ ڈجی جی کیپٹن(ر)فرخ عتیق نے پیرا قیام کے لئے غیر مشروط سپورٹ پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی جی پیرا فرخ عتیق نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ لاہور ڈویڑن کے بعد پیرا دسمبرتک صوبے بھر پوری طرح فعال ہوکر فرائض سرانجام دے گی۔ پیرا پنجاب بھر میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف منظم کارروائیاں کرے گی۔ پیرا بننے سے صوبے کے ہر چھوٹے بڑے شہر، تحصیل، ضلع اور ڈویڑن میں ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ پیرا صوبے بھر میں زمینوں پر ناجائزقبضوں کو واگزار کرانے کے لئے کارروائی کرے گی۔پیرا قبضہ مافیاکے خلاف کمزور طبقے اور انویسٹر کا حکومت پر اعتماد بحال کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پیرا قانون کے نفاذ میں کمزوریوں کے کلچر میں تبدیلی لائے گی۔ پیرا ناصرف کارروائیاں بلکہ شفاف تفتیش اور مضبوط پراسیکیوشن کا بھی اہتمام کرے گی۔ پیرا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی منظوری سے پیرا ہیڈکوارٹر،پیرا لائنز اور پیرا ٹریننگ سیل قائم کرے گی۔تقریب میں صوبائی کابینہ،ارکان اسمبلی،سیکرٹریز اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی

گلبرگ: حفیظ سنٹر میں آگگلبرگ کے معروف شاپنگ پلازہ حفیظ سنٹر میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کی پانچ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ...
10/07/2025

گلبرگ: حفیظ سنٹر میں آگ

گلبرگ کے معروف شاپنگ پلازہ حفیظ سنٹر میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کی پانچ گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق بیسمنٹ میں دھواں بھر گیا ہے جبکہ فائرفائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

02/07/2025

ضرورت ویب نمائندگان
صحافتی میدان میں قدم رکھیں. . . . . . نوجوانوں کے لیے سنہری موقع
پاکستان کی ابھرتی ہوئی نیوز ویب سائٹ میں کام کرنے کیلیے ہمیں پاکستان کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں تحصیل ، قصبات سے نمائندگان کی ضرورت ہے ۔کسی بھی قسم کی کوئی سکیورٹی فیس اور کوئی چارجز نہیں ہیں۔
https://tutorpakistan.com/
Ofc
04236632809
Whatsapp.
03344266565-
Email: [email protected].
https://www.facebook.com/tutororpakistan
https://www.youtube.comy
Youtube.
//videos
Twitter.
https://x.com/tutorpakistan2

مضرِ صحت کھانا کھانے سے نوید پہلوان کے 3 بچے جاں بحقگوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے پولیس اہلکار اور ان...
02/07/2025

مضرِ صحت کھانا کھانے سے نوید پہلوان کے 3 بچے جاں بحق

گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے پولیس اہلکار اور انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان کا مزید 1 بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جس کے بعد ان کے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 3 ہو گئی۔

پولیس اہلکار و انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان کی بیوی اور 3 بچے اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

نوید پہلوان کے مطابق مقامی دکانوں سے شوارمہ، بار بی کیو اور دودھ منگوایا تھا، جس کو کھانے کے بعد حالت غیر ہو گئی تھی۔

پولیس کے مطابق دکانوں کو سیل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، 6 دکانداروں کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار و انٹرنیشنل کبڈی کے کھلاڑی نوید پہلوان نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں، جن میں شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا جسے کھانے کے بعد تمام گھر والوں کی حالت غیر ہو گئی۔

اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی، جبکہ نوید پہلوان، اس کی بیوی اور 5 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، 2 بچے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

نوید پہلوان کی بیوی اور 3 بچے اب بھی زیرِ علاج ہیں، پولیس کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دکانیں سیل کروا کر سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔

" جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور‘ہی ہے-"سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کا  ایکس...
02/07/2025

" جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور‘ہی ہے-"
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب کا ایکس میسج
لاہور یکم جولائی:سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہاہے کہ جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کا نام’جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور‘ہی ہے-جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہورکے نام کی تبدیلی پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا۔ پنجاب کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اس منصوبے کے لیے اسی نام سے فنڈنگ مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں عالمی معیار کے دل اور جنرل علاج کے لیے 14 نئے ہسپتال قائم کیے جائیں گے۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی ماسٹر پلاننگ آخری مراحل میں ہے۔ رپورٹنگ سے پہلے حقائق کی تصدیق کی جائے۔
**

20/06/2025

ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔

تہمینہ خالد نے بتایا کہ انتقال کے وقت اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی۔

سینئر اداکارہ عائشہ خان کی لاش کو جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ عائشہ خان کا لواحقین کے کہنے پر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اداکارہ کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، وہ گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں، گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سے ملنے والی لاش اداکارہ عائشہ خان کی ہے۔

پولیس نے عائشہ خان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا، مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔

اداکارہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔

18/06/2025

لاہور وارڈنز کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے اے سی کیبن متعارف

وارڈنز کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے اے سی کیبن متعارف کرائے ہیں۔ لاہور میں درجہ حرارت اکثر 45 ڈگری سے تجاوز کر جاتا ہے، اس لیے یہ قدم ٹریفک پولیس کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
ٹریفک سٹاف کو درپیش سب سے عام مسائل میں گرمی کی تھکن (heat exhaustion)، پانی کی کمی (dehydration)، اور جسمانی کمزوری (fatigue) کا ماننا ہوتا ہے ہیں، جو ان کی فرائض موثر طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔
ایئر کنڈیشنڈ کیبن متعارف کروا کر، لاہور سٹی ٹریفک پولیس ان خدشات کو دور کر رہی ہے اور ایک ایسا حل فراہم کر رہی ہے جو نہ صرف وارڈنز کی صحت کی حفاظت کرتا ہے بلکہ وہ اپنے فرائض محفوظ اور مؤثر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔
یہ بوتھ ایئر کنڈیشنگ سے لیس ہیں اور شفاف شیشے/ گلاس سے بنے ہیں، جس سے وارڈنز بغیر کسی رکاوٹ کے ٹریفک کی نگرانی کر سکتے ہیں۔
بوتھ پنکھے، آرام دہ نشستوں اور مواصلاتی آلات سے لیس ہیں تاکہ وارڈنز اپنے ساتھیوں سے رابطے میں رہ سکیں اور ٹریفک سے متعلق فرائض کو مؤثر طریقے سے سنبھال سکیں۔
بجلی کا بیک اپ
میسر ہےاور بوتھ اچھی طرح سے ہوادار ہیں تاکہ ہوا کی گردش برقرار رہے، اور ان کا ڈیزائن براہ راست سورج کی روشنی سے تحفظ کو یقینی بناتا ہے۔
یہ خصوصیات ان بوتھز کو نہ صرف گرمی سے پناہ گاہ بناتی ہیں بلکہ مؤثر ٹریفک کنٹرول کو برقرار رکھنے کے لیے ایک چھوٹا سا دفتر بھی مہیا کرتی ہیں۔

Address

Lahore
54400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TUTOR PAKISTAN MEDIA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TUTOR PAKISTAN MEDIA:

Share

Category