JUI Business Forum Punjab

JUI Business Forum Punjab Business Forum Punjab (JUI) —Connecting business community with Islamic democratic values.

A platform for entrepreneurs, traders, and professionals under the guidance of Jamiat Ulema-e-Islam.

16/09/2026
16/09/2026

نَصْرُمِّنَ اللّٰہَ وَ فَتْحًُ قَرِیبْ♥️
حمایت یافتہ پینل جے یو آئی بزنس فورم✌️
فاونڈر آزاد اتحاد الائنس🌺

[انتخابات رحیمیارخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری]

نوٹیفکیشن برائے عہدہ معطلی ۔۔۔
16/09/2026

نوٹیفکیشن برائے عہدہ معطلی ۔۔۔

14/09/2026

جے یو آئی بزنس فورم ڈویژن بہاولپور کا حمایت یافتہ پینل!❣️
فاؤنڈر آزاد اتحاد الائنس🌺
||انتخابات رحیم یار خان چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری||

13/09/2026

بزنس فورم جےیوآئی پنجاب کی طرف سے صحافی برادری کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر سیکرٹری انفارمیشن بزنس فورم محمد سجاد کا تلاوت قرآن مجید کے محفل کا انعقاد ۔۔

13/09/2026

بزنس فورم جےیوآئی پنجاب کی طرف سے صحافی برادری کے اعزاز میں عشائیہ کے موقع پر صدر بزنس چوہدری شبیر نور کا اظہار خیال ۔۔

پریس ریلیز جے یو آئی بزنس فورم پنجاب کی جانب سے صحافی برادری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہلاہور (بزنس رپورٹر)جے یو آئی بزنس...
12/09/2026

پریس ریلیز
جے یو آئی بزنس فورم پنجاب کی جانب سے صحافی برادری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ
لاہور (بزنس رپورٹر)
جے یو آئی بزنس فورم پنجاب کے صدر چوہدری شبیر نور کی جانب سے صحافی برادری کے اعزاز میں النور فارم ہاؤس، بیدیاں روڈ پر پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کے سینئر صحافیوں، پریس کلبز کے عہدیداران، صحافتی تنظیموں کے نمائندگان اور بزنس فورم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں پی ایف یو جے پاکستان کے صدر رانا عظیم، سینئر صحافی شاہد چوہدری، صدر پریس کلب شیخوپورہ عظیم یزادنی، جنرل سیکرٹری شاہد اسلم جالندھری، گروپ لیڈر رانا عثمان، سابق صدر پریس کلب شیخوپورہ مبشر حسن بٹ اور سید اسامہ اجمل قاسمی، مشیر مذہبی امور گورنر خیبر پختونخوا سمیت دیگر سینئر صحافی و معزز شخصیات شریک ہوئیں۔
اس موقع پر جے یو آئی بزنس فورم پنجاب کی جانب سے صدر چوہدری شبیر نور، نائب صدر پنجاب میاں قیصر محمود، سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد سجاد، سینئر رہنما سید بلال شاہ جبکہ بزنس فورم ضلع شیخوپورہ کے صدر مفتی زاہد حسین، جنرل سیکرٹری ابرار مالک اور تحصیل شیخوپورہ کے صدر حافظ عبدالرؤف بٹ تحصیل فیروزوالہ کے صدر پروفیسر حافظ مدثر سليم گجر موجود تھے۔
تقریب میں ملکی معاشی صورتحال، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، تاجر برادری کو درپیش مسائل اور معاشی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات سمیت صحافت اور کاروباری طبقے کے باہمی تعاون کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے کاروباری طبقے کو سازگار ماحول فراہم کرنا، صنعت و تجارت کو فروغ دینا اور تاجر برادری کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ضروری ہے۔ اس سلسلے میں صحافت بھی عوام، کاروباری طبقے اور پالیسی ساز حلقوں کے درمیان مؤثر رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔
چوہدری شبیر نور نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری معاشرے کی مؤثر آواز ہے، جبکہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ دونوں شعبوں کے درمیان مضبوط روابط اور مثبت تعاون ملک کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
شرکاء نے پرتکلف عشائیے اور خوبصورت میزبانی پر چوہدری شبیر نور اور جے یو آئی بزنس فورم پنجاب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو صحافی برادری اور کاروباری طبقے کے درمیان روابط کے فروغ کی ایک مثبت کاوش قرار دیا

12/09/2026

عشائیہ — لاہور

جے یو آئی بزنس فورم پنجاب کے صدر چوہدری شبیر نور صاحب کی جانب سے صحافی برادری لاہور کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پر نائب صدر بزنس فورم پنجاب میاں قیصر محمود، معروف ٹی وی اینکر پرسن رانا محمد عظیم صاحب، کاروباری و صحافتی برادری اور جے یو آئی بزنس فورم کے ذمہ داران موجود تھے۔

ملاقات میں کاروباری برادری، صحافت اور جے یو آئی بزنس فورم کے باہمی کردار، معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور مثبت صحافتی کردار کے حوالے سے اہم تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جے یو آئی بزنس فورم پنجاب — کاروباری برادری کی مؤثر آواز

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Business Forum Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share