Daily Sujak Lahore

Daily Sujak Lahore Stay up to date with the latest News, Reviews and Features from us

17/07/2026
وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ
17/07/2026

وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے سی ٹی او لاہور کا بڑا اقدام,بغیر ترہال ڈھانپے ریت مٹی و دیگر بھوسے والی گاڑیوں کا شہر می...
06/05/2026

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کےلئے سی ٹی او لاہور کا بڑا اقدام,بغیر ترہال ڈھانپے ریت مٹی و دیگر بھوسے والی گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند کردیا گیا، کارروئی کےلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی ،بغیر فٹنس اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور باڈی سے باہر سامان، سریا ٹی آئرن سمیت دیگر آہنی اشیاء لوڈ کرنے پر مقدمات کا حکم

سی ٹی او لاہور کا ڈی ایس پیز کو اپنی نگرانی میں کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا،ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی کسی بھی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی،ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت کےلئے انتہائی مظہر ، شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دیا جاسکتا، سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی

آر پی او ملتان کا دورہ لودھراں اہم افتتاح اور کھلی کچہریریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملتان، عثمان اکرم گوندل نے لودھراں ...
06/05/2026

آر پی او ملتان کا دورہ لودھراں اہم افتتاح اور کھلی کچہری
ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملتان، عثمان اکرم گوندل نے لودھراں کا ایک روزہ مصروف ترین دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے عوامی مسائل کے حل اور پولیس کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کی اہم تفصیلات:
عوامی رابطہ: تھانہ صدر لودھراں میں "کھلی کچہری" کا انعقاد کیا گیا جہاں آر پی او نے شہریوں کے مسائل خود سنے اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
جدید ٹیکنالوجی کا افتتاح: لودھراں میں سیف سٹی کنٹرول روم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جو شہر کی نگرانی اور امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
تھانہ جات کا معائنہ: انہوں نے تھانہ قریشی والا کی زیر تعمیر عمارت کے تعمیری کام کا معائنہ کیا اور معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں، تھانہ صدر لودھراں کی عمارت اور مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔
کرائم میٹنگ: ڈی پی او آفس میں ایک اعلیٰ سطح کی کرائم میٹنگ کی سربراہی کی، جس میں ضلع بھر میں جرائم کی صورتحال اور پولیس کارکردگی پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او لودھراں کیپٹن (ر) علی بن طارق نے ضلعی پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے

10/04/2026

اپنے کاروبار کی تشہیر کروانا چاہتے ہیں؟

آج ہی Skills Zone سے رابطہ کریں!

ہم کریں گے آپ کے business کی best promotion:
✅ Social media marketing
✅ Digital advertising
✅ Customer engagement
✅ Brand visibility

کیوں ہمارے ساتھ؟
✔️ Fast results
✔️ Affordable rates
✔️ Professional team

اپنے business کو دیں وہ boost جو اسے چاہیے!

📞

Skills Zone – Grow your business with us!

08/04/2026

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر (DTO) لودھراں سید عامر جمیل شاہ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے ضلع بھر میں غیر قانونی CNG اور LPG سلنڈر نصب کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم تیز کر دی۔ اس سلسلے میں مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی کر کے درجنوں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں، سکول وینز اور رکشوں کی چیکنگ کی گئی۔
کارروائی کے دوران غیر معیاری اور خطرناک مقامات پر نصب سلنڈرز کو موقع پر اتروا دیا گیا اور متعدد گاڑیوں کو بھاری جرمانے کر کے تھانے بند کر دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید عامر جمیل شاہ صاحب نے کہا کہ "انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ غیر معیاری گیس سلنڈر 'چلتے پھرتے بم' ہیں جو بڑے حادثات کا سبب بنتے ہیں۔" انہوں نے ٹرانسپورٹرز کو وارننگ دی کہ پبلک سروس گاڑیوں میں LPG کا استعمال اور مسافروں کی نشستوں کے نیچے سلنڈر رکھنا قانوناً جرم ہے، خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

لودھراں ()پیرا فورس کی اڈا ذخیرہ اور پل سرلہ میں بڑی کارروائیاں، نان کسٹم سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد وزیراعلیٰ پنجاب کی ہ...
31/03/2026

لودھراں ()پیرا فورس کی اڈا ذخیرہ اور پل سرلہ میں بڑی کارروائیاں، نان کسٹم سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم کی گئی پیرا فورس نے اڈا ذخیرہ اور پل سرلہ کے علاقوں میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سگریٹ کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران متعدد کریانہ اسٹورز کو چیک کیا گیا جہاں سے غیر قانونی سگریٹ ضبط کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پیرا فورس کی ٹیم اچانک علاقے میں پہنچی، جس میں چار سے پانچ اہلکار شامل تھے۔ ٹیم نے نہایت پیشہ ورانہ انداز میں مختلف دکانوں پر چھاپے مارے اور غیر قانونی اشیاء کو تحویل میں لے لیا۔ اس کارروائی کے بعد مقامی تاجروں میں کھلبلی مچ گئی جبکہ کئی دکاندار موقع سے فرار بھی ہو گئے۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں پہلے کم ہی دیکھنے میں آتی تھیں، تاہم پیرا فورس کی متحرک کارروائیوں نے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بھی ایسے آپریشنز جاری رہنے کا امکان ہے۔
پیرا فورس کے انچارج ملک جاوید،رضوان جٹ اور دیگر اہلکاروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم عوام کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے۔"

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Sujak Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share