31/12/2025
*آغازِ نو: دعا اور امید کے ساتھ*
وقت کا گزرنا انسان کو یاد دلاتا ہے کہ زندگی کا ایک اور باب مکمل ہو گیا اور ایک نئی شروعات ہونے والی ہے۔ شمسی سال 2026 کا آغاز محض کیلنڈر کی تبدیلی نہیں، بلکہ اپنے رب سے تعلق مضبوط کرنے اور گزشتہ کوتاہیوں کی تلافی کا ایک موقع ہے۔
*نئے سال کا استقبال ہلے گلے کے بجائے عاجزی، شکر گزاری اور دعا کے ساتھ کرنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ نیا سال پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر، برکت اور عافیت کا سال ثابت ہو۔*