فَقّر

فَقّر ...¸.•´.

رسول اللہ ص کا فرمان عالی شان ھے
فقر میرا" فخر" ھے
اور
"فقر "مجھ سے ھے
Faqar is the Especial Blessing of ALLAH bestowed upon to Our Prophet Hazrat Muhammad (P.B.U.H). (
☻/
╔═════ஜ۩۞۩ஜ═════╗
(( ♥ == WELCOME == ♥ ))
╚═════ஜ۩۞۩ஜ═════╝ایک شیخ سے عاشق کے متعلق پاچھا گیا، انہوں نے فرمایا، عاشق میل ملاپ سے دور ،
تنہائی پسند، غوروفکر میں دوبا ھوا اور چُپ چاپ رہتاہے۔ جب اسے دیکھا جائے وہ نظر نہیں آتا، جب بُلایا جائے تو سُنتا نہیں، جب کوئی بات کی جائے تو سمجھتا نہیں، اور جب اُس پر کوئی مصیبت آئے تو غمگین نہیں ہوتا، وہ بھوک پیاس کی بھی پرواہ نہیں کرتا، کسی کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ھوتا، وہ تنہائی میں اللہ تعالیٰ سے التجایئں کرتا ہے ، اس کی رحمت سے اُنس و محبت رکھتاہے۔ وہ دنیا کے حصول کے لیے دنیا والوں سے لڑتا جھگڑتا نہیں۔
فقّر انہی باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے تر تیب دیا گیا ہے کہ فیس بُک استعمال کرنے والوں کو رو حآ نیّت اور اسلامی بھائی چارئے کا درس دیا جا سکے۔
اسی خاکِ آستاں میں کسی دن فنا بھی ہوگا
کہ بنا ہوا ہے بیدمؔ اسی خاکِ آستاں سے۔

: کربلا میں اگر آپ دیکھو تو "خوف" اس بات کا تھا کہ کہیں کوئی "ظالم بادشاہ مسلمانوں کے نام پر نہ آجائے" ، لہٰذا وہاں  "" ...
07/07/2026

: کربلا میں اگر آپ دیکھو تو "خوف" اس بات کا تھا
کہ کہیں کوئی "ظالم بادشاہ مسلمانوں کے نام پر نہ آجائے" ، لہٰذا وہاں "" Stand لینا ضروری"" تھا ۔
تو "خوف کے مقام سے صاحبِ مقام پہچانا " جاتا ہے ۔
: خوف کے درجے کیا ہیں ؟
"الجوع" بھوک ! اب بڑے آدمی کو کیا بھوک لگنی ہے
اور کیا پیاس لگنی ہے ۔ تو پیاس سے بچہ اگر آواز دے تو پھر پتہ چلتا ہے کہ پیاس کیا ہے ۔
تو خوف ، بھوک اور پیاس ، یہ واقعہ اس مقام کی طرف لے جا رہا ہے ______
"خوف بھی بلند" اور "بھوک بھی بلند" ، باقیوں سے نرالی ہے ۔
"جوع" ہر طرح کی بھوک ، ملنے کی بھوک ،
: جانے والوں کی بھوک ،
: گزر جانے والوں کی بھوک ،
: حادثے میں شہید ہونے والوں کی بھوک ______
تو "بھوک بھی بلند" ،" خوف بھی بلند"
اور ۔۔۔۔ "شوق بھی بلند ۔ "
"" و نقص الاموال ،"" سارا مال بھی گیا ۔
"ماضی کا جمع" کیا ہوا اور "حال کا جمع "کیا ہوا ۔
__ یعنی اگر وطن سے "بےوطنی" ہو جائے تو مال تو گیا ۔__
: ایک آدمی جو ہمارے ہاں خانقاہ کا مجاور ہوتا ہے آپ اس کو بھی تھوڑا سا پیش کر دیتے ہیں ،
: اب آپ دیکھو کہ اللّٰہ کے گھر میں شوق سے رہنے والے ،
: اللّٰہ کے محبوب صلی اللّٰہ علیہ واٰلہ وسلم کے آستانے کے مالک ،
: اگر ان کو "کربلا کی دھوپ میں دن اور رات آ جائے ،"
____________ تو بےبسی تو یہ ہے ۔ ___________
کہاں سے آیا تھا وہ انسان ؟
یعنی جس کے رہنے کا آستانہ اور مقام ، حضور پاکﷺ کا آستانہ ہو ، مالک ہیں آستانے کے ،
اور اللّٰہ کے آستانے کے بھی مالک ہیں ، دونوں کے مالک ہیں ۔
ان کو "وہاں سے نکال کر ، اس "بےوطنی کے سفر "میں لے آئے ۔ اس "لمبی مسافرت" میں آگئے تو پھر پتہ چلتا ہے کہ مقام کیا ہے ؟
بات سمجھ آئی ؟
: بھوک ، مال کا نقص اور جان ۔ ""
: اب دیکھو کہ جان بھی "کیسی کیسی قربان ہوئی ،"
: بڑے سے بڑے اور چھوٹے سے چھوٹے ،" جان جا" رہی ہے ____ والثمرات _____"محفوظ کیا ہوا پھل ، پکا ہوا پھل" ،
: یعنی کہ جو پھل پکا ہوا ہے اس کا قبل از وقت ، "بےوقت ضائع ہوجانا ___________
اللّٰہ کیا کہتا ہے؟
میں نے آزمایا یا آزماؤں گا ____ اب یہاں پر کیا ہے ____ یہ اللّٰہ آزما رہا ہے ۔
اگر کوئی انسان آزمائے تو کیا کریں گے ؟" فائٹ" کریں گے ۔ اب پتہ لگ گیا کہ یہ تو اللّٰہ کر رہا ہے ۔
: وبشّر الصّابرین ۔۔۔ ،
: اور صبر والے کیا ہیں اذا اصابتھم مصیبة
: جب ان پر کوئی مصیبت آتی ہے تو کیا کہتے ہیں ؟
:::::: إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون
:: ہم اللہ کی طرف سے آئے ہیں ، اُدھر ہی جانا ہے ، ہمارا دنیا میں ہے ہی کیا ۔ ""
: اصلی مسافرت یہاں سے شروع" ہوتی ہے
کہ ہم ادھر سے آئے ہیں ، ادھر ہی جانا ہے ، یہاں ہمارا ہے ہی کیا ____ یعنی اس نے بھیجا سفر پر اور اس نے بلا لیا سفر سے ، ہمارا ہے ہی کیا ____
یہ "ہمارا کیا ہے" سے کیا مراد ہے ؟
کہ ""اپنے تعلقات سے لاتعلق "" ہو گئے ۔
کہتا ہے "آپ کا بیٹا گیا"۔
کہتا ہے اس نے بھیجا تھا ، بیٹا ادھر ہے تو میں بھی ادھر ،
: اس نے بلایا ہے تو جا رہے ہیں ۔ یہ نہیں کہتا کہ چھوڑ کر جا رہا ہوں ۔۔۔۔ کہتا ہے بلانے والوں کے پاس جا رہا ہوں ۔ "
چھوڑنا تو تب ہے جب تم مال کے مالک ہو ۔ گویا کہ" مال کا مالک ہونے کا "احساس" بھی یہاں رہ گیا ، """"
: ایسے "لوگوں پر اللّٰہ کی طرف سے سلام " ہے ۔
_____ اور یہ لوگ ہدایت یافتہ ہیں ۔ _____
سرکار امام حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللّٰہ علیہ
( گفتگو 1/ صفحہ : 33 تا 35 )

07/07/2026
07/07/2026

Address

Bahria Town Lahore
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فَقّر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to فَقّر:

Shortcuts

Share

Category