17/11/2025
طُلم نے ایک اور چراغ گُل کر دیا!اَن پڑھ کزن کو شادی کا انکار جُرم بن گیا!پڑھی لکھی نوجوان لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی!
یہ واقعہ ہے چیچہ وطنی کے علاقے کسووال کا! جہاں کی رہائشی عتیقہ مظہر جو کہ ایک لائق طالبہ تھیں، عتیقہ نے ایم فل کا امتحان پاس کر کے اسٹنٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ کے لیے اپلائی کر رکھا تھا۔ عتیقہ کا کزن علی رضا اسے پسند کرتا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔عتیقہ ایک پڑھی لکھی لڑکی تھیں جبکہ علی رضا بالکل ان پڑھ، عتیقہ اور گھر والوں کے انکار پر اس نے گھر میں داخل ہو کر اپنی کزن کی جان لے لی، واقعہ کے بعد خاندان والوں نے اس کیس کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، عتیقہ کے گھر والوں نے بھی پولیس کو یہی بیان ریکارڈ کرا دیا، 3مہینوں بعد بات کھلی کہ عتیقہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسکے کزن علی رضا نے اُسکی جان لی ہے۔ ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے نہ صرف ایس ایچ او کو معطل کیا بلکہ علی رضا سمیت قتل کی اس سازش میں جو جو ملوث تھا سب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اللہ مرحومہ کے درجات بُلند کرے، مرحومہ کے تعلیمیسرٹیفیکیٹس دیکھ کر واقعی دکھ ہوا کہ ہمارا معاشرا ایک پڑھی لکھی اور قابل طالبہ سے محروم ہوگیا ہے!