Pukar Asia

Pukar Asia TV channel

17/08/2026

تھانہ الہ آباد گہلن بائی پاس پر فرار ڈاکوؤں کا پولیس سے مقابلہ ڈاکو کا کام تمام پولیس کی بروقت کارروائی—ویل ڈن پولیس!🚔

پکار ایشاء نیوز لاہور۔۔۔۔
17/08/2026

پکار ایشاء نیوز لاہور۔۔۔۔

پکار ایشاء نیوز لاہور۔ فیضان نے جو کچھ کیا مجھے شرمندگی بھی ہے اور افسوس ۔ بھی ، شاید میں اسکی ماں کو طلاق نہ دیتا تو وہ...
16/08/2026

پکار ایشاء نیوز لاہور۔
فیضان نے جو کچھ کیا مجھے شرمندگی بھی ہے اور افسوس ۔ بھی ، شاید میں اسکی ماں کو طلاق نہ دیتا تو وہ ہاتھ سے نہ نکلتا ۔۔۔۔ فیضان و ریحان بٹ کے والد فیاض بٹ کا تہلکہ خیز انٹرویو سامنے آگیا ۔۔ یہ انٹرویو لگ بھگ 15 ماہ قبل فیاض بٹ نے شاہد چوہدری کے پاس آکر انہیں ریکارڈ کروایا تھا ۔۔۔ یہ ان دنوں کی بات ہے جب فیضان بٹ کی پولیس مقابلے میں ہلا.کت کو چند ہفتے گزرے تھے ، فیاض بٹ نے خود شاہد چوہدری سے رابطہ کیا اور اصل کہانی قوم کے سامنے رکھنے کی اپیل کی ۔۔۔۔ اس انٹرویو میں فیاض بٹ کے بقول ۔۔۔۔ میرے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں ، فیضان اللہ کو پیارا ہو گیا ، میں نے کچھ سال قبل انکی والدہ کو گھریلو جھگڑے پر طلاق دی تھی ، پہلے تو سب بچے میرے پاس رہے لیکن پھر فیضان زیادہ وقت ماں کے پاس جاکر اپنے نانکے رہنے لگا انہی دنوں میں اسکا اٹھنا بیٹھنا آوارہ لڑکوں میں ہونے لگا ، 19 سال کا ہوا تھا اسے پولیس نے کسی کیس میں اٹھایا ، میرے خیال میں وہ کیس اس پر ناجائز ڈالا گیا اور اسے ایک سال قید کی سزا ہو گئی ، قید کے دنوں میں فیضان کی ملاقات چند ایسے لوگوں سے ہو گئی جو شاید باغی مزاج اور شر۔پسندانہ ذہن والے خطرناک مجرمان تھے ان لوگوں نے 19، 20 سالہ میرے بیٹے فیضان کی برین واشنگ کی اور اسے اس بات پر مائل کیا کہ پولیس والے حرام خور ہوتے ہیں یہ غریبوں پر ظلم کرتے ہیں پولیس والا جہاں نظر آئے اسے مار ڈالنا چاہیے اور پولیس والے کا ق۔ت۔ل جنت کا ٹکٹ ہے کیونکہ یہ کافر ہیں اور انہیں مارنا ثواب ہے ۔۔۔ فیضان ایک سال ان لوگوں کے ساتھ رہا تو انکی باتیں اسکے معصوم اور کچے دماغ پر قطرہ قطرہ لگتی رہیں اور اپنا اثر چھوڑ گئیں ایک سال بعد وہ جیل سے رہا ہوااور گھر آیا تو مجھ سے بھی ملنے آیا اور مجھے بتایا کہ پولیس نے اسے ناجائز پکڑ کر اس پر کیس ڈالا ۔ اس کے بعد کے دنوں میں وہ بہت کم بولتا اور گم سم رہنے لگا کبھی ہمارے پاس ٹھہر جاتا کبھی ماں کے پاس ۔۔ پھر وہ کئی روز مجھے ملنے نہ آیا تو خبروں میں مجھے پتہ چلا کہ اس نے پولیس والوں کو ٹارگٹ کرنا شروع کردیا ہے ، اس نے دو تین ایسی وارداتیں کیں پھر پولیس اس تک پہنچ گئی وہ گرفتار ہوا اور پھر اسے مقابلے میں پار کردیا گیا ، بقول فیاض بٹ : شاہد چوہدری صاحب میں آپ کے پاس اس لیے آیا ہوں کہ میرا بیٹا معصوم تھا جیل میں بری صحبت نے اس کچے ذہن کو خراب کردیا ورنہ وہ اس سے پہلے شاید چھوٹا موٹا جرم کرتا ہو لیکن وہ د۔ہشت گرد نہ تھا اور میں نہیں چاہتا کہ کوئی مجھے د۔ہشت گرد کا والد کہے یا اس کا اثر ہمارے خاندان پر پڑے ، باقی موت ہر کسی کو آنی ہے یہ اللہ کا حکم تھا کہ 20 ،21 سال کی عمر میں میرا بیٹا مارا گیا ۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ : فیاض بٹ نے اس ویڈیو میں اعتراف کیا کہ وہ دینی لگاؤ رکھنے والا ایک امن پسند انسان ہے ، اب چند روز پہلے وہی فیاض بٹ اپنے بیٹے ریحان بٹ بعمر 18 سال اور ایک اور شخص کے ساتھ بند۔وقیں اٹھائے لاہور کی سڑکوں پر خون کی ہولی کھیلتا ہھر رہا تھا ، اور پھر لاہور میں تین پولیس ملازمین کو شہیید کرکے یہ لوگ شیخوپورہ پہنچے اور پولیس مقابلے میں خود بھی پار ہو گئے ۔یہ بات طے ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کا انجام ہمیشہ بھیانک ہی ہوتا ہے ۔

پکار ایشاء نیوز لاہور۔۔۔ایک باپ کی زبان اُس وقت خاموش ہو گئی، جب فون کے دوسری طرف سے کہا گیا:“اللہ آپ کو ہمت اور صبر دے…...
16/08/2026

پکار ایشاء نیوز لاہور۔۔۔
ایک باپ کی زبان اُس وقت خاموش ہو گئی، جب فون کے دوسری طرف سے کہا گیا:

“اللہ آپ کو ہمت اور صبر دے… آپ کا بیٹا عدیل شہادت کے رتبے پر فائز ہو گیا ہے۔”

یہ الفاظ سننے سے چند گھنٹے پہلے تک عاشق حسین کو کیا معلوم تھا کہ جس بیٹے نے کمرے میں آ کر کہا تھا، **“ابو، آج شاید جلدی واپس آ جاؤں…”** وہ اب کبھی واپس نہیں آئے گا۔

بادامی باغ لاہور میں مجرموں کے ہاتھوں شہید ہونے والے **سب انسپکٹر عدیل عاشق** کے والد عاشق حسین نے اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی آخری ملاقات کا دردناک احوال سنایا۔

عاشق حسین کے مطابق، عدیل اُن کا بڑا بیٹا تھا۔ تقریباً 17 سال پہلے وہ صرف **1400 روپے خرچ کرکے پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔** باپ نے ہمیشہ بیٹے کو ایک ہی نصیحت کی:

**“بیٹا، کبھی کسی غریب پر ظلم مت کرنا، اور حرام کی کمائی سے ہمیشہ بچ کر رہنا۔”**

آج ایک باپ کے لیے سب سے بڑا فخر یہ ہے کہ اس کا بیٹا پوری زندگی اُس نصیحت پر قائم رہا۔

پرسوں عدیل معمول سے کچھ جلدی گھر سے نکلنے لگا۔ جانے سے پہلے وہ خاص طور پر اپنے والد کے کمرے میں آیا۔ عاشق حسین نے حیرت سے پوچھا:

**“کیا بات ہے؟ آج اتنی جلدی جا رہے ہو؟”**

عدیل نے جواب دیا:

**“جی ابو، کام ہے…”**

والد نے محبت سے کہا:

**“پھر تو آج واپسی بھی جلدی ہو گی۔”**

شاید یہ ایک عام سا جملہ تھا… مگر کسی کو کیا خبر تھی کہ یہی باپ اور بیٹے کی **آخری گفتگو** ثابت ہوگی۔

عدیل نے اپنے والد کو سلام کیا اور گھر سے نکل گیا۔

شام تقریباً سات بجے فون کی گھنٹی بجی۔

دوسری طرف سے آواز آئی:

**“کیا آپ عاشق حسین بول رہے ہیں؟”**

انہوں نے جواب دیا: **“جی ہاں…”**

پھر پوچھا گیا:

**“گھر میں اس وقت آپ کے ساتھ اور کون موجود ہے؟”**

عاشق حسین نے کہا:

**“میں اس وقت اکیلا ہوں…”**

اور پھر وہ الفاظ ادا کیے گئے جنہوں نے ایک باپ کی پوری دنیا بدل دی:

**“اللہ کریم آپ کو ہمت اور صبر دے… آپ کا بیٹا عدیل شہادت کے رتبے پر فائز ہو گیا ہے…”**

عاشق حسین کہتے ہیں:

**“مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ میرا جسم ساکت ہو گیا، زبان بند ہو گئی۔ میں کچھ دیر تک سن ہو کر بیٹھا رہا… پھر اچانک میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ میری آواز سن کر عدیل کے بچے اوپر سے بھاگتے ہوئے میرے پاس آ گئے…”**

وہ بیٹا، جس کے لیے باپ نے سوچا تھا کہ **آج جلدی واپس آئے گا،** اب اپنے فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے، وردی میں، ہمیشہ کے لیے رخصت ہو چکا تھا۔

لیکن اس درد کے باوجود ایک باپ کے الفاظ میں شکوہ نہیں، بلکہ فخر ہے۔

**“میرا بیٹا اپنے فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے شہید ہوا ہے۔ مجھے اللہ کی ذات پر مکمل بھروسہ ہے کہ وہ میرے بیٹے کی قربانی کو قبول فرمائے گا، ان شاء اللہ۔”**

کچھ بیٹے گھر واپس نہیں آتے…
مگر وہ اپنے والدین کے سر کو فخر سے ہمیشہ کے لیے بلند کر جاتے ہیں۔

سب انسپکٹر عدیل عاشق بھی شاید جلدی گھر نہ آ سکے… لیکن وہ ایک ایسی منزل پر پہنچ گئے جہاں اُن کا نام ہمیشہ عزت، قربانی اور فرض شناسی کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

اللہ پاک شہید عدیل عاشق کے درجات بلند فرمائے اور اُن کے والدین، بچوں اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

2026 کے پنجاب بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں 1192 نمبر حاصل کر کے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی آمنہ محبوب کا تع...
07/08/2026

2026 کے پنجاب بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں 1192 نمبر حاصل کر کے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی آمنہ محبوب کا تعلق پتوکی سے ہے۔ اپنی شاندار کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے آمنہ نے کہا کہ یہ کامیابی صرف ان کی اپنی محنت کا نتیجہ نہیں بلکہ اس میں ان کے اساتذہ کی انتھک محنت، ان کی دعاؤں، والدین کی دعاؤں اور خاص طور پر ان کی والدہ کی خواہش اور حوصلہ افزائی کا بہت بڑا کردار ہے۔ ان کے مطابق ان کی والدہ کا خواب تھا کہ وہ بورڈ میں ٹاپ کریں، اور اللہ تعالیٰ نے یہ خواب پورا کر دیا۔

آمنہ محبوب کا کہنا ہے کہ ان کا خواب ڈاکٹر بننا ہے، جبکہ وہ مستقبل میں بطور ڈاکٹر پاکستان آرمی میں شامل ہو کر اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ آمنہ کی اس غیر معمولی کامیابی کو حکومتی سطح پر بھی سراہا گیا۔ وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے انہیں تعریفی سند (Appreciation Certificate) پیش کی، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی سوشل میڈیا پر آمنہ محبوب کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کو پنجاب کے طلبہ کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔

آمنہ محبوب کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں بھی ہر میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

03/08/2026

حلقہ بھر کے پولنگ اسٹیشن میں شیر کو ووٹ ڈالنے والے اورسپورٹ کرنے والے تمام بھائیوں کو مبارکباد اور تہہ دل سے شکریہ۔💞🇵🇰🐅✌️

نارووال: حلقہ ایل اے 37 جموں 4 میں مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم جاوید  کامیاب۔۔۔SeeMore
03/08/2026

نارووال: حلقہ ایل اے 37 جموں 4 میں مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم جاوید کامیاب۔۔۔SeeMore

03/08/2026

ایڈووکیٹ آفاق حیدر سلہریا صاحب نے آج گھمرولہ میں ہونے والے ڈرامہ پر پریس کانفرنس کر رہے ہیں.

02/08/2026

بھائی لوگ یہ الیکشن تھا
قربانی کی کھالیں نہیں تھی

02/08/2026

Address

Lahore
54700

Telephone

+923009468994

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pukar Asia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pukar Asia:

Shortcuts

Share