Jannat Photos Book

Jannat Photos Book Reflecting the reality of my thoughts.

28/07/2025

‏جب تم اپنی زندگی سے کچرا نکال پھینکو
‏تو پھر تم پر لازم ہے
‏یہ فکر بھی چھوڑ دو کہ
‏تمہارا پھینکا گیا کچرا کون اٹھا رہا ہے۔🤧

27/07/2025

ایک بابا بڑا رپھڑی تھا۔ ہر وقت گھر میں فساد ڈالے رکھتا تھا۔ اسکی پوتی کے نکاح کی بات چل رہی تھی مگر بابا حسب عادت پھڈا کرنے لگا کہ یہ رشتہ نہیں ہوگا۔ حالانکہ لڑکا بہت معقول اور برسر روزگار تھا۔
گھر والوں نے لڑکے والوں کو نکاح کیلئے بلا لیا اور بابے کو اسٹور میں بند کر دیا۔
نکاح کے بعد لڑکے والے جانے لگے تو بابے نے اندر سے دروازہ پیٹ کر کہا "میرے وَلوں وی ہاں اے"
😆

Some Different Taste ❣️

26/07/2025

دو بندے آپس میں لڑ رہے تھے ملا نصیر الدین موقع پر پہنچ گئے۔ اور دونوں کو ایک دوسرے سے چھڑا کر کہنے لگے مجھے مسئلہ بتایئں میں حل کر دوں گا۔
۔
پہلے ایک بندے نے اپنا مؤقف پیش کیا۔ ملا نے کہا بالکل درست
۔
دوسرا چیختے ہوئے کہنے لگا ملا میری بات تو سنی نہیں آپ نے یہ یک طرفہ فیصلہ کیسے سنایا؟
۔
ملا نے کہا آپ بھی اپنا مؤقف پیش کریں۔
۔
دوسرے نے جب اپنی بات ختم کی تو ملا نے اسی ٹون میں فیصلہ سنایا کہ آپ بھی ٹھیک کہہ رہے
۔
ساتھ ہی ایک تیسرہ بندہ کھڑا تھا اس نے حیرت سے پوچھتے ہوئے کہا " ملا دو بندوں کی لڑائی ہوئی ان میں کسی کی غلطی تو ہو گی جو بات لڑائی تک پہنچی اور آپ فیصلہ سنا رہے ہیں کہ دونوں میں سے کسی کی بھی غلطی نہیں"
۔
ملا نے مکمل سنجیدگی کے ساتھ جواب دیا ٗ آپ بھی ٹھیک کہہ رہے ہیں۔

بسلسلہ مشن فروغ باہمی محبت و ہم آہنگی 😜

25/07/2025

دوستو! دنیا میں انسان کتنی ہی پرتعیش اور عشرت کی زندگی گزار رہا ہو لیکن اسے نعمت کے چھن جانے کا اندیشہ رہتا ہے، دنیاوی زندگی ناگہانی آفت، خطرات اور زوال کی فکروں سے خالی نہیں ہے، لیکن جنت کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ وہاں نعمتیں اپنے کمال پر ہوں گی لیکن کوئی اندیشہ، فکر یا غم ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں ہو گا، بھلا جن لوگوں کو اللہ تعالی خود سامنے آکر کہہ دے کہ میں تم سے راضی ہوں اب کبھی ناراض نہیں ہوں گا تو ان لوگوں کو پھر کیسی فکر اور کیسا اندیشہ!
اللہ تعالی مجھے اور آپ کو ان لوگوں میں شامل کر دے۔ آمین
Some Different Taste ❣️

24/07/2025

خوش قسمت وہ جوڑے ہوتے ہیں، جن کی آواز، لہجہ، اور مزاج ایک دوسرے سے یوں ہم آہنگ ہو جیسے بجلی کی دو تاریں— ایک فیز، ایک نیوٹرل؛ ایک گرم، ایک ٹھنڈی۔ ایسی ہم آہنگی قسمت والوں کو ہی نصیب ہوتی ہے، کیونکہ ایسی ’ٹون‘ ہر جوڑے میں نہیں ملتی۔"
Some Different Taste ❣️

17/07/2025
17/07/2025

دو دن کی موسلا دھار بارش کے بعد ٹینکی کے پانی سے نہاتے ہوئے اتنی ٹھنڈ لگ رہی ہے جیسے ناران کی کسی برفیلی جھیل میں غوطہ لگا لیا ہو۔ ۔ 🤧
Some Different Taste

24/05/2025

اپنی زندگی کو "پرائیویٹ" رکھیں۔ اپنی شادی یا دیگر خوشیوں کو، اپنے بچوں کی کامیابیوں کو، اپنی سہولتوں اور ڈیلی شاپنگز کو سوشل میڈیا پر مت لگائیں۔ سکون پائیں گے۔ ۔

قاسم سرویا

31/03/2025

Asking couples 'ap dono behn bhai ho' is my all time fav job to do. 😌

عید سعیدکل عام و انتم بخیرتقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال
30/03/2025

عید سعید
کل عام و انتم بخیر
تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال

20/03/2025

بیوی کے حقوق اتنے مشکل نہ بنائیں کہ
اسے نندوں کی شادی اور ساس کی وفات کا انتظار کرنا پڑے! 💔

18/03/2025

حیرت ہے نا کہ آنے والی نسل کے بزرگ ہم ہوں گے... اور وہ ہم سے نصیحتیں لیں گے! 🙂

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jannat Photos Book posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share