Ghazi babur

Ghazi babur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ghazi babur, Media, Machs, Lahore.

جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا عبدالحق ثانی کے اعزاز میں لاہور میں چیئرمین اسٹار ایشیا نیوز، غازی بابر کے گھر پر ا...
09/09/2025

جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر مولانا عبدالحق ثانی کے اعزاز میں لاہور میں چیئرمین اسٹار ایشیا نیوز، غازی بابر کے گھر پر ایک پُرمغز عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔

اس عشائیے میں لاہور کے سینئر اور نمایاں صحافی حضرات،
مزمل سہروردی، چوہدری غلام حسین، اوریا مقبول جان، صابر شاہ، آصف عفان، منیزہ معین، ثمینہ پاشا، اجمل جامی، ہمایوں سلیم، سعد عطا، ملک سلمان، اکبر باجوہ، یاسر رشید، ایثار رانا، دعا مرزا، حافظ سجاد، عبداللہ بابر، غیاث بابر، اقرا ریاض اور عمر بشیر۔نے خصوصی شرکت کی

تقریب میں ملکی سیاست اور قومی سلامتی کے امورخصوصاخیبرپختونخوااوربلوچستان کی بدامنی پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا اور مولانا عبدالحق ثانی صاحب کے ساتھ ایک یادگار محفل رہی۔

یہ موقع نہ صرف فکری نشست ثابت ہوا بلکہ باہمی روابط کو بھی مزید مضبوط کرنے کا باعث بنا۔

05/09/2025

04/09/2025

اپنے اطراف تو بہت ڈھونڈا,,,*‏جو بھی دشمن ہے اپنے اندر ہے...!!
26/08/2025

اپنے اطراف تو بہت ڈھونڈا,,,*

‏جو بھی دشمن ہے اپنے اندر ہے...!!

تمہاری زندگی میں  کچھ لوگ تو ایسے ہونے چاہیئںجوتمہارے سامنے رب کاذکر کریں اوررب کے سامنے تمہارا
25/08/2025

تمہاری زندگی میں کچھ لوگ تو ایسے ہونے چاہیئں
جوتمہارے سامنے رب کاذکر کریں اوررب کے سامنے تمہارا

01/06/2025

🌡️ پاکستان میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ
• پچھلے 12 سالوں میں پاکستان کا اوسط درجہ حرارت تقریباً 4 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے، جو موسمیاتی تبدیلی کی واضح علامت ہے۔
• اپریل 2025 میں، پاکستان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 50°C تک پہنچ گیا، جو معمول سے 8.5°C زیادہ تھا۔



🌳 درختوں کی اہمیت اور مقامی درختوں کی کاٹائی کے نقصانات

✅ درختوں کی اہمیت:
• درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں، جو موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے میں مددگار ہے۔
• درخت آکسیجن پیدا کرتے ہیں، جو انسانی صحت کے لیے ضروری ہے۔
• درخت سایہ فراہم کرتے ہیں، جو گرمی کی شدت کو کم کرتا ہے۔
• درخت مٹی کی زرخیزی کو برقرار رکھتے ہیں اور سیلاب کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔

❌ مقامی درختوں کی کاٹائی کے نقصانات:
• مقامی ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچتا ہے، کیونکہ مقامی درخت مخصوص جانداروں کے لیے ضروری ہیں۔
• پانی کی کمی جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں، کیونکہ مقامی درخت زمین کی نمی کو برقرار رکھتے ہیں۔
• آگ کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے، کیونکہ مقامی درختوں کی موجودگی قدرتی طور پر آگ کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔



🌱 فوری حل: مقامی درختوں کی کاشت
• پھلدار درخت جیسے آم، جامن، اور لیموں کاشت کریں تاکہ سایہ اور خوراک دونوں حاصل ہوں۔
• مقامی درخت جیسے کیکر، برگد، اور نیم کاشت کریں تاکہ ماحولیاتی توازن برقرار رہے۔
• پانی کی بچت کے لیے، مقامی درخت کم پانی کی ضرورت رکھتے ہیں اور زمین کی نمی کو برقرار رکھتے ہیں۔



📣 ہمارا پیغام

درخت لگانا صرف ایک نیکی نہیں، بلکہ ہماری بقاء کا سوال ہے۔ اگر ہم نے آج درخت نہ لگائے، تو کل ہمارے بچے سانس لینے کے لیے بھی جگہ نہیں پائیں گے۔ آئیے، ہم سب مل کر اس موسمیاتی بحران کا مقابلہ کریں اور اپنے ماحول کو بہتر بنائیں۔

پھولوں میں بسنے والی شہد کی مکھی، کاکروچ کو کبھی قائل نہیں کرسکتی کہ گٹر ایک گندی جگہ ہے۔ہر جاندار ، چاہے انسان ہوں یا ج...
26/05/2025

پھولوں میں بسنے والی شہد کی مکھی، کاکروچ کو کبھی قائل نہیں کرسکتی کہ گٹر ایک گندی جگہ ہے۔
ہر جاندار ، چاہے انسان ہوں یا جانور سب کی اپنی اپنی فطرت فطرت ہوتی ہے ۔
آپ سے صرف آپ کے ہم خیال ، آپ کی دل و جان سے عزت و قدر کرنے والے ہی متاثر ہوتے ہیں۔
بے قدرے ، بیمار ذہنیت کے حامل لوگ ، حاسدین ، بخیل اور آپ کی کامیابی اور ترقی سے جلنے والے کبھی بھی آپ سے اتفاق نہیں کریںگے

08/05/2025

سقراط نے ایک بار کہا تھا۔
"اگر کوئی گدھا مجھے لات مارتا ہے تو کیا میں اس پر مقدمہ کروں گا، شکایت کروں گا یا اسے واپس لات ماروں گا؟"

بات یہ نہیں کہ ہر مباحثہ جیتا جائے یا ہر دلیل میں کامیابی حاصل کی جائے، بلکہ یہ ہے کہ اپنی توانائی ان لوگوں پر صرف کی جائے جو اس کے مستحق ہوں۔
جہالت چیختی ہے، جبکہ عقل خاموش رہتی ہے۔ جب کسی کے پاس دینے کے لیے توہین اور شور شرابے کے سوا کچھ نہ ہو، تو سب سے طاقتور جواب خاموشی ہے۔

کسی ایسے شخص کی سطح پر مت گریں جو محض تنازعات کے لیے کوشاں ہو۔
سچی ذہانت کو خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ اپنی روشنی سے خود بخود نمایاں ہو جاتی ہے۔

06/05/2025
07/04/2025

جو نہیں جانتا دستار کی قدروقیمت
اسکو زیبا نہیں دستار کو باندھے رکھنا

03/04/2025

ایک وقت آتا ہے کہ آپ بدلنے لگتے ہیں...
اگر محسوس ہونے لگے کہ غیر ارادی طور پر اندر مضبوطی سی آنے لگی ہے
، ذرا ذرا سی بات پر ٹوٹنے والا دل بڑی بڑی باتوں کو سہنے لگا ہے..
ہر نئی صورتِ حال پر ہاتھ پاؤں ٹھنڈے کرنے کی بجائے ہر بات کو ٹھنڈے دل سے سننے لگے ہیں...
جن باتوں پہ بےاختیار دل مٹھی میں آجاتا تھا اب واقعی آپ کی مٹھی میں ہے...
طبیعت میں جذباتیت کم اور ٹھہراؤ بڑھنے لگا ہے...
آپ ہر منفی بات کو نظر انداز کرکے مثبت وائبز (positive vibes) کی طرف لپکنے لگے ہیں...
چھوڑ کر جانے والوں کو خاموشی سے الوداع اور آنے والوں کا مسکرا کر استقبال کر رہے ہیں...
آپ کے قدموں کی ڈگمگاہٹ اب پختگی میں بدل رہی ہے...
آپ پہلی بار اتنے حقیقت پسند ہونے لگے ہیں کہ پوری طرح جاگ گئے ہیں.. خوش فہمیاں پالنا قدرے کم کردی ہیں...
تو جان لیجیے آپ بالکل وہ نہیں رہے ، جو پہلے کبھی تھے.. آپ ایک کامیاب اور مضبوط انسان بننے کا سفر تقریباً مکمل کرنے کو ہیں
____ بس مستقل مزاجی سے قدم جما کر رکھیں اور دنیا کو حیران کردیں

Address

Machs
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghazi babur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ghazi babur:

Share

Category