History Of the Day

History Of the Day Education in its general sense is a form of learning in which the knowledge, skills, and habits of a

Tehreek TV is a complete TV Channel broadcasting News , Talk Shows , Music, Kids Programs, Showbiz, Morning Shows, Educational , Cultural , Religious Programs. It Also Broadcasts the programs for youngsters , Students , Farmers , Children and people from all fields of life.

کبھی کبھار بہترین تک پہنچنے کے لیے لا محالہ آپ کو بدترین سے گزرنا پڑتا ہےمایوس مت ہوں برداشت کیجئیے اور سفر مکمل کیجئیے ...
20/05/2025

کبھی کبھار بہترین تک پہنچنے کے لیے لا محالہ آپ کو بدترین سے گزرنا پڑتا ہے
مایوس مت ہوں برداشت کیجئیے اور سفر مکمل کیجئیے

کسی آنگن میں بنی کیاریوں میں کِھلے ہوئے خوش رنگ پھولوں سے لاپرواہی برتنا شروع ہو جائیں اس آنگن میں مقیم مکین تو پھول اُن...
25/11/2024

کسی آنگن میں بنی کیاریوں میں کِھلے ہوئے خوش رنگ پھولوں سے لاپرواہی برتنا شروع ہو جائیں اس آنگن میں مقیم مکین تو پھول اُن مکینوں سے ناراض ہو جاتے ہیں اور مرجھا جاتے ہیں ، اگر مکین اُنہیں اپنی محبت دیتے اور لاپرواہی نہ برتتے تو کیا مجال تھی اداسیوں کی کہ وہ اِنہیں گھیر لیتیں اور اِنہیں مرجھا دیتیں۔۔۔!

کبھی اُن شاخوں کا حال دیکھا ہے آپ نے جنہیں درختوں سے جدا کر دیا گیا ہو ؟ کیسے وہ اپنی پہنچان کھو دیتی ہیں ، کیسے سوکھ سڑ جاتی ہیں ، اُن کے اندر سے زندگی ختم ہو جاتی ہے اپنی اصل ( درختوں ) سے جدا ہونے پر ، جی ہاں وہ اپنی شناخت ہی کھو دیتی ہیں۔۔۔!

انسانوں کا حال بھی اِن پھولوں اور شاخوں سے مختلف نہیں ہے ، انسان بھی ٹوٹی ہوئی شاخوں کی طرح ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں ، بکھری ہوئی پھولوں کی پتیوں کی طرح کچلے مسلے جاتے ہیں۔۔۔!

یہ لاپرواہی اور بے توجہی کی دیواریں نفرت کے گھروں کی دیواروں سے ملی ہوئی ہوتی ہے ، اور سامعین و قارئین محترم۔۔۔! محبت و نفرت بڑے گہرے احساسات ہیں جو ہر ایک پر بڑی شدت سے اثر انداز ہوتے ہیں ، نفرتوں کے سبب جہاں دلوں کے ٹکڑے ٹکڑے ہوتے ہیں ، وہیں محبتوں کے سبب یہ بکھرے ہوئے ٹکڑے جُڑتے بھی ہیں ، جہاں فضاؤں میں محبتوں کی خوشبوئیں محسوس ہوتی ہیں ، وہیں اُنہی فضاؤں میں نفرتوں کی بدبو بھی محسوس ہوتی ہے ، جہاں نفرتیں انسانوں کو سنگی مجسمے بناتی ہیں ، وہاں محبتوں کے آنسو دلوں کو موم کی طرح نرم بھی کرتے ہیں ، حقیقت یہ ہے کہ محبت بڑا مہنگا اور حسین ترین احساس ہے جبکہ نفرت بڑا ہی بھدا اور کریہہ احساس ہے۔

✍️ سعد اللہ رحیم

24 نومبر 2024

محلہ مصر لاٹو، اندرون دہلی دروازہ ملتان۔دہلی دروازہ سے چوڑی سراۓ کی جانب آئیں تو جین مندر سے کچھ پہلے دائیں جانب ملتان ک...
20/09/2024

محلہ مصر لاٹو، اندرون دہلی دروازہ ملتان۔
دہلی دروازہ سے چوڑی سراۓ کی جانب آئیں تو جین مندر سے کچھ پہلے دائیں جانب ملتان کا ایک قدیم محلہ مصر لاٹو واقع ہے۔ پرانے وقتوں میں مصر لاٹو نامی طبیب آیورویدک طریقہ علاج کے ماہر تھے۔ جن کا تعلق اس محلہ سے تھا۔ آپ کے بعد یہ محلہ مصر لاٹو کے نام سے مشہور ہو گیا۔ آپکے مجرب نسخوں کی شہرت دور دور تک تھی۔ آپکے علاوہ اسی خاندان کے مصر کیش داس، مصر چیلا اور آپکے شاگرد محمد رفیق آیورویدک طریق علاج میں مہارت رکھتے تھے۔ جون 1818ء میں نواب مظفر خان سدوزئ کی شہادت اور سقوطِ ملتان کے بعد مصر کیش داس کچھ عرصہ نواب سرفراز کے پاس ملازم رہے۔ تقسیم پاک و ہند سے قبل اسی خاندان کے مصر چیلا آیورویدک طریقہ علاج کے ماہر شمار ہوتے تھے۔
وسیب ایکسپلورر کے ٹورسٹ گائیڈ جناب عامر بشیر المعروف بانکے میاں اندروں ملتان کی کھوج میں مصروف رہتے ہیں اور آۓ روز کسی نا کسی نۓ تاریخی ورثہ سے متعارف کراتے ہیں۔ محلہ لاٹو مصر بھی آپکے توسط سے ایکسپلور کیا اور ملتان کے اس تاریخی محلہ کی عکاسی کی۔ بلند بالا عمارات، لکڑی کے خوبصورت جھروکے، دروازے اور کھڑکیاں اس محلے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ اس محلہ میں ایک ایسی منفرد عمارت بھی ہے جس کے چار ایک جیسے خوبصورت جھروکے اسکے حسن کا سبب ہیں اور اس عمارت کو ممتاز کرتے ہیں۔ لاٹو مصر کی عکاسی کرتے ہوۓ میں سوچ رہا تھا کہ کن معماروں نے کس محنت اور لگن سے ان عمارتوں کی چنائ کی ہوگی کہ امتداد زمانہ کے باوجود اور صدیاں گزر جانے پر بھی یہ اپنی شان و شوکت سے کھڑی ہیں اور عہد رفتہ کی یاد دلا رہی ہیں۔ یہاں ہماری ملاقات مسعود عالم قادری صاحب سے ہوئ جنہوں نے اپنی رہائش کو میلاد ہاؤس کے نام دیا ہوا ہے اور یہاں ہر سوموار کو درود و سلام کی محفل کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ قادری صاحب نے ٹیم وسیب ایکسپلورر کو بھی محفلِ درود میں شرکت کی دعوت دی۔ ان شاءاللہ کسی سوموار ہم اس بابرکت محفل میں شرکت کی سعادت حاصل کریں گے۔
نوٹ:
اندرون شہر ملتان کے تاریخی ورثہ کی سیر کے لیے رابطہ کریں Amir Bashir

13/07/2024

نفس اور روح کا فرق
انسان تین چیزوں سے بنا ہے۔ جسم نفس اور روح۔ جسم کی مثال ایک گاڑی کی سی ہے جس کے اندر ڈرائیور بیٹھتا ہے۔ بالکل اسی طرح نفس بھی جسم کے اندر رہتا ہے۔ ہم دراصل نفس ہیں اور ہم جسم کے اندر رہتے ہیں۔ جس طرح گاڑی میں پٹرول ہوتا ہے جس کا کام صرف گاڑی کو چلنے کے لیے انرجی مہیا کرنا ہوتا ہے، بالکل اسی طرح روح کا کام صرف اور صرف جسم کو زندگی مہیا کرنا ہے۔ جب انسان پیدا ہوتا ہے بلکہ جب حمل کے تیسرے ماہ میں ہوتا ہے تو اس کے جسم کے اندر روح ڈال دی جاتی ہے۔ اور جب وہ فوت ہو جاتا ہے تو روح نکال کر عالم ارواح میں بھیج دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ روح کبھی جسم سے نہیں نکلتی، نہ ہی روحیں بھٹکتی ہیں اور نہ ہی کسی کو نظر آ سکتی ہیں۔ جن کو روحیں یا بد روحیں سمجھا یا کہا جاتا ہے وہ نفوس (نفس کی جمع) ہوتے ہیں۔

جس طرح گاڑی کے ڈرائیور میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ جہاں گاڑی نہ جا سکے، جیسے پہاڑ، وہاں وہ ڈرائیور گاڑی سے نکل کر جا سکتا ہے ۔۔۔ اسی طرح نفس میں بھی اتنی طاقت ہوتی ہے کہ جہاں جسم نہ جا سکے، وہاں نفس جسم سے نکل کر جا سکتا ہے۔ اسے نفس کی پرواز کہتے ہیں۔

جب انسان فوت ہو جاتا ہے تو جسم تو قبر میں گل سڑ جاتا ہے اور روح عالم ارواح میں جا چکی ہوتی ہے۔ قبر میں وہ نفس ہی دفن ہوتا ہے جس پر قبر کی راحت یا قبر کا اعزاب ہوتا ہے۔ قبرستان میں لوگوں کے نفوس ہی موجود ہوتے ہیں جن کو "اسلام علیکم یا اہل القبور" کہا جاتا ہے۔

جتنے لوگ اس دنیا سے جا چکے ہیں ان سب کے نفوس اس دنیا میں موجود ہیں، ان سب نفوس سے ملاقات کی جا سکتی ہے۔ آجکل تو سائینس بھی تجربے کر رہی ہے اور یہ ثابت کر رہی ہے کہ فوت شدہ لوگوں سے ملاقات کی جا سکتا ہے۔ لیکن مغربی سائینس روح اور نفس کا فرق نہیں جانتی، وہ ایک ہی لفظ استعمال کرتے ہیں Spirit یا Soul. ایک لفظ Mind بھی استعمال ہوتا ہے لیکن اس لفظ کی تشریع کوی نہیں کر پاتا، اسے دماغ کے معنوں میں سمجھا جاتا ہے۔ حالانکہ یہی نفس کے لیے اصل لفظ ہے۔ دماغ کو تو brain کہتے ہیں۔

قران کی سورت الزمر کی آیت نمبر 42 میں اللہ پاک فرماتے ہیں نیند میں انسان کا نفس قید کر لیا جاتا ہے۔ اس آیت کی تفسیر دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ سوتے میں انسان کا نفس جسم سے نکل کر پرواز کرتا ہے اور فوت شدہ لوگوں کے نفوس سے ملتا ہے اور پھر واپس آ جاتا ہے۔

لیکن دینی حلقوں میں بھی نفس اور روح کا فرق کسی کو معلوم نہیں ہے۔ روح اور نفس دونوں عربی زبان کے الفاظ ہیں جو قران میں استعمال ہوے ہیں۔ قران کا اردو ترجمعہ کرنے والے علماء لفظ روح کا ترجمعہ بھی روح کرتے ہیں اور لفظ نفس کا اردو ترجمعہ بھی زیادہ تر روح کرتے ہیں۔ جیسا کہ سورت الزمر کی آیت نمبر 42 میں عربی میں لفظ "نفس" استعمال فرمایا گیا لیکن آپ کسی بھی اردو ترجمعہ والے قران میں دیکھیں تو آپ کو ترجمعہ میں لفظ روح ملے گا۔ حالانکہ سوتے میں نفس قبض کیا جاتا ہے، روح نہیں۔ روح قبض ہو تو زندگی ختم ہو جاتی ہے۔ یہی حال احادیث کے ترجمعہ میں ہے، احادیث کی عربی میں استعمال ہونے والے نفس کا ترجمعہ روح کیا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ہم آج تک روح اور نفس کا فرق نہیں جان پاے۔ روح کے بارے میں تو اللہ نے فرمایا ہے کہ

"اور یہ آپ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روح کے بارے میں سوال کرتے ہیں، کہہ دو کہ یہ مرے اللہ کی طرف سے ہے، اور تمہیں روح کا قلیل علم عطا کیا گیا"۔ (بنی اسرائیل : 85)۔

لیکن ہم روح کے بارے میں بہت جستجو اور کلام کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ روح کے بارے میں جستجو سے ہی منع کیا گیا ہے اس آیت میں۔

اور نفس جس کا قران میں جگہ جگہ ذکر ہے، جس کی بہت تاکید کی گئی ہے اس کے بارے میں ہم بالکل نہیں جانتے۔ تزکیہ نفس کی بہت تاکید کی گئی ہے۔ نفس کا تزکیہ کرنے سے ہی نفس کے درجے بلند ہوتے ہیں اور نفس عمارہ نفس لوامہ سے ہوتا ہوا نفس مطمئینہ کے درجے تک جا پہنچتا ہے۔

جس طرح سوتے میں نفس جسم سے نکل کر آسمانوں کی اور زمین کی سیر کرتا ہے، کعبہ مبارک، مدینہ پاک اور جنت و عرش کے مناظر دیکھتا ہے۔۔۔ اسی طرح نفس کی تربیت کر کے نفس کو جاگتے ہوے بھی جسم سے نکال کر پرواز کروای جا سکتی ہے۔ نفس کی اس حالت کو مراقبہ کہتے ہیں۔ مراقبہ کے زریعے نفس کی پرواز سے گزرے ہوے لوگوں سے ملا جا سکتا ہے، اسمانوں کی سیر کی جا سکتی ہے، مکہ مدینہ کی سیر کی جا سکتی ہے، علم سیکھا جا سکتا ہے، فیض حاصل کیا جا سکتا ہے۔

09/07/2024

قرآن کی سورتوں کے نام، مع مطلب*

۲- سورۂ بقرہ (گائے )
۳- سورۂ آل عمران (عمران کی اولاد)
۴- سورۂ نساء (عورتیں)
۵- سورہ ٔمائدہ (دسترخوان)
۶- سورہ ٔانعام (جانور، مویشی)
۷- سورہ ٔ اعراف (بلندیاں)
۸- سورۂ انفال (اموال غنیمت)
۹- سورۂ توبہ (معافی)
۱۰- یونس (ایک پیغمبر کا نام)
۱۱- سورۂ ہود (ایک پیغمبر کا نام)
۱۲- سورہ ٔ یوسف ( ایک پیغمبر کا نام)
۱۳- سورۂ رعد ( بادل کی گرج)
۱۴- ابراہیم ( ایک پیغمبر کا نام)
۱۵- سورۂ الحجر(ایک مقام کا نام)
۱۶- سورۂ نحل (شہد کی مکھی)
۱۷- سورہ ٔٔبنی اسرائیل (حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد)
۱۸- کہف (غار)
۱۹- سورۂ مریم (عیسی علیہ السلام کی والدہ کا نام)
۲۰- سورۂ طٰہ (حروف تہجی کے دو حروف)
۲۱- سورۂ انبیاء (اللہ کے پیغمبر، نبی کی جمع)
۲۲- سورۂ حج (زیارت)
۲۳- سورۂ مومنون (ایمان والے لوگ)
۲۴- سورۂ نور (روشنی )
۲۵- سورہ فرقان (حق و باطل میں امتیاز کرنے والی چیز)
۲۶- سورۂ شعراء (شاعر کی جمع)
۲۷- سورہ نمل ( چیونٹی)
۲۸- سورہ قصص (قصے، سچے واقعات)
۲۹- سورہ ٔ عنکبوت ( مکڑی)
۳۰- سورۂ روم (روم)
۳۱- سورہ لقمان (ایک صالح بزرگ کا نام)
۳۲- سورۂ سجدہ (جھکنا، سجدہ کرنا)
۳۳- سورہ ٔ احزاب (حزب : گروہ ، جمع : احزاب، جنگ)
۳۴- سورۂ سبا ( ایک قوم )
۳۵- سورۂ فاطر (پیدا کرنےوالا)
۲۶- سورۂ یسین (رسول کا نام)
۳۷- سورہ صافات ( صف بستہ )
۳۸- سورۂ ص (حروف تہجی کا ایک حرف)
۳۹- سورہ زمر ( گرورہ در گروہ)
۴۰- سورۂ مومن ( ایمان والا)
۴۱- سورہ حم (حروف تہجی کے حروف)
۴۲- سورہ ٔ شوری ( صالح و مشورہ)
۴۳- سورہ زخرف (سونا)
۴۴- سورہ دخان ( دھواں)
۴۵- سورہ جاثیہ ( گٹھنوں کے بل گرے ہوئے ہونا)
۴۶- سورہ االحقاف ( ایک جگہ کا نام)
۴۷- سورہ محمد (پیغمبر اسلام حضرت محمد ص کا نام مبارک)
۴۸- سورہ فتح (جیت، کامیابی)
۴۹- سورہ حجرات (حجرے ، کمرے)
۵۰- سورۂ ق (حروف تہجی کاایک حرف )
۵۱- سورۂ ذاریات ( گرد اڑانے والی ہوا)
۵۲- سورۂ طور ( ایک پہاڑ کا نام)
۵۳- سورہ نجم (ستارہ)
۵۴- سورہ قمر (چاند)
۵۵- سورہ رحمن (بہت زیادہ رحم فرمانے والا ، اللہ تعالی کے اسمائے حسنی)
۵۶- سورہ واقعہ (قیامت)
۵۷- سورہ حدید (لوہا)
۵۸- سورہ مجادلہ (بحث ، تکرار ، جھگڑا)
۵۹- سورہ حشر (جمع ہونا، مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا، قیامت)
۶۰- سورہ ممتحنہ (امتحان لینے والی)
۶۱- سورہ صف (صف بستہ)
۶۲- سورہ جمعہ (دنوں میں سے ایک مبارک دن)
۶۳- سورہ منافقون ( منافق لوگ)
۶۴- سورہ تغابن (خسارہ سے دو چار ہونا)
۶۵- سورہ طلاق (آزاد کرنا، طالق دینا)
۶۶- سورہ تحریم (حرام کر دینا)
۶۷- سورہ ملک (بادشاہی)
۶۸- سورہ قلم (قلم)
۶۹- سورہ حاقہ (حقیقت، قیامت)
۷۰- سورہ معارج (بلندیاں)
۷۱- سورہ نوح (ایک پیغمبر کا نام)
۷۲- سورہ جن ( آگ سے پیدا کردہ ایک مخلوق)
۷۳- سورہ مزمل (چادر لپیٹنے واال)
۷۴- سورہ مدثر (چادر اوڑھنے واال)
۷۵- سورہ قیامت (یقینا قائم ہونے الی، قیامت)
۷۶- سورہ ٔ الدھر(بنی آدم)
۷۷- سورہ ٔمرسالت (ہوائیں)
۷۸- سورہ نبأ (اہم خبر)
۷۹- سورہ نازعات (کھینچنے والیاں، ہوا کی صفت)
۸۰- سورہ عبس (تیوری چڑھانا)
۸۱- سورہ ٔ تکویر (لپیٹنا )
۸۲- سورہ الانفطار( دراڑ)
۸۳- سورہ المطففین (ناپ تول میں کمی)
۸۴-سورہ الانشقاق ( شق ہونا )
۸۵- سورہ البروج ( آسمانی برج )
۸۶- سورہ الطارق ( چمکتا تارا )
۸۷-سورہ الاعلیٰ ( اعلی )
۸۸- سورہ الغاشیہ ( آنے والی آفت )
۸۹- سورہ الفجر ( فجر)
۹۰-سورہ البلد ( شہر)
۹۱-سورہ الشمس ( سورج )
۹۲-سورہ الیلل ( رات)
۹۳ -سورہ الضحیٰ ( دن کو اجالا)
۹۴-سورہ الشرح ( سکون قلب )
۹۵- سورہ التین ( انجیر )
۹۶-سورہ العلق ( جمع ہوا خون )
۹۷-سورہ القدر ( قدر)
۹۸-سورہ البیان ( واضح قسم)
۹۹-سورہ الزلزلہ ( زلزلہ)
۱۰۰-سورہ العادیات ( سر پٹ دوڑنے والے گھوڑے)
۱۰۱-سورہ القارعہ ( کھڑکھڑابے والی)
۱۰۲-سورہ التکاثر ( کثرت کی خواہش )
۱۰۳-سورہ العصر ( دور عصر )
۱۰۴-سورہ الھمزہ ( ریب جوئی والا)
۱۰۵-سورہ الفیل ( ہاتھی)
۱۰۶-سورہ القریش ( قریش )
۱۰۷-سورہ الماعون ( عام استعمال کی چیزیں )
۱۰۸-سورہ الکوثر ( حوض کوثر)
۱۰۹-سورہ الکافرون (کافر)
۱۱۰-سورہ النصر (مدد)
۱۱۱- سورہ لہب( آگ کے شعلے)
۱۱۲-سورہ الاخلاص (وحدانیت)
۱۱۳- سورہ الفلق ( صبح)
۱۱۴-سورہ الناس (انسان،لوگ)

1472 کی بات ہے وہ مشہور ڈاکو تھا گناہوں کی زندگی سے تھک ہار کر توبہ کی نیت سے چرچ آیا تھا۔اس دن چرچ میں لوگوں کا ہجوم تھ...
21/02/2024

1472 کی بات ہے وہ مشہور ڈاکو تھا گناہوں کی زندگی سے تھک ہار کر توبہ کی نیت سے چرچ آیا تھا۔

اس دن چرچ میں لوگوں کا ہجوم تھا لوگ پیسے دے کر پادری سے مغفرت کا ٹوکن لے رہے تھے۔

وہ بھیڑ ختم ہونے کا انتظار کرتا رہا وہ آخری گناہ گار تھا جو پادری کے حضور سرجھکائے کھڑا تھا،پادری نے اس کے ماضی کے گناہوں کی بخشش پر مبنی ٹوکن دیا اور پیسے جیب میں ڈال کر چلتا بنا،انہوں نے پادری کو آواز دے کر روک لیا،فادر کیا یہ ممکن ہے کہ مستقبل کے گناہوں کی بخشش کا بھی ٹوکن مل جائے؟ پادری نے کہا ہاں ممکن ہے لیکن اس میں ڈسکاونٹ نہیں ہے،انہوں نے مستقبل کے ایک بڑے گناہ کی بخشش کا ٹوکن لیا اور چرچ سے باہر آیا۔

وہ چرچ کے گیٹ پر رک گیا،چند لمحوں میں پادری بھی پیچھے سے نکل آیا،اس نے پادری کا سر تن سے الگ کیا اور مغفرت کے ٹوکن سے جمع سب پیسے لیکر چل دیا،جاتے ہوئے کہنے لگا مستقبل کے جس گناہ کی بخشش کا ٹوکن خریدا تھا وہ پادری کے قتل کا تھا۔

کسی نے ان سے پوچھا اس صدی میں تجھ سے بھی بڑا کوئی ڈاکو گزرا ہے ؟ اس نے کہا بہت مگر وہ چرچ میں ہوتے ہیں،وہ لوگوں کی نظروں میں معزز ہیں۔

دین کے نام پر ہر مذہب میں "دھندا" کرنے والے پائے جاتے ہیں،یہ مہان ڈاکو ہیں لیکن معزز ہیں...

یہ وہی کور کمانڈر ہیں جنہوں نے APS پشاور کے شہید بچے کی ماں کو کہا تھا کہ اگر بچے مر گئے ہیں تو کیا ہوا، اور پیدا کر لو۔...
15/01/2024

یہ وہی کور کمانڈر ہیں جنہوں نے APS پشاور کے شہید بچے کی ماں کو کہا تھا کہ اگر بچے مر گئے ہیں تو کیا ہوا، اور پیدا کر لو۔ جنرل ہدایت الرحمان یشکن کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہاں انہوں نے اپنے رشتے داروں کو نگران حکومت کا حصہ بنوایا تھا۔ اور اب "مسلم ہیں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا'' پر عمل کرتے ہوئے انہیں آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کا سربراہ بنایا گیا ہے۔🖐️😡

اپکے فرار کے تمام راستے بند ہوچکے !!! اگر آپ الیکشن سے بھاگیں گے تو آپ سے آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک یا دنیا کا کوئی جمہوری ...
11/01/2024

اپکے فرار کے تمام راستے بند ہوچکے !!!

اگر آپ الیکشن سے بھاگیں گے تو آپ سے آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک یا دنیا کا کوئی جمہوری ملک روابط نہیں رکھے گا۔
اگر آپ مارشل لاء لگائیں گے یا ایمرجنسی لگائیں گے تو عدالتیں آپ کا راستہ روکیں گی۔
تشدد ، قتل عام ، اغوا برائے بیان آپ نے پہلے بھی آزما کر دیکھ لیا آپ ناکام ہوئے۔
میڈیا خرید کر ڈرا کر آپ نے جو ہوا بنانے کی کوشش کی وہ بھی نہیں بن سکی۔
عمران خان کو غیر مقبول کرنے کی ہر ممکن کوشش کرکے دیکھ لی وہ مزید مقبول ہوا۔
نواز شریف کی ٹینکی میں آپ نے پھیپھڑوں کا زور لگا کر ہوا بھری لیکن وہ ناکام ہوا۔
الیکشن ٹریبونلز کے ججز نے آپ کے کو انکار کرکے تحریک انصاف کے امیدواران کے کاغذات منظور کیے۔
سائفر کیس ، توشہ خانہ کیس سب عدالتوں نے چٹکیوں کی طرح اڑا دیے۔
اب آپ کی بے بسی اور بے مائیگی کا دور شروع ہوچکا۔ اب تو آپ پر ترس کھانے کا وقت ہے۔ آپ پر رحم کرنے کا وقت ہے۔ اب عوام فیصلہ کریں گے کہ آپ کا انجام کیا ہونا چاہیے۔ اب بس عوام کے فیصلے کا انتظار کریں۔ آٹھ فروری کا انتظار کریں

‏یہ مجسمہ سپین کے شہر میڈرڈ کے عجائب گھر میں ھے جس کو ”یہودی“ ”عیسائی“”مسلمان“ کے مجسمے سے جانا جاتا ھے ایک یہودی سیاح ن...
18/11/2023

‏یہ مجسمہ سپین کے شہر میڈرڈ کے عجائب گھر میں ھے
جس کو ”یہودی“ ”عیسائی“”مسلمان“ کے مجسمے سے جانا جاتا ھے ایک یہودی سیاح نے عجائب گھر کی انتظامیہ سے اس مجسمے کے لئے شکایت کی
انتظامیہ نے اس یہودی سیاح سے پوچھا تمہیں کیا شکایت ھے اس مجسمے سے جبکہ یہودی سب سے اوپر ھے۔۔
تو یہودی سیاح‏نے جواب دیا بلکل لیکن مجھے ڈر ھے کہ مسلمان اگر کھڑا ھوگیا تو ہم گر جائیں گے۔۔
لمحہ فکریہ۔۔۔۔!😰

امت مسلمہ کے لئے خاموش پیغام.

13/11/2023

کتنی بھی بڑی یونیورسٹی اور نامور کالج سے پڑھ لو۔۔۔
لیکن انسان بننے کے لئے قرآن مجید پڑھنا پڑے گا۔۔

عین حق
04/11/2023

عین حق

بہت لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی اس کبوتر والے معمہ کی۔ زوم کر کے دیکھیں تو تصویر بتا رہی کہ ملک کے عوام کے پیسے کھا کر اس س...
22/10/2023

بہت لوگوں کو سمجھ نہیں آ رہی اس کبوتر والے معمہ کی۔ زوم کر کے دیکھیں تو تصویر بتا رہی کہ ملک کے عوام کے پیسے کھا کر اس سفید کبوتر کی طرح سفید ہو کر لندن اڑ جانا جلد ۔۔

Address

Lahore
56300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when History Of the Day posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share