21/05/2026
بچوں کی شادی کا ایشو تھا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود رشتہ نہیں ہو رہا تھا ایم فل اور پی ایچ ڈی بھی کر چکے تھے ، ایک دن ان۔کے والد صاحب میری درسگاہ میں آئے مجھے کہا مفتی صاحب بچوں کی شادیاں نہیں ہو رہیں ان کی عمر دن بدن نکلتی جا رہی ہے ، اب پینتیس کے پیٹے میں پہنچ چکے ہیں ، ہماری نیندیں حرام ہو چکی ہیں
میں نے اسے پانی پلا کر حوصلہ دیا ، کہ اللہ کرم کرے گا مایوس نہیں ہونا ، پھر اسے سورہ اخلاص کا وظیفہ دیا جسے عشاء کے بعد اکیس مرتبہ ڈیلی پڑھنا تھا اکیس دن ،
مناسب رشتے کا تصور کر کے ،
گزشتہ دنوں کسی جگہ اچانک ملاقات ہوئی بڑا خوش تھا کہنے لگا کچھ رشتے بحمد اللہ اچھی جگہ ہو چکے ہیں کچھ باقی ہیں ،وہ بھی ہو جائیں گے ان شاءاللہ
مجھے حیرت تب ہوئی جب
اس نے کہا ،، تب سے آج دن تک اس وظیفہ کو نہیں چھوڑا ،