ZIMS Productions

ZIMS Productions ZIMS PRODUCTIONS
(ZABIR SAEED INSTITUTE OF MEDIA STUDIES)
ZABIR SAEED BADAR IS PAKISTAN'S BEST MEDIA EDUCATIONIST, JOURNALIST & WRITER.

30/01/2017

صحافت'ابلاغ عامہ اور صاحبزادہ محمد زابر سعید بدر
.......حنا شہزادی مغل

سینئر ترین صحافی ادیب اور صدارتی ایوارڈ یافتہ محترم جناب سعید بدر نے صحافت کی تاریخ کے حوالے سے گراں قدر کام کیا انکی کتابیں آج بھی مختلف یونیورسٹیوں کے سلیبس میں شامل ہیں ۔ ان کے صاحبزادے محمد زابرسعید بدر نے بھی صحافت، تاریخ، ادب نفسیات, سیاسیات,ابلاغ عامہ, معاشیات,سماجیات,پبلک ریلشنز,ایڈورٹائزنگ اور ترقیاتی ابلاغ پر بہت سی کتابیں تحریر کی ہیں۔ صحافت کےطلبا و طالبات ان کی کتابوں سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔ ڈویلپمنٹ سپورٹ کمیونیکیشن پر اردو زبان میں ان کی واحد کتاب ہے جسے اردو سائنس بورڈ نے شائع کیا اسی طرح سماجی نفسیات پر بھی ان کا تحقیقی کام کسی تعارف کا محتاج نہیں دنیا بھر میں اردو میں اس حوالے سے پہلے کام نہیں ہوا اسی طرح انہوں نے ایک نئی اصطلاح متعارف کروائی ابلاغی نفسیات جس نے ابلاغ عامہ اور تعلیمی ابلاغ کے شعبوں میں تہلقہ مچا دیا ہے
2009ءمیں محمد زابرسعید بدرکی صحافت پر پہلی کتاب "صحافت سے ابلاغیات تک" منصہ شہود پر آئی جس میں صحافت کی تاریخ سے لے کر انٹرنیٹ کے استعمال تک کی تمام معلومات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں برصغیر کے تمام سینئرایڈیٹرز کے صحافت پر کئے جانے والے کام اور ان کی زندگی کے تجربات کو بیان کیا گیا ہے۔ مزید براں صحافت کے قوانین کے بارے میں پاکستان میں سب سے پہلا کام زابرسعید بدر کی ہی مرہون منت ہے۔
زابر سعید بدرنے صحافت کے آغاز کے بارے خوبصورت انداز میں لکھا ہے کہ "سب سے پہلا ابلاغ یا سب سے پہلی خبر اللہ تعالیٰ نے جن وملائکہ کو اس وقت دی تھی جب ارشاد فرمایا کہ میں ایک انسان تخلیق کرنے والا ہوں اور پھراپنی اس تخلیق کی خوبیوں سے آگاہ کر کے ا ابلاغ کا آغاز کیا. ابلاغ اسی دن سے شروع ہوگیا تھا جو تاقیامت جاری وساری رہے گا"۔ دنیائے صحافت میں بہت سے صحافیوں کے استاد پروفیسر ڈاکٹرمغیث الدین شیخ نے لکھا کہ "زابرسعید کی کتابیں اندھیروں اور گھٹن زدہ ماحول میں تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند ہیں اور اس میں ابلا غ عامہ کے اساتذہ کی لکھی ہوئی کتابوں کے حوالے اورضرورت کے پیش نظرجامع مواد موجود ہے"۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر شفیق جالندھری نے لکھا کہ "صحافت میں اردوکتابوں کے لحاظ سے زابرسعیدبدرکو یہ کمال حاصل ہے کہ وہ مشکل اور پیچیدہ امور کو بھی سادہ اور سلیس زبان میں بیان کرنے کی قدرت رکھتے ہیں۔" پاکستان کے نامورمحقق اور نقاد ڈاکٹرانورسدیدنے کہا کہ "زابرسعیدبدرکی کتابیں صحافت کے بارے عہد قدیم سے عہد جدید تک معلومات کا خزانہ ہیں اور زابرسعید کا ذہن انسائیکلوپیڈک قراردیاجاسکتا ہے۔"
مجھے استادمحترم زابر سعید بدرکے ساتھ کئی نشستوں سے فیض یاب ہونے کا موقع ملا لیکن مجھے کبھی بھی بوریت کا احساس نہیں ہوا اورجناب زابرسعید کی تصا نیف بہت ہی عمدہ اور طلباءوطالبات کے روشن مستقبل کے لئے ایک سیڑھی کا کام سرانجام دیتی ہیں۔ جس سے طلباءوطالبات کی درس وتدریس کی ایک الگ اور منفرد راہ ملتی ہے۔ہم استاد محترم جناب محمد زابر سعید بدر کے شکرگزار ہیں اور ان کی مزید ترقی و خوشحالی کے لئے دعاگو ہیں۔آمین

29/12/2016

ُسال نو 2017 مبارک سر زابر سعید بدر جی/❤Happy New Year 2017Sir Zabir Saeed Badar

17/12/2016

قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان دو ٹکرے ہوئے پینتالیس برس ہو گئے لیکن آج بھی مشرقی پاکستان کے ساتھ سابق لکھتے ہوئے میری آنکھیں نم ہیں اور دل کی کیفیات کا احاطہ کرنے کے لئے الفاظ میرا ساتھ چھوڑ گئے ہیں کیونکہ میرے خاندان کا شمار ان خاندانوں میں ہوتا ہے جو اپنا گھر بار کاروبار اور آبائواجداد کی قبر

Address

Zabir Saeed Institute
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZIMS Productions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share