انعام جیو نیٹ ورک

انعام جیو نیٹ ورک انعام احمدزی مروت
چیئرمین مروت بیٹنی قومی تحریک اینڈ پشتون قومی تحریک

14/09/2025

ہر روز ایف سی کے نوجوان شہید ہو رہے ہیں ، ہر گھر سے جنازہ اُٹھ رہا ہے ،
ساری عورتیں بیواں ہوگئی ہیں ،
سارے بچے یتیم ہوگئے ہیں ۔
پہلے کم از کم لاش تو مل جاتی تھی اب تو کسی کا سر کٹا ہوا ہوتا ہے تو کسی کا پورا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہوتا ہے ۔
آخر ہمارے ضلع میں یہ ہو کیا رہا ہے ۔ اس سے تو اچھا ہے قیامت ہی آجائے ۔

14/09/2025

دہشتگردوں کو کلئیر اور حق بات بتایا کرو کہ تم غلط رستے پر ہو اور جہاد کے نام پر معصوموں کا قتل عام کر رہے ہو ۔
اسی طرح فوج کو بھی صاف اور حق بات ان کے منہ پر کہا کرو کہ تمہاری ڈیوٹی یہ ہے کہ ہماری حفاظت کروگے نا کہ دہشگردوں کی حفاظت کرنا ، انکو تیار کرنا اور انکو ہر قسم کا اسلحہ اور وسائل دینا ۔

14/09/2025

الحمدللہ
تجوڑی میں 25سالہ طویل دشمنی کے بعد مروت قوم کے ایک مشر خاندان اور بیٹنی قوم کے ایک مشر خاندان کے درمیان صلح،
مرحوم مدلو خان گروپ مروت اور عبداللہ حاجی گروپ بیٹنی کے درمیان طویل دشمنی کا صلح ہوگیا ۔

13/09/2025

انعام ملنگ

13/09/2025

ہر قسم کی قربانی کیلئے ہم ہر وقت ہر میدان پر تیار ہیں ۔

12/09/2025

ہمارے پشتونوں کا قتل و غارت ، یہاں پر بدامنی ، اور ہمارے زوال کی بنیادی دو وجہ ہیں ۔
کہ ہم بُت پرستی میں مبتلا ہیں یعنی غیراللہ سے ہم ڈر رہے ہیں ۔
اور حق بات نہیں کرتے ، حق پرست لوگوں کا ساتھ نہیں دیتے ۔

12/09/2025

ہمارے صوبے میں زیادہ سے زیادہ دہشتگرد ہو تو یہی کوئی ہزاروں کی تعداد میں ہونگے اس سے زیادہ نہیں ۔
اور ہماری سیکورٹی فورسس لاکھوں میں ہیں ، آٹھ لاکھ تو صرف فوج پڑی ہوئی ہے ہمارے صوبے میں ، اسی طرح ایف سی اور بارڈر فورس بھی ہیں ۔
لیکن امن کی صورتحال پھر بھی اپ لوگوں کے سامنے ہے ۔
آخر کیوں ؟؟؟؟

10/09/2025

حق اور سچ بولنے سے اور حق و سچ کا ساتھ دینے سے ہی امن ممکن ہے ۔
جب تک ہم فوج اور دہشتگرد دونوں کو صاف اور سیدھی بات نہیں کریں گے ، جب تک ہم انکے منہ پر یہ بات نہیں کہیں گے کہ نہ یہاں پر اپریشن کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی جہاد کی اور کسی بھی صورت ہم ہونے بھی نہیں دیں گے تب تک ہم امن قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔

10/09/2025

پشتون قومی تحریک کے چئیرمین انعام خان کا فوج کو واضع پیغام کہ ہم لکی مروت میں کسی بھی صورت کوئی اپریشن نہیں ہونے دیں گے ،
ہم کسی بھی صورت اپنے گھروں کو خالی نہیں کریں گے ، گھر کے اندر شہادت قبول ہے لیکن گھر چھوڑ نہیں سکتے ۔
اور ڈرون ہمارے گھروں کے اوپر اڑانا بالکل ہمیں قبول نہیں ، اور اگر ہماری حفاظت کیلئے ہے تو پہلے ہمیں انفارم کرنا ہوگا ۔

09/09/2025

لوگ یہ نہ سمجھے کہ ہم ڈر گئے یا ہم نے میدان چھوڑ دیا ہے ،
نہ ہم نے میدان چھوڑا ہے اور نہ ہی ہم کسی سے ڈرتے ہیں ،ہم اپنے شہید مجاہد عرفان اللہ کا بدلہ ان قاتلوں اور دہشتگردوں سے ضرور لیں گے ۔ اور انشاءاللہ ایسی موت دیں گے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔
ہم اسی طرح ڈٹے ہیں اسی طرح حوصلے بلند ہیں اور اسی طرح میدان میں شیر کی طرح کھڑے ہیں ۔

09/09/2025

پشتون قومی تحریک کے چئیرمین انعام خان کا اپنے تحریک کے مشران کے ہمراہ تجوڑی روڈ پر امن گشت ۔
دہشتگردوں ، غنڈہ گردوں ، ڈاکوؤں اور دیگر کرپٹ سرکاری افسران کو واضع پیغام کہ ہم لکی مروت میں کسی قسم کی دہشتگردی ، بدمعاشی یا کسی کی غنڈہ گردی نہیں مانتے ،
لکی مروت کا امن ہم کسی کو بھی خراب کرنے نہیں دیں گے ۔
ہم لکی مروت میں کسی کو بھی کرپشن کرنے نہیں دیں گے ۔
ہم لکی مروت میں کسی بھی دہشتگرد کو زندہ نہیں چھوڑیں گے ۔
اور نہ ہی فوج کو یہاں لکی مروت میں اپریشن کرنے دیں گے ۔

Address

Lakki Marwat

Telephone

+923459799231

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انعام جیو نیٹ ورک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category