Lakki Awami News

Lakki Awami News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Lakki Awami News, Media/News Company, Lakki Marwat.

اسلام آباد حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر ...
01/11/2025

اسلام آباد
حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا اور
ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

سرائے نورنگمحلہ درمہ خیل میں فائرنگ کا واقعہنوجوان صیام ولد عبدالقیوم زخمی۔زخمی کو فوری طور پر سرائے نورنگ ہسپتال منتقل ...
31/10/2025

سرائے نورنگ
محلہ درمہ خیل میں فائرنگ کا واقعہ
نوجوان صیام ولد عبدالقیوم زخمی۔
زخمی کو فوری طور پر سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس

سرائے نورنگ ڈسٹرکٹ کونسل مارکیٹ کا بلڈنگ گرانے اور کرایوں میں اضافے کے معاملے پر دوکانداروں اور ایڈمنسٹریشن کے درمیان مذ...
31/10/2025

سرائے نورنگ
ڈسٹرکٹ کونسل مارکیٹ کا بلڈنگ گرانے اور کرایوں میں اضافے کے معاملے پر دوکانداروں اور ایڈمنسٹریشن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ دونوں فریقین نے معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع

31/10/2025

سرائے نورنگ
سرائے نورنگ بازار میں روزانہ ٹریفک اور پیدل چلنے
والوں کا رش بڑھتا جا رہا ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
خاص طور پر سرائے نورنگ ہسپتال جانے والی ایمبولینس کو فوری راستہ دیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔
ٹریفک پولیس انچارج جلال خان بمعہ سٹاف سرائے نورنگ

خیبرپختونخوا صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری. گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔تقریبِ حلف بردار...
31/10/2025

خیبرپختونخوا صوبائی وزراء کی تقریب حلف برداری. گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں وزیرِاعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

لکی مروت داخلے جاری ہیںمحکمہ سماجی بہبود، ضلع لکی مروت کے زیر انتظامذہنی اور جسمانی طور پر معذور بچوں کے لیے پرائمری اسک...
31/10/2025

لکی مروت
داخلے جاری ہیں

محکمہ سماجی بہبود، ضلع لکی مروت کے زیر انتظام
ذہنی اور جسمانی طور پر معذور بچوں کے لیے پرائمری اسکول میں داخلے شروع ہو گئے ہیں۔

عمر: 6 سے 12 سال
سہولیات: مفت داخلہ، مفت کتابیں، مفت اسکول بیگ

پتہ: مین بازار، محلہ مینا خیل، نزد القلم پبلک اسکول، لکی مروت
رابطہ: 0316-9582503

مفت داخلہ، محدود نشستیں!
مزید معلومات کے لیے دفتر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر، لکی مروت سے رابطہ کریں۔

سرائے نورنگتھانہ سرائے نورنگ کے نئے تعینات ایس ایچ او کو چوروں کی طرف سے پہلی "سلامی"۔سبزی منڈی گل قد ایاز مارکیٹ میں دن...
31/10/2025

سرائے نورنگ
تھانہ سرائے نورنگ کے نئے تعینات ایس ایچ او کو چوروں کی طرف سے پہلی "سلامی"۔

سبزی منڈی گل قد ایاز مارکیٹ میں دن دہاڑے سلمان سیلاب دوکاندار کی سی ڈی 70 موٹرسائیکل چور لے اڑے۔
دوکاندار سبزی منڈی

لکی مروت تختی خیل نظر دین اڈہ میں واقع ٹیلی فون ایکسچینج کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ دھماکے سے عمارت کو ش...
31/10/2025

لکی مروت
تختی خیل نظر دین اڈہ میں واقع ٹیلی فون
ایکسچینج کو نامعلوم افراد نے دھماکے سے تباہ کر دیا۔ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ اندر موجود ٹریکٹر کو معمولی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔
پولیس

لکی مروت  لکیمروت وزارتوں سے محرومی کی نہیں، اپنے ہی سیاسی فیصلوں کی سزا بھگت رہا ہے،اور اب وقت آ گیا ہے کہ عوام شعور کے...
31/10/2025

لکی مروت
لکیمروت وزارتوں سے محرومی کی نہیں، اپنے ہی سیاسی فیصلوں کی سزا بھگت رہا ہے،
اور اب وقت آ گیا ہے کہ عوام شعور کے ساتھ اپنی قیادت کا انتخاب کریں۔

ڈی ایس پی نورنگ سرکل محمد سعید خان کی زیرِ صدارت بازار یونین صدور اور ایس ایچ او نورنگ کے ساتھ اہم اجلاسنورنگ مین بازار ...
31/10/2025

ڈی ایس پی نورنگ سرکل محمد سعید خان کی زیرِ صدارت بازار یونین صدور اور ایس ایچ او نورنگ کے ساتھ اہم اجلاس

نورنگ مین بازار میں غیر قانونی تجاوزات اور ناجائز اڈوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا اعلان

ڈی پی او لکی مروت نذیر خان (PSP) کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی نورنگ سرکل محمد سعید خان نے اپنے دفتر میں بازار یونین کے صدور اور ایس ایچ او نورنگ امیر خان کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں نورنگ مین بازار کے اندر بڑھتی ہوئی غیر قانونی تجاوزات، ناجائز اڈوں، ریڑھیوں اور ان سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے مسائل و عوامی مشکلات کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

بازار یونین کے صدر نے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو بازار کی موجودہ صورتحال اور تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی محمد سعید خان نے واضح کیا کہ عوامی سہولت، منظم ٹریفک اور امن و امان کی بحالی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ کسی بھی فرد یا گروہ کو عوامی راستوں پر قبضہ کرنے، ناجائز تجاوزات قائم کرنے یا غیر قانونی اڈے چلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ بہت جلد نورنگ مین بازار میں گرینڈ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، جس کے دوران تمام غیر قانونی تجاوزات اور ناجائز سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس ایچ او امیر خان نے بھی اس موقع پر کہا کہ پولیس بازار کے تاجروں کے ساتھ رابطے میں رہے گی تاکہ کسی کو بلاوجہ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تاہم قانون کی عملداری یقینی بنانا پولیس کا فرض ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ عوامی راستے کھلے رکھنا پولیس، انتظامیہ اور تاجروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت یا مصلحت سے کام نہیں لیا جائے گا۔

ترجمان لکی مروت پولیس

29/10/2025

سرائے نورنگ پاور ہاؤس جم میں مسٹر جم جونیئر انٹرکلب کمپٹیشن کا انعقاد

سرائے نورنگ
(تحریرعبدالسلام مروت)
پاور ہاؤس جم سرائے نورنگ میں “مسٹر جم جونیئر انٹرکلب کمپٹیشن” کے عنوان سے سالانہ باڈی بلڈنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی ایس ایچ او تھانہ سرائے نورنگ امیر خان تھے، جبکہ ان کے ہمراہ اے ایس آئی ظفر محمود خان بمعہ نفری بھی شریک تھے۔

مہمانِ خصوصی کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ مقابلے میں نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور جذبے کے ساتھ شرکت کی اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او امیر خان نے کہا کہ وہ اس پروگرام کے منتظمین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں مدعو کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سرائے نورنگ کے عوام سے دلی محبت ہے، اور وہ عوام کے تعاون سے علاقے کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی موجودگی میں منشیات فروش، ہوائی فائرنگ اور بدچلن عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ "جب تک میں تھانہ سرائے نورنگ میں تعینات ہوں، جرم کے خلاف کھلا اعلان کرتا ہوں، اور ہر مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ کسی کے ساتھ نرمی یا رعایت نہیں کی جائے گی۔آخر میں ایس ایچ او امیر خان اور اے ایس آئی ظفر محمود خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انتظامیہ کی جانب سے دونوں مہمانوں کو تعریفی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔

مقابلے میں مختلف کیٹگریز میں درج ذیل کھلاڑی نمایاں رہے:

کیٹگری A: جونیئر

فسٹ پوزیشن۔۔۔رحیم خان
سیکنڈ پوزیشن۔۔۔عدنان خان
تیسری پوزیشن۔۔۔حیدر خان

کیٹگری B جونیئر

فسٹ پوزیشن۔۔۔فرقان خان
سیکنڈ پوزیشن۔۔۔عصمت اللہ
تیسری پوزیشن۔۔ راحیل خان

کیٹگری C سینئر
فسٹ پوزیشن۔۔۔ابرار خان
سیکنڈ پوزیشن۔۔۔منیب اللہ
تیسری پوزیشن۔۔۔سدیس خان

تماشائیوں نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو خوب سراہا، جبکہ پروگرام کا اختتام خوشگوار ماحول میں ہوا۔
Lakki Marwat Media
Lakki Marwat Police
@

لکی مروت: سرائے نورنگ کے علاقے کوٹکہ شاہجہان میں فائرنگ، دو افراد عباس اور ولید سکنہ میر دل کلہ زخمی، سرائے نورنگ ہسپتال...
28/10/2025

لکی مروت: سرائے نورنگ کے علاقے کوٹکہ شاہجہان میں فائرنگ، دو افراد عباس اور ولید سکنہ میر دل کلہ زخمی، سرائے نورنگ ہسپتال سے بنوں ریفر ، پولیس

Address

Lakki Marwat

Telephone

+923165533159

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lakki Awami News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lakki Awami News:

Share