Lakki Awami News

Lakki Awami News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Lakki Awami News, Lakki Marwat.

لکی مروت اشتہار اج بروز جمعرات سرائے نورنگ اقبال قصاب  گنڈی چوک تازہ اور فریش گوشت کے ابھی جلدی پہنچ جائے۔۔۔۔۔۔
27/08/2026

لکی مروت
اشتہار
اج بروز جمعرات
سرائے نورنگ اقبال قصاب گنڈی چوک تازہ اور فریش گوشت کے ابھی جلدی پہنچ جائے۔۔۔۔۔۔

لکی مروت | بڑی بریکنگپشاور میں لکی مروت پولیس امن کمیٹی کے رکن سمیع اللہ خان لنڈیواہ مبینہ طور پر اغوا۔۔۔ پولیس ذرائع لک...
27/08/2026

لکی مروت | بڑی بریکنگ

پشاور میں لکی مروت پولیس امن کمیٹی کے رکن سمیع اللہ خان لنڈیواہ مبینہ طور پر اغوا۔۔۔ پولیس ذرائع

لکی مروت: پولیس امن کمیٹی کے رکن سمیع اللہ خان لنڈیواہ کو پشاور میں ڈاکٹر سے چیک اپ کے لیے جانے کے دوران تھانہ پشتخرہ کی حدود سے مبینہ طور پر کالے ویگو ڈالے میں سوار مسلح افراد نے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ذرائع کے مطابق سمیع اللہ خان کے ہمراہ موجود دوسرا ساتھی محفوظ رہا، جبکہ واقعے کے بعد لکی مروت میں سکیورٹی صورتحال پر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے پیش نظر آج لکی مروت میں ڈپٹی کمشنر آفس کے مرکزی گیٹ سمیت بعض اہم سرکاری دفاتر کے داخلی راستے عارضی طور پر بند کیے جانے کا امکان ہے۔
واقعے نے علاقے میں ایک بار پھر سکیورٹی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔
تاہم اغوائگی کے حوالے واقعے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

*پریس ریلیز*26 اگست 2026 کو کمانڈر 55 بریگیڈ *بریگیڈیئر حیدر علی* نے عذار خیل میں شہید سپاہی عبدالرازق جو کے 77W FC Bln ...
26/08/2026

*پریس ریلیز*

26 اگست 2026 کو کمانڈر 55 بریگیڈ *بریگیڈیئر حیدر علی* نے عذار خیل میں شہید سپاہی عبدالرازق جو کے 77W FC Bln (N) میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر شہید کی لازوال قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کے امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
عید میلاد النبی کی بابرکت مناسبت سے عذار خیل، تاجزئی اور غزنی خیل میں مقامی آبادی بالخصوص مستحق خاندانوں میں *راشن اور مٹھائی تقسیم کی* گئی۔ اس اقدام کا مقصد خوشیوں کے اس بابرکت موقع پر عوام کو شریک کرنا اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے عزم کو عملی جامہ پہنانا تھا۔
کمانڈر 55 بریگیڈ نے اس موقع پر مقامی عمائدین، معززین اور عوام سے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ سیکیورٹی فورسز امن و استحکام کے قیام، عوام کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گی۔
مقامی عمائدین اور عوام نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عید میلاد النبی کے موقع پر اس خیرسگالی اور فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے دلی تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے علاقے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ سرگرمی سیکیورٹی فورسز اور مقامی آبادی کے درمیان باہمی اعتماد، اخوت، خیرسگالی اور سول ملٹری ہم آہنگی کے فروغ کی جانب ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جو عوام اور سیکیورٹی فورسز کے مضبوط باہمی تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔

لکی مروت: نو تعینات ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ (PSP) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔۔۔۔۔ڈی پی او آفس پہنچنے پر افسران ...
26/08/2026

لکی مروت: نو تعینات ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ (PSP) نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔۔۔۔۔

ڈی پی او آفس پہنچنے پر افسران اور عملے نے پرتپاک استقبال کیا، پولیس دستے نے سلامی پیش کی۔۔۔۔۔۔

یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔۔۔۔۔

افسران سے تعارفی ملاقات کی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ لی۔
کہا: امن و امان کا قیام، میرٹ، قانون کی بالادستی اور بہترین سروس ڈیلیوری اولین ترجیحات ہیں۔۔۔۔۔

تمام افسران کو بروقت خدمات کی فراہمی اور عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔۔۔۔۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا عزم ظاہر کیا۔۔۔۔

لکی پولیس عوام کے جان، مال اور عزت کا تحفظ کو یقینی بنائنگے ، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

26/08/2026

اہم پریس کانفرنس

سرائے نورنگ: ملک شاہکار وزیر نے اپنے والد کے ہمراہ ملک شرین ٹاؤن نورنگ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں اہم امور پر اظہارِ خیال کیا گیا۔

تفصیلات ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔

منجانب: ملک شاہکار وزیر، منگل میلہ، تحصیل ڈومیل

🎓 اپنے روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم!🌸 کلام بی بی انٹرنیشنل وومن انسٹی ٹیوٹ، بنوں میں فال 2026 کے داخلے جاری ہیں۔🏛️ جنوبی...
26/08/2026

🎓 اپنے روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم!

🌸 کلام بی بی انٹرنیشنل وومن انسٹی ٹیوٹ، بنوں میں فال 2026 کے داخلے جاری ہیں۔

🏛️ جنوبی اضلاع کی پہلی واحد ویمن یونیورسٹی خواتین کے لیے اعلیٰ تعلیم کا بہترین موقع!

✨ معیاری تعلیم، بہترین تعلیمی ماحول اور روشن مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ لیں۔

👩‍🎓 اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دیں، داخلہ آج ہی لیں!

#فال2026

اعلانِ وفاتسرائے نورنگ افسوسناک اطلاع ہے کہ ثناءاللہ خان قطب خیل ولد اسلم خان مرحوم، رسیم خان کے بھائی، ماسٹر خان صاحب ک...
26/08/2026

اعلانِ وفات
سرائے نورنگ

افسوسناک اطلاع ہے کہ ثناءاللہ خان قطب خیل ولد اسلم خان مرحوم، رسیم خان کے بھائی، ماسٹر خان صاحب کے بھتیجے جبکہ بنارس خان اور عارف خان کے چچا زاد بھائی، اکبر کلی کے رہائشی وفات پا گئے ہیں۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج 26 اگست 2026 بروز بدھ، شام 5:00 بجے اکبر کلی قبرستان میں ادا کی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اسلام آباد انتہائی افسوس ناک خبر اسلام اباد کے سب سے بڑے پمز ہسپتال  کی چلڈرن وارڈ  میں آ گ بھڑکنے سے غیر مصدقہ اطلاعات ...
26/08/2026

اسلام آباد
انتہائی افسوس ناک خبر
اسلام اباد کے سب سے بڑے پمز ہسپتال کی چلڈرن وارڈ میں آ گ بھڑکنے سے غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 15 نومولود بچوں کی جان بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ذرائع

26/08/2026

لکی مروت، سرائے نورنگ | صفائی کا نظام سوالیہ نشان بن گیا۔۔۔۔۔

سرائے نورنگ کے محلہ ڈاکٹران گلی سے نادرا آفس تک صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے مین سڑک پر گٹروں کا گندا پانی بہہ رہا ہے، جبکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث گندگی کے ڈھیر اور تعفن نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شدید بدبو اور گندے پانی کے باعث پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے، جبکہ شہریوں کو بیماریوں کے خدشات لاحق ہیں۔ سوال یہ ہے کہ شہری صفائی کے لیے ٹی ایم اے کو ٹیکس اور دیگر مدات میں ادائیگیاں کرتے ہیں، تو پھر بنیادی صفائی کی سہولت کہاں ہے؟

علاقہ مکینوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی کمشنر لکی مروت، اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم او سرائے نورنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے، مین سڑک سے گندے پانی کا نکاس اور نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے، جبکہ غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کا بھی تعین کیا جائے۔

عوام کا سوال: کئی ماہ سے جاری اس گندگی اور تعفن کا ذمہ دار کون ہے؟

بڑی خبر | لکی مروت، بنوںپولیس امن کمیٹیوں کا احتجاج رنگ لے آیالکی مروت اور بنوں میں گزشتہ روز ہونے والے پولیس اہلکاروں ک...
25/08/2026

بڑی خبر | لکی مروت، بنوں

پولیس امن کمیٹیوں کا احتجاج رنگ لے آیا

لکی مروت اور بنوں میں گزشتہ روز ہونے والے پولیس اہلکاروں کے تمام تبادلے منسوخ کر دیے گئے۔ افسرانِ بالا نے تمام اہلکاروں کو اپنی سابقہ تعیناتی کی جگہوں پر واپس جا کر ڈیوٹیاں انجام دینے کے احکامات جاری کر دیے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں ہوا

Address

Lakki Marwat

Telephone

+923165533159

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lakki Awami News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lakki Awami News:

Shortcuts

Share