Lakki News

Lakki News ہر قسم نیوز اپڈیٹ کیلئے ہمارا پیج کو لائک اور فالو کریں۔شکریہ۔
لکی نیوز اپ کا اپنا نیوز۔Lakki News
(2)

لنڈیواہ لکی مروت کرم پلپشاور سے مبینہ پولیس اہلکار سمیع اللہ آف  لنڈیواہ اغوائیگی کیس۔ڈی پی او لکی مروت کا مظاہرین کے سا...
27/08/2026

لنڈیواہ لکی مروت کرم پل
پشاور سے مبینہ پولیس اہلکار سمیع اللہ آف لنڈیواہ اغوائیگی کیس۔
ڈی پی او لکی مروت کا مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات ،،،
احتجاج ختم ، کل بروز جمعہ صبح 7 بجے تک،، مظاہرین سے وقت مانگ لیا ،،پولیس اہلکار سمیع اللہ ، مشر انور خان کی بحفاظت بازیابی ، دونوں کی اغوائیگی کا ایف آئی آر درج ، کرنے کی یقین دھانی پر احتجاج ختم ، مین شاہراہِ انڈس ہائی وے ہر قسم ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔زرائع۔۔۔۔

فخر مروت۔عطاء اللہ خان مروت— بی پی ایس 20، قانون و انصاف کے میدان میں ایک باوقار اور قابلِ فخر شخصیتعطاء اللہ خان مروت ص...
27/08/2026

فخر مروت۔
عطاء اللہ خان مروت
— بی پی ایس 20، قانون و انصاف کے میدان میں ایک باوقار اور قابلِ فخر شخصیت

عطاء اللہ خان مروت صاحب کا تعلق شیر خیل، بائست خیل، ضلع لکی مروت سے ہے۔ وہ قانون و انصاف کے شعبے سے وابستہ ایک باوقار، مخلص اور ذمہ دار شخصیت ہیں اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل، پشاور ہائی کورٹ، بی پی ایس 20 کے اہم منصب پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

عطاء اللہ خان مروت صاحب کی شخصیت کا خوبصورت پہلو صرف ان کی پیشہ ورانہ کامیابی نہیں بلکہ ان کا نرم مزاج، خوش اخلاق اور انسان دوست رویہ بھی ہے۔ وہ ایک ایسے انسان کے طور پر جانے جاتے ہیں جو اپنے ذاتی مفاد سے بڑھ کر دوسروں کی بھلائی اور اپنی قوم کی بہتری کے بارے میں سوچتے ہیں۔

وہ ہمیشہ اپنی قوم، علاقے اور لوگوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے فکرمند رہتے ہیں۔ ضرورت مندوں کی مدد، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل کو سمجھنا ان کی شخصیت کے نمایاں پہلو ہیں۔ ان کے نزدیک کامیابی کا اصل حسن یہ ہے کہ انسان اپنے مقام اور صلاحیتوں کو دوسروں کے کام آئے۔

پشاور ہائی کورٹ میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دینا ایک اہم پیشہ ورانہ اعزاز ہے۔ قانون و انصاف کے شعبے میں ان کی خدمات نہ صرف ان کے لیے بلکہ شیر خیل، بائست خیل، لکی مروت اور پوری مروت قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

عطاء اللہ خان مروت صاحب اُن شخصیات میں سے ہیں جن کے بارے میں یہ کہنا بجا ہے کہ عہدہ انہیں بڑا نہیں بناتا، بلکہ اچھا کردار، انسان دوستی اور قوم کے لیے درد انہیں بڑا بناتا ہے۔

ہم عطاء اللہ خان مروت صاحب کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات، بہترین اخلاق، انسان دوستی اور قوم کے لیے خلوصِ دل سے سوچنے والی شخصیت کے طور پر قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عزت، کامیابی اور مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے علم و صلاحیتوں کو قوم اور ملک کی بھلائی کے لیے مزید مؤثر بنائے۔ آمین۔

26/08/2026

آج 12 ربیع الاوّل کی مبارک ترین دن ہے۔درود شریف کا ﷺ اہتمام کریں۔
نجیب اللہ

25/08/2026

📢 بڑی اور اہم اطلاع

تمام مستحقینِ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کل بروز بدھ، 12 ربیع الاول کے موقع پر سرکاری تعطیل ہوگی۔
📌 اس موقع پر BISP کے تمام دفاتر بند رہیں گے اور دفتری امور معطل ہوں گے۔
لہٰذا تمام خواتین اور مستحقین سے گزارش ہے کہ کل BISP دفتر آنے سے گریز کریں اور اپنا ضروری کام اگلے دفتری روز کروائیں۔
⚠️ بلاوجہ دفتر کے چکر لگانے سے وقت اور اخراجات ضائع کرنے سے بچیں۔

شکریہ ❤️۔۔۔۔۔۔

25/08/2026

کچھ لوگ شادی کے منتظر ہے ۔کچھ لوگ اولاد کے منتظر ہے ۔کچھ لوگ رزق کے منتظر ہے ۔کچھ لوگ شفا کے منتظر ہیں اللہ تعالیٰ ہر ضرورت مند کی ضرورت کو پوری فرما

25/08/2026

کنڑول پر کال موصول ہوا کہ لکی اور بنوں کے تمام تبادلاجات کینسل ہوۓ اور پشاور سے بھی Dig صاحب نے کال کی اور کینسل اڈر بھی جلد نشر کی جاۓ گی۔

25/08/2026

ضلع لکی اور بنوں پولیس کے سارے تبادلے کینسل کردیٸے گٸے ہیں۔
ذراٸع

بنوں: پولیس اہلکاروں کا تبادلوں کے خلاف احتجاج، ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ، ٹریفک نظام درہم برہم۔۔۔خیبر پختونخوا پولیس کے 7 اہلک...
25/08/2026

بنوں: پولیس اہلکاروں کا تبادلوں کے خلاف احتجاج، ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ، ٹریفک نظام درہم برہم۔۔۔
خیبر پختونخوا پولیس کے 7 اہلکاروں کے اچانک اور دور دراز اضلاع میں تبادلوں کے خلاف پولیس امن کمیٹی اور اہلکاروں نے احتجاج کیا۔
پولیس امن کمیٹی نے تبادلوں کے خلاف احتجاج اور ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کی اپیل کی، جس کے باعث بعض علاقوں میں پولیس ڈیوٹی اور ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔
سینٹرل پولیس آفس پشاور کے اے آئی جی اسٹبلشمنٹ کے احکامات کے تحت اہلکاروں کو لکی مروت، بنوں، پشاور، لوئر دیر سمیت مختلف اضلاع سے دوسرے اضلاع منتقل کیا گیا ہے۔
اہلکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ تبادلوں کے احکامات پر نظرثانی کرکے ان کے تحفظات دور کیے جائیں۔ پولیس حکام کی جانب سے تاحال کوئی تفصیلی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

تجوڑی سے گمبیلا تک راستے میں ایک شناختی کارڈ بنام اصغر خان گم ہوگیا ہے۔ملنے کی صورت میں رابطہ کریں۔03458359190
25/08/2026

تجوڑی سے گمبیلا تک راستے میں ایک شناختی کارڈ بنام اصغر خان گم ہوگیا ہے۔ملنے کی صورت میں رابطہ کریں۔
03458359190

اہم_خبر لکی مروت پولیس امن کمیٹی کے صدر خالد خان سمیت امن کمیٹی کے کئی اہم ذمہ داران کے تبادلوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں...
25/08/2026

اہم_خبر
لکی مروت پولیس امن کمیٹی کے صدر خالد خان سمیت امن کمیٹی کے کئی اہم ذمہ داران کے تبادلوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
تبادلوں کی اطلاعات پر لکی مروت کے عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
جمعیت علماء اسلام کے رہنما ملک ریاض خان، تختی خیل امن کمیٹی کے صدر خان ولی، معروف سماجی شخصیت نوری خان سمیت مختلف عوامی حلقوں نے امن کمیٹی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کر دیا ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ امن کے لیے کردار ادا کرنے پر ان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔
مزید تفصیلات اور سرکاری نوٹیفکیشن کا انتظار ہے۔

Address

Lakki Marwat

Telephone

+923168483556

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lakki News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share