06/10/2025
لکی مروت : سابق رکن صوبائی اسمبلی ظفراللہ خان مروت نے ٹاؤن کیمپس یونیورسٹی آف لکی مروت کا دورہ کیا۔ ٹاؤن کیمپس یونیورسٹی آف لکی مروت پہنچنے پر کیمپس کوآرڈینیٹر فصیح الدین خان نے اپنے سٹاف کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
انہوں نے لائبریری اور کیمپس کے مختلیف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔ انہوں نے موجودہ تعلیمی و تکنیکی ضروریات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور تیزی سے بدل رہا ہے، اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ خود کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت جیسے شعبے مستقبل کی دنیا میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ اس لیے طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنی مہارتیں بڑھائیں اور عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پہلے سے خود کو تیار کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے لیے صرف ڈگری کافی نہیں، بلکہ عملی صلاحیت اور جدید علم بھی ضروری ہے۔
دورے کے موقع پر کیمپس کے ذمہ داران فصیح الدین خان اور ڈاکٹر محمد بلال قریشی نے ظفراللہ خان مروت کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد کو کیمپس کیلئے خوش آئند قرار دیا۔