Marwat News

Marwat News ہر قسم علاقائی نیوز اپڈیٹ کیلئے ہمارا پیج کو لائک اورفالو کریں۔
مروت نیوز اپ کا اپنا نیوز۔Marwat/News

05/09/2025

مروت بمقابلہ مردان
اپ کس کا سپورٹر ہے؟

یہ ہماری مروت قوم کے لیے خوشی، عزت اور فخر کی بات ہے کہ ہمارے قوم کے قابلِ فخر بیٹے، ممتاز ماہرِ نباتات پروفیسر ڈاکٹر اک...
05/09/2025

یہ ہماری مروت قوم کے لیے خوشی، عزت اور فخر کی بات ہے کہ ہمارے قوم کے قابلِ فخر بیٹے، ممتاز ماہرِ نباتات پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو ہزارہ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر صاحب کا تعلق گاؤں میر ہزار خانزاد خیل (ڈگر کلے)، تحصیل غزنی خیل سے ہے۔ یہ پوری قوم کے لیے خوشی کی خبر ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے ایم ایس سی اور ایم فل باٹنی یونیورسٹی آف پشاور سے مکمل کیا اور اپنی پی ایچ ڈی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ، آسٹریلیا سے حاصل کی، جبکہ امارات، چین اور ملائیشیا میں پوسٹ ڈاکٹورل تحقیق بھی کی۔ انہیں تعلیمی کارکردگی پر یونیورسٹی سلور میڈل (2000) اور گولڈ میڈل (2002) سے نوازا گیا۔ بین الاقوامی سطح پر انہیں MEXT جاپان پی ایچ ڈی اسکالرشپ (2001) اور JSPS پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ (2006) ملی۔ قومی سطح پر وہ اسٹار لاریئٹ ایوارڈ (2006)، PCST ریسرچ پروڈکٹیویٹی ایوارڈ (2016) اور HEC ریسرچ پروجیکٹ ایوارڈ (2017) حاصل کرچکے ہیں، جو ان کی تحقیقی اور تعلیمی خدمات کا اعتراف ہے۔

اس کے علاوہ وہ ایک ممتاز ماہرِ نباتات اور بہترین منتظم ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان ٹیچنگ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور کئی دہائیوں سے طلبہ کی تعلیمی و تحقیقی رہنمائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے قومی و بین الاقوامی سطح پر متعدد تحقیقی مقالات شائع کیے ہیں جنہیں عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اچھی صحت، مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🤲

04/09/2025

اللّٰہ تعالیٰ ناراض ہو گیا ابھی بھی وقت ہیں توبہ کرو اللّٰہ کے طرف لوٹ آؤ یااللّٰہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما 💔😭

04/09/2025

جمعہ کی رات تمام امت مسلمہ اور اپ سب بھائی بہنوں کے لیے خصوصی دعا اللہ تعالی قبول فرمائے امین یا رب العالمین 🤲🙏

04/09/2025

یااللہ خیر
لکی مروت میں زلزلے کی جھٹکے محسوس۔
اور کہاں کہاں محسوس کئے گئے؟.

04/09/2025

یااللہ خیر
لکی مروت میں زلزلے کی جھٹکے محسوس۔
اور کہاں کہاں محسوس کئے گئے؟

04/09/2025

اسلام آباد
سینٹورس ٹریڈ سینٹر آگ کی لپیٹ میں۔
کیا یہ سچ ہے؟۔

04/09/2025

مرنے کے بعد سارے نیٹ ورک ختم ہو جائیں گی
لیکن قرآن کریم کا نیٹ ورک ہمیشہ آن لائن رہے گا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے افغانستان زلزلہ متاثرین کے لئے 5کنٹینرز یعنی  (105 ٹن) پر مشتمل امدادی سامان آج طو...
04/09/2025

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی طرف سے افغانستان زلزلہ متاثرین کے لئے 5کنٹینرز یعنی (105 ٹن) پر مشتمل امدادی سامان آج طورخم بارڈر وفاقی وزیر امیر مقام نے افغانستان کے کونسل جنرل حافظ محیب اللہ شاکر اور دیگر افغان حکام کو حوالے کر دیا گیا۔

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے خیبر پختونخواہ پر گندم اورآ...
03/09/2025

سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے خیبر پختونخواہ پر گندم اورآٹے کی بندش کو کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے مطالبہ کیا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے اس اقدام کے خلاف ایکشن لے کر خیبر پختون خواہ کے ملوں کو بند کرنے سے روکا جائے۔



چیمبر ہاؤس میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں چیمبر صدر فضل مقیم اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر نعیم بٹ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے ایک بار پھر خیبر پختون خواہ کی عوام پر گندم اور آٹے کی ترسیل بند کر دی ہے، پنجاب کے سرحدوں، موٹرویز اور ہائی ویز پر خصوصی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، جہاں خیبر پختونخوا جانے والے آٹے اور گندم کے ٹرکوں کو زبردستی روکا جا رہا ہے۔



صدور کے مطابق ہمارا صوبہ گندم اور آٹے کی زیادہ تر ضرورت پنجاب کی اوپن مارکیٹ سے پوری کر رہا ہے۔ اس وقت بھی پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں لیکن اس کے باوجود بھی پنجاب حکومت کی طرف سے ایسی غیر آئینی اور غیر قانونی پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔ نتیجتا خیبر پختون خوا میں نہ صرف گندم اور آٹے کا بحران پیدا ہو رہا ہے بلکہ دو دنوں میں 20 کلو آٹے کی بوری تقریبا 800 روپے مہنگی ہو گئی ہے۔

03/09/2025

ہمارے معزز دکانداروں نے دس دنوں کا پہلے2900 کا سٹاک کیا ہوا آٹا 4800 روپے کا بیچنا شروع کیا کچھ دنوں میں خاندان کے چار پانچ افراد عمرے پر جائینگے
ہ

عید میلاد النبی کے موقع پر ملک بھر میں 6 ستمبر بروز ہفتہ عام تعطیل ہو گی، نوٹیفیکیشن
02/09/2025

عید میلاد النبی کے موقع پر ملک بھر میں 6 ستمبر بروز ہفتہ عام تعطیل ہو گی، نوٹیفیکیشن

Address

Lakki Marwat

Telephone

+923495149949

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Marwat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Marwat News:

Share