Lakki TV

Lakki TV شہر لکی مروت کا سب سے بڑا نیوز پلیٹ فارم

لیبروسکوپک سرجن ڈاکٹر عمران الدین خان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سے اپنی ٹیم کے ساتھ بروز اتوار تاریخ 9اگست 2026 کو ...
08/08/2026

لیبروسکوپک سرجن ڈاکٹر عمران الدین خان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سے اپنی ٹیم کے ساتھ بروز اتوار تاریخ 9اگست 2026 کو مروت جنرل ھسپتال لکیمروت سٹی میں مریضوں کا معائنہ اور سرجری کرینگے۔۔۔
ایڈوانس بکنگ
03121453848
,03467885344

07/08/2026

لونگ فیبرکس لایا ، اہلیان لکی مروت کیلئے اعلی کوالٹی برینڈ کے مردانہ کپڑے انتہائی مناسب قیمت اور مکمل ذمہ داری کیساتھ۔۔۔

ایڈریس : نیو یونیورسٹی بلڈنگ لکی تاجہ زئی روڈ لکی مروت

اعلان فوتگی/جنازہنجیب اللہ ولد نیاز محمد (مرحوم) وفات پاگٸے انکی نماز جنازہ 06:30 عیدگاہ لکی مروت میں ادا کی جاۓ گی۔وہ م...
07/08/2026

اعلان فوتگی/جنازہ
نجیب اللہ ولد نیاز محمد (مرحوم) وفات پاگٸے انکی نماز جنازہ 06:30 عیدگاہ لکی مروت میں ادا کی جاۓ گی۔
وہ محمد نواز عرف پپو کے بھاٸی ، محمد بشیر (کوکا کولا) کے چچازاد تھے۔

لکی مروت: ضلع لکی مروت سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نزیر خان کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک پُروقار الوداع...
07/08/2026

لکی مروت: ضلع لکی مروت سے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نزیر خان کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ڈپٹی کمشنر حمیداللہ خان، پولیس افسران ،ضلعی انتظامیہ کے افسران، لکی مروت کے مشران، سماجی شخصیات ،میڈیا نمائندگان اور دیگر معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے شرکاء نے بطور ڈی پی او لکی مروت نزیر خان کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ضلع میں امن و امان کے قیام، پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے قابل قدر اقدامات کیے گئے، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ڈی پی او نزیر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ لکی مروت میں فرائض منصبی کی انجام دہی میرے لیے ایک اعزاز رہی۔ ضلع کے عوام، مشران، امن کمیٹیوں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران اور جوانوں کی بھرپور معاونت اور اعتماد کی بدولت امن و امان کے قیام اور عوامی خدمت کے لیے مؤثر انداز میں کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ لکی مروت کے عوام کی محبت، تعاون اور خلوص کو وہ ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے اور یہ یادیں ان کے لیے ہمیشہ سرمایہ رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر حمیداللہ خان نے اپنے خطاب میں نزیر خان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور مثالی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بہترین ہم آہنگی کے ذریعے امن و استحکام کے لیے قابل قدر کردار ادا کیا۔ انہوں نے نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر حمیداللہ خان نے ڈی پی او نزیر خان کو اعزازی شیلڈ پیش کی، جبکہ لکی مروت کے مشران نے بھی انہیں اعزازی شیلڈز اور یادگاری تحائف پیش کیے۔اخر میں ملک و قوم سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

بعد ازاں ڈی پی او نزیر خان کو پُرجوش اور شاندار انداز میں الوداع کیا گیا۔ شرکاء نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نئی ذمہ داریوں میں مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

نیورو سرجن ڈاکٹر محمد طاہرایم بی بی ایس (کے۔ایم۔یو)ایم سی پی ایس( جنرل سرجری)ایف سی پی ایس(نیوروسرجری)ڈپلومہ ان مینٹل ہی...
07/08/2026

نیورو سرجن ڈاکٹر محمد طاہر
ایم بی بی ایس (کے۔ایم۔یو)
ایم سی پی ایس( جنرل سرجری)
ایف سی پی ایس(نیوروسرجری)
ڈپلومہ ان مینٹل ہیلتھ (انگلینڈ)
سی ایچ پی ای (میڈیکل ایجوکیشن)
سابقہ جونئیر رجسٹرار نیوروسرجری لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور
سابقہ لیکچرار غازی ملت میڈیکل کالج (اے۔جے۔کے)
ماہر امراض۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دماغ ، اعصاب ، کمر کا درد ، گردن کا درد ، ہاتھ پاؤں میں جلنے کا احساس ہونا اور سن ہونا ، دماغی کمزوری ، دماغی ٹینشن ، جوڑوں کا درد ، مرگی کے دورے ، فالج اور چہرے کی کمزوری ، عرق النساء ، بے ہوشی ، سر کا چکر آنا ، اور مختلف اعصابی اور دماغی بیماریاں
کلینک ٹائم : اتوار کے دن
صبح 9 بجے تا 1 بجے دوپہر
پتہ اور رابطہ نمبر :
اسد میڈیکل سنٹر نزد عیدگاہ لکی مروت
0313-1257044
0309-9755657

یونیورسٹی آف لکی مروت کے سینٹ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دیوزیر اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کی وائس چانسلر ...
07/08/2026

یونیورسٹی آف لکی مروت کے سینٹ نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی
وزیر اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان کی مالی و انتظامی کارکردگی کی تعریف

لکی مروت: یونیورسٹی آف لکی مروت کے سینٹ کا ساتواں اجلاس خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم، آرکائیوز و لائبریریز جناب مینا خان آفریدی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی کے تعلیمی، مالی اور انتظامی امور سے متعلق متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے بجٹ تخمینوں کی متفقہ منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ 4 اگست 2025 کو منعقد ہونے والے سینٹ کے چھٹے اجلاس کی کارروائی کی توثیق کی گئی جبکہ اس اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم جناب مینا خان آفریدی نے کہا کہ یونیورسٹی آف لکی مروت نے گزشتہ برسوں میں مالی نظم و ضبط، شفافیت اور بہتر انتظامی حکمتِ عملی کے ذریعے قابلِ ذکر پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان کی قیادت، مالی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات اور وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اچھی طرزِ حکمرانی، احتساب اور ادارہ جاتی ترقی کے فروغ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے اپنے خطاب میں وزیر برائے اعلیٰ تعلیم جناب مینا خان آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمۂ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے یونیورسٹی آف لکی مروت کی سالانہ گرانٹ میں اضافہ کرکے 93 ملین روپے کرنا حکومت کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اضافی مالی معاونت سے یونیورسٹی کی تعلیمی و انتظامی استعداد میں مزید بہتری آئے گی، طلبہ کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور ادارے کی ترقی کے سفر کو مزید تقویت ملے گی۔

اجلاس کے اختتام پر سینٹ نے یونیورسٹی کی مسلسل ترقی، تعلیمی معیار میں بہتری اور مالی استحکام کے لیے انتظامیہ کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی آف لکی مروت کو ایک مضبوط، معیاری اور ترقی یافتہ اعلیٰ تعلیمی ادارہ بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

اطلاع عام
07/08/2026

اطلاع عام

06/08/2026

لکی مروت کے تمام پوزیشن ہولڈر بلخصوص لکی مروت کی ہونہار بچیوں کو مبارکباد۔۔۔

05/08/2026

27 ستمبر کو اسلام اباد کا رخ کریں گے , وزیر اعلی
سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کا اعلان۔۔

05/08/2026

میلوں اور بازاروں میں مزے لیکر کھاۓ جانے والی ، کلیجی ، اوجھڑی اور جانوروں کے مختلف اعضاء کچھ ایسے پہنچتے ہیں ویڈیو ملاحظہ کریں۔

Address

Lakki Marwat

Telephone

+923138562626

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lakki TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lakki TV:

Shortcuts

Share

Category