07/10/2025
ایم پی اے،پی کے 105 و چئیرمین ڈیڈک جوہر محمد خان مروت کی دن رات محنت اور کوششوں سے لکی مروت کیلئے ورلڈ بنک کے تعاون سے ایک اور میگا پراجیکٹ جس میں مختلف روڈز اور پلوں کی تعمیر شامل ہے، کے ٹینڈرز آج مورخہ 07 اکتوبر مشتہر ہو گئے ہیں اور 21 نومبر کو کنٹریکٹ دے دیا جائے گا جس کے بعد اس پر مکمل فنڈنگ کے ساتھ کام شروع ہو جائے گا
جس پر ہم وزیر اعلی کے پی کے سردار علی امین خان گنڈاپور ،صوبائی حکومت اور تمام متعلقہ فورمز کے بے حد مشکور ہیں
پراجیکٹ کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔
یہ پراجیکٹ دو فیز پر مشتمل ہے جس میں ٹوٹل 61.8 کلو میٹرز کی روڈز اور دو پلوں کی تعمیر شامل ہے
تفصیل:
●شہباز خیل تا مستی خیل براستہ چوار خیل و عبدالخیل 28 کلو میٹر
●حیات خیل تا مشہ منصور براستہ سمندر تتر خیل 5.60 کلو میٹر
●مین شہباز خیل تا عبدالخیل روڈ تا گاؤں آزر خیل 1.50 کلو میٹر
●مین شہباز خیل روڈ تا گاؤں علاول خیل 1.6 کلو میٹر
●وانڈہ شہاب خیل تا لنگر خیل 6.6 کلومیٹر
●انڈس ہائی وے تتر خیل تا برکی 5.2 کلومیٹر
●وانڈہ احمد خیل تا ڈھوڈا براستہ چونئی مستی خیل 5.8 کلو میٹر
●لکی سٹی تا احمد خیل روڈ براستہ گاؤں ناور خیل 7.7 کلو میٹر
□■ تعمیر نو ارسلا پل
■□ تعمیر نو ناور خیل پل
انشاءاللہ اکیس نومبر کے بعد اس پراجیکٹ پر بلا تعطل کام شروع کر دیا جائے گا۔اس پراجیکٹ کے فنڈز سو فیصد یکمشت جاری ہونگے اور کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئے گی۔