Marwat World

Marwat World Its all about Marwat tribe...!🌏

28/06/2025

ینگ ڈاکٹر اَویس خان مروت کا اپنے مروت قوم کے نام اہم پیغام 👇👇👇

27/03/2025

یہ رِوایت رمضان المبارک کی ایک مُنفرد اور لکی مروت کا مقامی رَسم ہے جسے مقامی زبان میں "اِستم" کہتے ہیں، جو دَراصل ستائسویں رات کو منائی جاتی ہے.
اَصل میں یہ رَسم "اُویستم" کے نام سے منسوب تھی، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اِسے مُختصر کر کے "اِستم" کر دیا گیا.
27ویں رات کو مغرب نماز کے بعد گاؤں یا محلے کے سارے بچّے ایک مخصوص مقام پر اِکٹھے ہوتے ہیں اور پھر اَپنے محلے کی گلیوں، بازاروں، مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر جا کر نعرے لگاتے ہیں، جیسے کہ:
"اِستم دہ گُل اِستم دہ، دے کٹارے غواہ قسم دہ" 🤩
تو اِس موقع پر بڑے مرد اور خواتین اپنی اِستطاعت کے مطابق نقد رقم یا غلہ (خاص طور پر گندم) عطیہ کرتے ہیں، بچے اِس رقم کو عید کیلئے جمع کرتے ہیں اور پھر عید کے دِن خرچ کرتے ہیں.
یہ رات بچوں کی معصومیت اور خُوشیوں کا سَماں پیش کرتی ہے اور ہر طرف ہنسی مذاق اور جوش و خروش نظر آتا ہے، پُورا ماحول جنت کے مانند محسوس ہوتا ہے.
یہ رِوایت نہ صرف رَمضان کی خاص راتوں کی خُوبصورتی اور خُوشیوں کا اِظہار ہے بلکہ ایک طرف بچوں کیلئے عید کی خُوشیوں اور رقم جمع کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے تو دُوسری جانب معاشرتی مِیل جُول اور تعاون کا پیغام بھی دیتی ہے.

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Marwat World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Marwat World:

Share

Category