L_MNews

L_MNews Local News Network On Social Media
in Lakki Marwat

Fake & Check لکی مروت: خیبر پختونخوا پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت لکی مروت سلیم خان نامی نوجوان کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا ہ...
31/08/2025

Fake & Check
لکی مروت: خیبر پختونخوا پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت لکی مروت سلیم خان نامی نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تاہم پیکا ایکٹ 2025 کی ترمیم کے بعد یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آیا پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہے یا نہیں۔
اس اہم معاملے پر قانونی ماہرین کی رائے طلب کی جا رہی ہے۔

31/08/2025

لکی مروت: تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود وانڈہ زید گل میں گرلز پرائمری سکول میں بارودی مواد کا دھماکہ،عمارت کو جزوی نقصان ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ذرائع

31/08/2025

لکی مروت: گنڈی عمر چیکڑ( اوزکی) سے متصل گاؤں منگترہ میں فریقین کے درمیان فائرنگ ،ایک شخص زخمی، ،ذرائع

تھانہ نورنگ میں مبینہ پولیس اہلکار کا لڑکے سے بدفعلی کی ایف آئی آر منظر عام پر اگئی۔20 سالہ لڑکے کو چوری کے شپے میں بلای...
30/08/2025

تھانہ نورنگ میں مبینہ پولیس اہلکار کا لڑکے سے بدفعلی کی ایف آئی آر منظر عام پر اگئی۔
20 سالہ لڑکے کو چوری کے شپے میں بلایا گیا تھا ۔ جوکہ ایف آئی آر کے مطابق ذیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔۔

اسلام آباد: یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ملک بھر میں بادل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور اچان...
30/08/2025

اسلام آباد: یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ملک بھر میں بادل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلاب کی وجہ سے پنجاب میں تباہ کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے اثرات سندھ میں بھی متوقع ہیں۔

ان حالات میں، پاکستان میں یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات (پی او ایل) کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کو کچھ حد تک ریلیف ملے گا۔

سرکاری تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.61 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.13 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 1.57 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.61 روپے فی لیٹر کمی کی توقع ہے۔

اس کمی کی وجہ بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 264.00 روپے فی لیٹر (264.61 روپے سے کم)، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 269.86 روپے فی لیٹر (272.99 روپے سے کم)، مٹی کے تیل کی 176.70 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی 159.55 روپے فی لیٹر مقرر ہو سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف لکی مروت کے اکیڈیمک بلاک میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز۔۔۔یونیورسٹی آف لکی مروت کے نئے تعمیر شدہ اکیڈیمک بلاک ...
30/08/2025

یونیورسٹی آف لکی مروت کے اکیڈیمک بلاک میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز۔۔۔

یونیورسٹی آف لکی مروت کے نئے تعمیر شدہ اکیڈیمک بلاک میں تعلیمی سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز کی افتتاحی تقریب نہایت عقیدت و احترام سے منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز صبح سویرے قرآن خوانی اور بیل ذبح کرنے سے کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان سمیت یونیورسٹی کا انتظامی و تدریسی عملہ بھی شریک تھا۔

افتتاحی تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کی جن میں وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ پروفیسر ڈاکٹر سعید بادشاہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور پروفیسر ڈاکٹر صادق علی، ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عمران اللہ مروت، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم اور سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل خان شامل تھے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف لکی مروت نے اپنی اکیڈیمک اور ایڈمنسٹریٹو ٹیم کے ہمراہ مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے اپنے تین ماہ کے مختصر ٹینیور میں یونیورسٹی کی ترقی، جاری منصوبہ جات اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور نئے اکیڈیمک بلاک میں کلاسز کے باقاعدہ آغاز کو ایک سنگ میل قرار دیا۔ سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمیل خان نے منصوبے کے ابتدائی مراحل، درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر محمد شعیب نے منصوبے کی تکمیل اور اس کے مختلف مراحل پر سامعین کو آگاہ کیا۔

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی آف لکی مروت کے قیام کو علاقے کی سماجی، تعلیمی اور معاشی ترقی کے لیے نہایت اہم قرار دیا اور جامعہ کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

پروگرام کے اختتام پر معروف مذہبی اسکالر مولانا محمد ادریس نے جامع دعا کرائی، جس میں یونیورسٹی کی کامیابی، علم و حکمت کے فروغ اور امن و امان کے استحکام کے لیے دعا کی گئی۔ بعد ازاں وائس چانسلر یونیورسٹی آف لکی مروت پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب خان نے مہمانانِ گرامی میں یونیورسٹی کی شیلڈز اور تحائف تقسیم کیے۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں، اساتذہ اور انتظامی عملے کی پرتکلف ضیافت کی گئی۔

اعلان نماز جنازہ سرائے نورنگ: امان اللہ خان پی پی , فرحت اللہ خان(کسٹمز) کا بھائی  فرمان اللہ خان وفات پا گئے ہیں نماز ج...
30/08/2025

اعلان نماز جنازہ
سرائے نورنگ: امان اللہ خان پی پی , فرحت اللہ خان(کسٹمز) کا بھائی فرمان اللہ خان وفات پا گئے ہیں
نماز جنازہ آج بروز ہفتہ دن 11.00بجے ڈھیری قبرستان(ککی روڈ) میں ادا کی جائے گی
مرحوم حاجی عبد الجبار ،عبدالستار خان ٹی ایم اے اور عظمت علی خان کے چچازاد بھائی تھے

تلاشسرائے نورنگ: یہ لڑکی نورنگ میں بنوں اڈہ کے قریب شعیب جوس والے کے پاس بیٹھی ہے۔ یہ بول نہیں سکتی (گونگی ہے)۔اگر کوئی ...
29/08/2025

تلاش
سرائے نورنگ: یہ لڑکی نورنگ میں بنوں اڈہ کے قریب شعیب جوس والے کے پاس بیٹھی ہے۔ یہ بول نہیں سکتی (گونگی ہے)۔
اگر کوئی اس کو جانتا ہو تو براہِ کرم کرامت چوکیدار سے رابطہ کریں۔
03068077127

بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں۔ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج  کا اعلان کل...
29/08/2025

بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بنوں۔ کے زیر اہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج
کا اعلان کل بروز ہفتہ 30 اگست کو کیا جائے گا۔

تلاش گمشدگی سرائے نورنگ:  کل بروز جمعرات شام کے وقت پریٹ گراؤنڈ سے براستہ تحصیل نورنگ نار صاحب خان چنگچی اڈہ آتے ہوئے را...
29/08/2025

تلاش گمشدگی
سرائے نورنگ: کل بروز جمعرات شام کے وقت پریٹ گراؤنڈ سے براستہ تحصیل نورنگ نار صاحب خان چنگچی اڈہ آتے ہوئے راستے میں کوریئر سروس لفافہ گرگیا ہے جس میں مائیگریشن فارم بنام ہارون خان ولد گلزار حسین ہے معلومات کی صورت میں رابطہ کریں ۔رابطہ نمبر: 03303523537

اسلام آباد: بینظیرانکم  سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) کے تحت گریڈ 19 سے 22  تک کے سیکڑوں سرکاری افسران کو  بھی ادائیگیو...
28/08/2025

اسلام آباد: بینظیرانکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی ) کے تحت گریڈ 19 سے 22 تک کے سیکڑوں سرکاری افسران کو بھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا کنوینر معین عامر پیر زادہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔

سیکرٹری بی آئی ایس پی کا کہنا تھا کہ 715 افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد لی، امداد لینے والے گریڈ 20 کے 85 افسران اور گریڈ 19 کے 630 افسران شامل ہیں۔

سیکرٹری بی آئی ایس پی کا کہنا تھا کہ گریڈ 22 کے افسران کے نام بھی لکھے ہوئے ہیں، شرم آنی چاہیے

کمیٹی نے فوت شدہ افراد کو بی آئی ایس پی سے ادائیگی کی تصدیق کی ہدایت کردی۔ آڈٹ حکام کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین بی آئی ایس پی کے بینیفشری نہیں ہوسکتے، بعض افراد کی وفات 2008 سے پہلے ہو چکی تھی۔

کنوینر کمیٹی معین عامر نے سوال کیا کہ ریکوری ابھی تک کیوں نہیں کی گئی؟ وفاقی حکومت کے کتنے لوگ ہیں؟ جس پر حکام بی آئی ایس پی نے بتایا کہ مختلف محکموں کے ملازمین ہیں ریکوری کا مکینزم نہیں ہے، صوبائی ملازمین زیادہ ہیں، ایف آئی اے بھی ریکوری کر رہی ہے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 879 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور 292 افراد گرفتار کیےگئے ہیں اور عدالتوں میں چالان جمع کرائے ہیں۔

ذیلی کمیٹی نے گریڈ 16 سے زائد والے کیسز میں کرمنل چارج لگانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی حکومت نے سیلاب سے جاں بحق  افراد کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا ال...
28/08/2025

وفاقی حکومت نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ساتھ ہی خبردار کردیا کہ غیرقانونی تعمیرات کے گرنے پر معاوضہ نہیں مل سکتا، کہا کہ جو لوگ آبی گزرگاہوں میں رہتے ہیں انہیں نقصانات کا معاوضہ ادا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

وزیرآباد میں صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے طے کیا ہے کہ آئندہ سے آبی گزرگاہوں میں کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے گھروں، فصلوں اور مال مویشی کے نقصانات کا سروے کیا جارہا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پہلی بار بارش کے 3، 4 سسٹم ساتھ ساتھ آئے ہیں، 3 دریاؤں کی طغیانی میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، پاک فوج اور انتظامیہ نے بروقت رسپانس دے کر کئی افراد کو بچایا۔

Address

Lakki Marwat

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923015952912

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when L_MNews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to L_MNews:

Share

Category