Movies clips

Movies clips Fussy Media wants to share and spread fun and joy all over the world. Follow Fussy Media and be a pa

17/08/2025

2

12/08/2025

مجھے 1 سال ھوگیا اس بیچارے کو یہ فائل لئے دیکھتے ھوئے
رات پوچھا بھائی آج وضاحت تو کرو آخر کیا مسلہ ھے آپکے ساتھ ؟

اسکا نام عنصر اقبال مچڑ ھے
جو موضع لطف پور تحصیل شجاعباد ضلع ملتان میں رہتا

مجھے کہتا آپکو آسان لفظوں میں سمجھا دیتا

میرے والد صاحب فوت ھوچکے
میرا کوئی بھائی نہیں ھے
میرے والد کی 2 شادیاں تھی

والد صاحب کی وفات پر انکی دوسری بیوی مطلب میری سوتیلی ماں کو جو زمین حصے میں آئی کچھ سال پہلے میری سوتیلی ماں نے وہ زمین بیچ دی

وہ زمین 16 لاکھ یا 17 لاکھ کی تھی میری سوتیلی والدہ نے بیان
بھی دے دیئے اور خریدار نے پیمنٹ بھی کردی مطلب رقم دے دی

اب وہ مشترکہ کھاتا تھا جتنی رقم میری سوتیلی ماں نے وصول کی اور جو زمین بیچی اسکی نشاندھی بھی کردی کہ فلاع پیچھے والا ایکڑ ھے یا بگہ ھے ----

اب خریدار میرے مین روڈ والے ایکڑ پر قبضہ کرنا چاہتا کہ میں نے تو پیسے بھرے ھوئے بیان ھوگئے ---
میں بولا بھائی یہ ایکڑ تو ایک کروڑ مالیت کا ھے پورے اہل علاقہ سے پوچھ لیں جبکہ میری والدہ نے کافی پیچھے کی زمین نشاندہی کرکے اسی کے مطابق رقم لی ھے میرے والد مرحوم نے بھی میری والدہ کو کافی پیچھے نشاندہی کرکے دی تھی
کیونکہ اب مشترکہ کھاتہ ھے وہ یہ روڈ والا قیمتی ایکڑ چاہ رھے
اسلئے آپ 1 سال سے میرے ہاتھ میں یہ فائل دیکھ رھے
یہ میں کبھی تحصیل دار کے پاس جاتا
تو کبھی پٹواری کے پاس
تو کبھی قانون گو کے پاس
تو کبھی کھلی کچہری میں
کہتا خریدار دراصل مجھ یتیم اور کمزور شخص سے زیادہ طاقتور ھے
اس لئے مجھے 9 مئی کیس میں بھی گرفتار کروا چکا نہ میں نے کبھی کسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کیا نہ پوسٹ کی
جناح ہاوس تو لاہور میں ھے خدا کی قسم میں تو ملتان زندگی میں 1 ،2 بار گیا لاہور تو دور کی بات
نو مئی کیس میں مجھے اتنا تشدد ھوا میری ٹانگوں سے 2 دن خون بہتا رہا
وہاں سے کسی کی مہربانی سے چھوٹ کر آیا
پھر بہاولپور پولیس لے گئی وہاں قید رہا
میں بس اتنا چاہتا جو حق سچ کا فیصلہ ھو وہی ھوجائے
مجھے نہ کسی کا حق مارنا نہ کسی سے زیادتی کرنی
میرے اوپر زمہ داریاں بہت ہیں
میری 4 بہینیں ہیں ہم سب یتیم ہیں میں متعدد بار پولیس گھر کی دہلیز تک جھیل چکا
میں بولا پھر اب تک کیس کہاں تک پہنچا ؟؟
اسکے انکشاف نے مجھے حیران کردیا
کہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس کھلی کچہری تھی جو ونڈے کے
ڈاکومنٹس میرے مخالف کی طرف سے پیش کئے گئے وہ جعلی تھے

جب اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ نے پٹواری صاحب سے پوچھا اس ونڈے پر یہ سائن آپکے ہیں پٹواری کہتا میرے نئی ہیں

جب اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل دار سے پوچھا یہ سائن آپکے ہیں وہ بولا میرے بھی نہیں ہیں

جب اسسٹنٹ کمشنر نےقانون گوہ سے پوچھا یہ سائن آپکے ہیں تو وہ بھی بولے میرے بھی نہیں

تب جاکر اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ نے ٹیم کو ایک ہفتے کا وقت دیا کہ مجھے جعلی ڈاکومنٹس بنانے والوں کا جلد بتاو

میں بولا پھر تو سالوں بعد بالاخر تمہارا مسلہ حل ھوگیا پھر پریشان کیوں ھو ؟

بولا متعدد بار پولیس ، اے سی ، ہر متعلقہ آفیسر یہاں مسلے والی زمین پر آیا کھلی کچہری لگی لیکن مسلہ حل نئی ھورہا
اسلئے پریشان ھوں

مجھے کہتا آپ یہ میرا مسلہ فیسبک پر پوسٹ لگائیں میں جھوٹا ھوا
ناجائز کام چاہتا ھوا تو مجھے گولی مار دی جائے
میں بولا اللہ نہ کرے اللہ آپکو لمبی زندگی عطا فرمائے
دکھی لہجے میں بولا میں صرف اکیلا اور کمزور ہوں آپ آواز اٹھائیں
میں بولا میں کسی کے زاتی معاملات پر سوشل میڈیا پوسٹ تو نہیں لگاتا البتہ آپ کو سن کر اچھا محسوس نہیں ھوا تو لگا دونگا

مگر میرے پوسٹ لگانے سے آپکو فائدہ کیا ھوگا ؟
بولا شائد کوئی میری مدد کرنے کو آجائے

جزاک اللہ

12/08/2025

1

06/08/2025

18/07/2025

اگر کچھ کر نھیں سکتے تو اس کوشٔیر کر ھی سکتے ھیں

Address

Lakki Marwat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Movies clips posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share