PMNews

PMNews The Largest Media Group In Lakki Marwat

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ ک...
09/09/2026

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ایمل ولی خان نے جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔ اس موقع پر حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ سیاسی و جمہوری قوتوں کو مہنگائی کے خلاف اکٹھا ہونا ہوگا، پیٹرولیم پر ٹیکسوں اور لیوی کا بوجھ کم کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد کو سراہتے ہیں، یہ کسی ایک جماعت کا نہیں پوری قوم کا مسئلہ ہے۔

پٹرولیم لیوی بھتہ اور مہنگائی کے خلاف دھرنے ملک بھر میں پھیل گئےبنوں اللہ چوک میں پروفیسر محمد ابراہیم،  لکی مروت  سرائے...
09/09/2026

پٹرولیم لیوی بھتہ اور مہنگائی کے خلاف دھرنے ملک بھر میں پھیل گئے

بنوں اللہ چوک میں پروفیسر محمد ابراہیم،
لکی مروت سرائے نورنگ بازار میں مفتی عرفان اللہ کی سربراہی میں بھی دھرنوں کا آغاز ہوگیا۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے مطابق عوامی مسائل لے کر اٹھے ہیں،عوام بھر پور ساتھ دے۔

*انوکھا واقعہ*بنوں: ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رحمت اللہ کو عدالتی بیلف نے پولیس لائن کے ایک کمرے سے بازیاب کرا لیا،ان کے مطابق...
09/09/2026

*انوکھا واقعہ*

بنوں: ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رحمت اللہ کو عدالتی بیلف نے پولیس لائن کے ایک کمرے سے بازیاب کرا لیا،ان کے مطابق انہیں یہاں پانچ روز سے رکھا گیا تھا۔

داخلے جاری ہیںیونیورسٹی آف لکی مروت میں درج ذیل ڈپلومہ پروگراموں میں داخلے جاری ہیں:ڈپلومہ اِن ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنس...
09/09/2026

داخلے جاری ہیں

یونیورسٹی آف لکی مروت میں درج ذیل ڈپلومہ پروگراموں میں داخلے جاری ہیں:

ڈپلومہ اِن ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز (مدت: 3 سال)

لائیوسٹاک اسسٹنٹ ڈپلومہ (مدت: 2 سال)

اہلیت:

میٹرک (سائنس) کم از کم 50٪ نمبروں کے ساتھ

عمر: 16 سے 30 سال

خصوصی سہولت: طلبہ کی عملی تربیت کے لیے جدید Veterinary Teaching Hospital کی سہولت بھی دستیاب ہے، جہاں ماہر ویٹرنری فیکلٹی کی نگرانی میں ہینڈز آن کلینیکل ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے۔

رابطہ نمبر:03125851315

لکی مروت: دلوخیل پھاٹک کے ساتھ ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی،ڈمپر بےقابو ہو کر سیف سٹی کیمر...
09/09/2026

لکی مروت: دلوخیل پھاٹک کے ساتھ ڈمپر اور موٹر سائیکل میں تصادم، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی،ڈمپر بےقابو ہو کر سیف سٹی کیمروں کے پول سے جا ٹکرایا۔

*بنوں تعلیمی بورڈ کی من مانیاں*عین آخری تاریخ پر امپرومنٹ کی منظوری دے کر رقم بٹورنے کا نیا طریقہ نکال لیا....👈6800  روپ...
09/09/2026

*بنوں تعلیمی بورڈ کی من مانیاں*

عین آخری تاریخ پر امپرومنٹ کی منظوری دے کر رقم بٹورنے کا نیا طریقہ نکال لیا....
👈6800 روپے مشترکہ فیس ظلم اور تعلیم کا استحصال ہے۔

طلبہ کیلئے فیس کم کرو
تعلیم کے مواقع دو

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافہ کردیا۔پیٹرول 5 روپے 58 پیسے جبکہ ڈیزل 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر  مہنگا کر...
09/09/2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافہ کردیا۔

پیٹرول 5 روپے 58 پیسے جبکہ ڈیزل 4 روپے 18 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

*نرسنگ کالج حیات آباد میں طلباء و طالبات پر تشدد کا معاملہ*آئی جی پولیس کی ہدایت پر چیف کیپیٹل سٹی پولیس ڈاکٹر میاں سعید...
08/09/2026

*نرسنگ کالج حیات آباد میں طلباء و طالبات پر تشدد کا معاملہ*
آئی جی پولیس کی ہدایت پر چیف کیپیٹل سٹی پولیس ڈاکٹر میاں سعید نے انکوائری کے احکامات جاری کردیے۔
ایس ایس پی انوسٹیگیشن ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کریں گے۔

08/09/2026

نرسنگ کالج حیات آباد پشاور واقعہ
حیات آباد کے ڈی ایس پی عابد آفریدی اور حیات آباد تھانے کے ایس ایچ او محمد کامران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
چیف کیپٹل سٹی پولیس ڈاکٹر میاں سعید نے دونوں کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا ہے

08/09/2026

کرک: گرگری آئل فیلڈ پر مختلف اطراف سے مسلح افراد کا حملہ،پولیس کی جوابی کارروائی،کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

Address

Lakki Marwat
Lakki
0420

Telephone

+923009504888

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PMNews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PMNews:

Shortcuts

Share