20/10/2023
*پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی جانب سے ضلع بھر کی خواتین کے لیے اہم پیغام!*
*آغوش پروگرام پنجاب کے 11منتخب اضلاع: بہاولپور - مظفرگڑھ - بہاولنگر - رحیم یار خان - ڈ یرہ غازی خان - لیہ - راجن پور - میانوالی - بھکر - خوشاب اور لودھراں میں کامیابی سے جاری ہے۔*
موجودہ حالات کے پیش نظر حکومتِ پنجاب نے آغوش پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم کو *17000 روپے* سے بڑھا کر *23000 روپے* تک کردیا ہے ۔
آغوش پروگرام کے ذریعے جنوبی پنجاب کی حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمر بچوں کی مائیں مرکزِ صحت سے اپنے طبی معائنے کرانے اوراپنے 2سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے پر *23,000 روپے تک کی رقم مرحلہ وار* حاصل کرسکتی ہیں۔
جس میں سے *3500 روپے* پہلے معائنے پر ہی ادا کردیے جائیں گے۔
جلد از جلد قریبی مرکزِ صحت آکر خود کورجسٹر کرائیں۔
دورانِ رجسٹریشن لیڈی ہیلتھ وزیٹر یعنی LHV کے ذریعے اپنا *درست اور زیر استعمال موبا ئل نمبر* درج کروانا نہ بھولیں، ورنہ آپ کیش ایجنٹ سے اپنی رقم حاصل نہیں کر پائیں گی۔
رقم کے حصول میں کسی بھی مشکل پیش آنے کی صورت میں *ہماری ہیلپ لائن 1221* پر کال کرکے فوری اطلاع دیں۔
*پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی*