25/07/2026
لالہ موسیٰ: واپڈا کی مجرمانہ غفلت اور عارضی جگاڑ کلچر کے خلاف تاجر برادری کا شدید احتجاج
غلہ منڈی میں ہائی وولٹیج سے لاکھوں روپے کا الیکٹرانکس کا سامان خاکستر، دو گھنٹے سے زائد بجلی کی معطلی سے کارو بار ٹھپ
لالہ موسیٰ:
لالہ موسیٰ شہر میں واپڈا حکام اور گیپکو (GEPCO) کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ بجلی کے نظام کو مستقل بنیادوں پر ٹھیک کرنے کے بجائے عارضی جگاڑ لگا کر "دو چار دن نکالنے" کی پالیسی نے شہریوں اور تاجر برادری کو شدید مالی و ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔
تازہ ترین واقعے میں غلہ منڈی لالہ موسیٰ میں واقع ٹرانسفارمر پر واپڈا کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے یکدم ہائی وولٹیج کا شدید جھٹکا آیا، ، جس سے تاجروں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
مزید برآں، واقعہ کے بعد سے پچھلے دو گھنٹے سے زائد عرصے سے علاقے کی بجلی مکمل طور پر بند ہے، جس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ہیں بلکہ شدید گرمی میں شہری اور تاجر بلبلا اٹھے ہیں۔
تاجرانِ گلہ منڈی و بازارِ لالہ موسیٰ کا اعلیٰ حکام سے مطالبات:
مستقل حل اور پروفیشنل مرمت: ٹرانسفارمرز پر عارضی اور ناقص کام کرنے کے بجائے جدید اور پروفیشنل انداز میں ٹرانسفارمرز کی اوور ہالنگ یا تبدیلی کی جائے تاکہ بار بار کے فنی خرابی کے مسئلے سے نجات مل سکے۔
بجلی کی فوری بحالی: گلہ منڈی میں خراب ٹرانسفارمر کو فوری طور پر تبدیل کر کے بجلی کی فراہمی بلا تاخیر بحال کی جائے۔
ذمہ داران کے خلاف کارروائی: ناقص کارکردگی اور غفلت برتنے والے مقامی واپڈا عملے کے خلاف فوری انکوائری قائم کر کے سخت تاڈیبی کارروائی کی جائے۔
تاجر رہنماؤں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر واپڈا حکام نے فوری طور پر اپنے رویے پر نظر ثانی نہ کی اور مسئلے کا مستقل حل نہ نکالا تو تاجر برادری سڑکوں پر نکلنے اور واپڈا دفاتر کے گھیراؤ سمیت شدید احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی، جس کی تمام تر ذمہ داری گیپکو انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
GEPCO Circle Office, Gujrat GEPCO Gujranwala Cheif Minister Punjab Prime Minister's Office of Pakistan GEPCO Computer Centre - Gujrat