Minhaj Youth League Sindh

Minhaj Youth League Sindh 03453943393

عظیم الشان محفل میلاد تاریخ 26 ستمبر 2025 بعد نماز عشاء بمقام بندر روڈ لاڑکانہ  منجانب منہاج یوتھ لیگ لاڑکانہ اور پنجتنی...
26/09/2025

عظیم الشان محفل میلاد
تاریخ 26 ستمبر 2025 بعد نماز عشاء
بمقام بندر روڈ لاڑکانہ
منجانب منہاج یوتھ لیگ لاڑکانہ اور پنجتنی میلاد کمیٹی

✨ ڈاکٹر طاہرالقادری اور فتنہ پرور ملا ✨آج کل شدت پسند ملاّ حضرات حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اتحادِ امت ا...
16/09/2025

✨ ڈاکٹر طاہرالقادری اور فتنہ پرور ملا ✨

آج کل شدت پسند ملاّ حضرات حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اتحادِ امت اور وسیع تر اسلامی مفاد میں کی جانے والی کوششوں کے خلاف جہالت پر مبنی طوفانِ بدتمیزی برپا کیے ہوئے ہیں۔
میرے کچھ سوالات ہیں جن کے جوابات یہ ملاّ کبھی بھی علمی انداز میں نہیں دے سکیں گے، بلکہ صرف گالیاں دینا ان کا کام ہے:

1️⃣ امام بخاریؒ نے 200 سے زائد شیعہ روّات سے روایات لی ہیں۔ کیا جو فتویٰ ڈاکٹر صاحب پر لگایا جاتا ہے، وہی امام بخاریؒ پر بھی لگاؤ گے؟

2️⃣ ماضی میں بے شمار سلف اور صالحین نے شیعہ حضرات کے ساتھ تعلقات رکھے۔ کیا ان سب پر بھی وہی فتویٰ لگاؤ گے جو ڈاکٹر صاحب پر لگاتے ہو؟

3️⃣ اچھی علمی باتوں کو چھوڑو کیونکہ تمہیں سمجھ نہیں آتی۔ ماضی قریب میں شاہ احمد نورانیؒ، جنہیں تم اپنا امام مانتے ہو، دیوبندی علماء کے زیرِ قیادت تحریک ختمِ نبوت میں حصہ لے چکے ہیں۔ تو کیا تم ان پر گستاخ ہونے کا فتویٰ لگاؤ گے؟ کیونکہ تمہاری نظر میں تو سارے دیوبندی کافر ہیں۔

4️⃣ مفتی منیب صاحب سب عام شیعہ اور دیوبندی دونوں کے علماء کی تعریف کر چکے ہیں۔ تو کیا ان پر بھی وہی فتویٰ نہیں لگاؤ گے جو ڈاکٹر صاحب پر لگاتے ہو؟

5️⃣ باوجود اس کے کہ سیدی اعلیٰ حضرتؒ سر سید احمد خان کے کفر کے قائل تھے، انہوں نے علی گڑھ یونیورسٹی سے آنے والے پروفیسروں کو مسائل سمجھائے۔ تو اس پر تم کیا فتویٰ لگاؤ گے؟

6️⃣ دعوتِ اسلامی اہلِ سنت کی ایک معتبر ترین جماعت ہے۔ انہوں نے کئی بار مدنی چینل پر شیعہ حضرات کو سیاسی اور سماجی لحاظ سے خوش آمدید کہا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اتحادِ امت اور کئی اور حکمتوں کی وجہ سے یہ کام کیا گیا، تو کیا تم لوگ ان پر غدارِ اہلِ سنت کا فتویٰ نہیں لگاؤ گے؟

اور دعوتِ اسلامی کے ہی مفتی اصغر صاحب رویتِ ہلال کمیٹی میں شامل ہیں، تو کیا وہ گستاخوں کے ساتھ بیٹھ کر یہ کام کر رہے ہیں؟

7️⃣ سیدنا پیر مہر علی شاہ صاحبؒ دیوبندی علماء کو اپنے گھر خوش آمدید کہتے اور جب ان کو رخصت کرتے تو ان کے ساتھ پیادہ چلتے، یہاں تک کہ سواری گھر سے باہر نکل جاتی۔ تو ان پر کیا فتویٰ لگاؤ گے؟

8️⃣ جب بابا جیؒ علیہ نے فرمایا کہ وہابی اور سنی کا اختلاف بھائی بھائی کے اختلاف کی مانند ہے، تو کیا تم ان پر فتویٰ لگاؤ گے

حقیقت یہ ہے کہ:
ڈاکٹر طاہرالقادری صاحب نے گستاخِ رسول ﷺ کی سزا
موت کے قوانین پاکستان میں بنوائے۔

جب تمام مکاتبِ فکر کے علماء دلائل دینے کے باوجود قادیانیوں کی عبادت گاہوں پر پابندی نہیں لگا سکے، تب ڈاکٹر صاحب نے 3 دن میں دلائل دے کر قانون بنوایا۔

ڈاکٹر صاحب نے رجم کی حد کا قانون بھی بنایا، جسے ملاّ
حضرات ہار چکے تھے۔

انہوں نے شیعہ باطل عقائد کے رد میں 100 گھنٹے کے دلائل دیے اور فرمایا کہ اگر ان کے اگلے پچھلے حتی کہ قبروں والے آیت اللہ بھی اٹھ کر آئیں، تو جو رد کیا گیا اس کا جواب نہیں دے سکیں گے۔

مگر یہ بے شرم ملاّ ڈاکٹر صاحب کی اتحادِ امت کی کوششوں کو سراہنے کے بجائے بغض اور حسد میں جل رہے ہیں۔

تمام مذکورہ بالا شخصیات اور جماعتیں قابل احترام ہیں۔ کسی پر تنقید مقصد نہیں، بلکہ فتنہ پروروں کو آئینہ دکھانا مقصد ہے

Ramzan Calendar 2025 Larkana Sindh
28/02/2025

Ramzan Calendar 2025 Larkana Sindh

Address

Badal Street Shahi Bazar
Larkana Lines
77150

Telephone

+923453843393

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj Youth League Sindh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share