MWM Media Team

MWM Media Team ھدايت فائونڊيشن سنڌ،

‏محرم الحرام 1447ھ کا چاند ہمیں ایک بار پھر کربلا کے اُس لازوال پیغام کی یاد دلاتا ہے جو نواسۂ رسول، سیدالشہداء حضرت اما...
27/06/2025

‏محرم الحرام 1447ھ کا چاند ہمیں ایک بار پھر کربلا کے اُس لازوال پیغام کی یاد دلاتا ہے جو نواسۂ رسول، سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظلم و جبر، فسطائیت اور طاغوت کے مقابل میں حق، عدل اور انسانیت کے تحفظ کے لیے پیش کیا۔ کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں، بلکہ ہر دور کے ظالم و مظلوم کے درمیان ایک روشن معیار ہے۔

‏آج جب امتِ مسلمہ عالم بھر میں آزمائش، جارحیت اور فرقہ واریت کا شکار ہے، محرم الحرام ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم اپنے فروعی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اتحاد و اتفاق، صبر و استقامت، اور ظالم کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا عہد کریں۔

‏کربلا نے سکھایا کہ ظلم چاہے کسی بھی شکل میں ہو، اس کے خلاف آواز بلند کرنا ایمان کا تقاضا ہے۔ اور یہ بھی کہ ملت کی بقا، وحدت اور باہمی احترام میں مضمر ہے۔ دشمنانِ اسلام امت کو کمزور کرنے کے لیے ہمیں فرقہ واریت، لسانیت اور تعصب میں الجھانا چاہتے ہیں، مگر امام حسینؑ کا پیغام ہے کہ امت کی طاقت اُس کے اتحاد میں ہے۔

‏آئیے اس محرم الحرام پر ہم عہد کریں
‏کسی بھی مسلک، مکتب یا عقیدے کی توہین سے گریز کریں۔
‏مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کا تقدس قائم رکھیں۔
‏مظلومینِ عالم، خصوصاً فلسطین، لبنان،کشمیر، یمن اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں یک زبان ہوں۔
‏اسلام دشمن قوتوں کے مقابل امت کے شیرازے کو بکھرنے نہ دیں۔

‏خدا کرے کہ یہ محرم الحرام امتِ مسلمہ کے لیے بیداری، وحدت، نصرتِ حق اور ظالموں کے زوال کا پیغام لے کر آئے۔الٰہی آمین

‏انسان کو بیدار تو ہو لینے دو
‏ہر قوم پکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ

ایامِ عزا کا آغاز ہو چکا ہے، مگر شہر میں مجالس و جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کا فقدان ہے۔ بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہ...
27/06/2025

ایامِ عزا کا آغاز ہو چکا ہے، مگر شہر میں مجالس و جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کا فقدان ہے۔ بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی ہیں، جس سے شہری حکومت کی نااہلی بے نقاب ہو گئی ہے۔ مرتضیٰ وہاب جیسے نااہل میئر عوام پر مسلط ہیں، جو ایک کونسلر کی نشست بھی نہیں جیت سکے۔ بارانِ رحمت زحمت بن چکی ہے۔ مطالبہ ہے کہ میئر کو برطرف کیا جائے اور سندھ حکومت محرم میں بلدیاتی مسائل فوری حل کرے۔

علامہ شیخ محمد صادق جعفری
صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن

صوبائی و شہری حکومت عزاداران امام حسینؑ کی ہرممکن سہولیات کو یقینی بنائے۔ علامہ صادق جعفری
26/06/2025

صوبائی و شہری حکومت عزاداران امام حسینؑ کی ہرممکن سہولیات کو یقینی بنائے۔
علامہ صادق جعفری

اس محرم الحرام میں پہلے سے زیادہ مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند ہوگی۔علامہ شیخ صادق جعفری/صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ک...
26/06/2025

اس محرم الحرام میں پہلے سے زیادہ مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند ہوگی۔

علامہ شیخ صادق جعفری/صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن

26/06/2025
(محرم الحرام کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماؤں کی اہم پریس کانفرنس)کراچی میں مجلس وحدت مسلمین ...
26/06/2025

(محرم الحرام کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماؤں کی اہم پریس کانفرنس)

کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے وحدت ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران عزادارانِ امام حسینؑ کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ شہر میں صفائی، روشنی، اور سیکیورٹی کے موثر انتظامات کیے جائیں، خصوصاً جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر۔ رہنماؤں نے کے الیکٹرک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے، اور بلدیاتی مسائل کے فوری حل کا بھی مطالبہ کیا۔

شکارپور : مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کی جانب سے وحدت ہاؤس ضلعی دفتر میں محرم الحرام کی تیاریوں اور اسلامی جمہوریہ ایرا...
22/06/2025

شکارپور : مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کی جانب سے وحدت ہاؤس ضلعی دفتر میں محرم الحرام کی تیاریوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صہیونی و امریکی جارحیت، نیز بعض بہادر کمانڈرز کی شہادت کے تناظر میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، ضلعی کابینہ، تحصیل و یونٹ صدور نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر دعائے امام زمانہؑ کی گئی اور مومنین میں نیاز امام حسینؑ تقسیم کی گئی۔

22/06/2025

سید علی خامنہ ای، کبھی بھی ٹرمپ کی بیعت نہیں کرے گا، علامہ مقصود علی ڈومکی کی میڈیا سے گفتگو

Address

Larkana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MWM Media Team posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share