10/10/2024
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پنجاب ہاؤس آمد، مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان میثاق جمہوریت پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی بات چیت
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئینی عدالتوں اور عدالتی اصلاحات سے متعلق ترامیم سے متعلق تجاویز کو سامنے رکھا
اسلام آباد: میری خواہش ہے کہ آئینی ترامیم سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے منظور ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا میاں نواز شریف سے مکالمہ
اسلام آباد: ملک کی بہتری کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کی ہر تجویز کے ساتھ کھڑے ہیں، میاں محمد نواز شریف کی یقین دہانی
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان ملکی ترقی اور خوش حالی کے لئے ملک کی سیاسی جماعتوں کے مشترکہ مقاصد ہونے پر اتفاق
اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میاں محمد نواز شریف کے درمیان ملک کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکالنے کے عزم کا اظہار
اسلام آباد؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ یوسف رضا گیلانی،راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، نوید قمر، رضا ربانی ، جمیل سومرو، شیری رحمان اور مرتضی وہاب موجود
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ احسن اقبال، عرفان صدیقی، پرویز رشید، رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب، مرتضی عباسی ودیگر موجود