19/03/2026
سیو سادات پاکستان کے مرکزی چیئرمین سید ارشد علی بخاری اور سندھ کے صدر سید سعاد اللہ شاہ نے آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ کی مصروف ترین ریشم گلی میں دن دہاڑے مسلح ڈکیتی کی افسوسناک واردات پیش آئی جہاں نامعلوم نقاب پوش شخص اور ایک خاتون نےایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لاڑکانہ ڈاکٹر سید علی سرور شاہ کے تین کمسن بیٹوں اور اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا گیا، لاڑکانہ کی پولیس انتظامیہ گہری نیند میں ہے، ڈاکٹر سید علی سرور شاہ کی فیملی عید کی خریداری کے لیے ریشم گلی گئی ہوئی تھی کہ اس دوران ملزمان نے بچوں پر اسلحہ تان کر اہل خانہ سے تقریبا 60 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، بھرے بازار میں دن دہاڑے پیش آنے والی اس واردات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاڑکانہ کی پولیس کو جگانے اور اس واردات میں جو بھی ملوس ہے ان ملزمان کی گرفتاری اور ریکوری کا مطالبہ کرتے ہیں