Jamiat Talba-e-Islam Larkana

Jamiat Talba-e-Islam Larkana حصولِ رضائے الٰہی کے لئی قرآن اور سنت کے احکامات کے مطابق اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی تعمیر کرنا۔

جمعیت طلبہ اسلام ضلع لاڑکانہ کےصدر محترم حمزه بھٹی جنرل سیکرٹری محترم جمال الدین برڑو نے جی ٹی آء ضلع لاڑکانہ کی نمائندگ...
17/09/2026

جمعیت طلبہ اسلام ضلع لاڑکانہ کے
صدر محترم حمزه بھٹی
جنرل سیکرٹری محترم جمال الدین برڑو
نے جی ٹی آء ضلع لاڑکانہ کی نمائندگی کرتے
صوبائی مجلسِ عمومی کے اجلاس سے مخاطب ۔۔

17/09/2026
جمعیت طلباء اسلام ضلع لاڑکانہ کی طرف سے جی ٹی آء صوبہ سندھ کی اپیل پر صوبے بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی "حقوقِ طلباء مارچ ...
11/09/2026

جمعیت طلباء اسلام ضلع لاڑکانہ کی طرف سے
جی ٹی آء صوبہ سندھ کی اپیل پر صوبے بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی

"حقوقِ طلباء مارچ — بحالیِ میرٹ تحریک" کے تحت احتجاجی مظاہرہ

جے ٹی آئی ضلع لاڑکانہ کی جانب خواجہ مسجد باب اسلام سے سے پریس کلب لاڑکانہ تک احتجاج ریلی نکالی گئی ۔
ریلی کی قیادت
جمعیت علماء اسلام تحصیل لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری
مولانا محمد الیاس چنہ صاحب
حمزہ بھٹی صدر جی ٹی آء ضلع لاڑکانہ
ثناءاللہ سیال جی یو آء ڈجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر
جمال الدین برڑو جنرل سیکریٹری جی ٹی آء ضلع لاڑکانہ لالا عبدالقدیر چانڈیو عبدالخبیر جروار علی محمد کوریجو حسان مصطفی پھنور فیاض لاشاری
مسعود بھٹی نے کی

اس موقع پر ضلعی رہنماؤں نے کہا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے حالیہ نتائج، بالخصوص CCE-2024، میں میرٹ اور شفافیت کے حوالے سے سنگین سوالات پیدا ہوئے ہیں۔ سندھ کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ CCE-2024 سمیت مشکوک نتائج کا شفاف ازسرِنو جائزہ، کرپشن و اقرباپروری کے خلاف تحقیقات، سندھ پبلک سروس کمیشن میں اصلاحات اور میرٹ پر مبنی بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے۔

شرکاء احتجاج نے حکومت سندہ سے مطالبہ کیا کہ وہ نوجوانوں کے اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لے کر انہیں ان کا جائز حق دلائیں۔

نشر و اشاعت:
جمعیت طلباء اسلام ضلع لاڑکانہ

10/09/2026
جمعیت طلباء اسلام ضلع لاڑکانہ کی مجلسِ عاملہ کا تعارفی اجلاس جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ میں ضلعی صدر محترم حمزہ بھٹی کی صدارت...
04/09/2026

جمعیت طلباء اسلام ضلع لاڑکانہ کی مجلسِ عاملہ کا تعارفی اجلاس جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ میں ضلعی صدر محترم حمزہ بھٹی کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس کے مھمان خاص
جمعیت علماء اسلام ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری محترم جناب محبت علی کھڑوصاحب،

نگران جے ٹی آئی ضلع لاڑکانہ کا مولانا محمد الیاس چنہ صاحب ، نگران محترم ثناء اللہ سیال صاحب اور مجلسِ عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس میں یونٹس کو فعال کرنے، نئے یونٹس کے قیام، تنظیمی پلاننگ، ختمِ نبوت کے پروگرامز، مالی امور اور 17 ستمبر کو کراچی میں ہونے والے صوبائی اجلاس میں شرکت سمیت مختلف تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی۔

جاری کردہ:
حسان المصطفی پنھور
ضلعی پریس سیکریٹری
جمعیت طلباء اسلام ضلع لاڑکانہ

احمد اسکول سسٹم لاڑکانہ کی افتتاحی و یومِ آزادی تقریباسکول افتتاح اور یومِ آزادی کی پروقار تقریب احمد اسکول سسٹم لاڑکانہ...
27/08/2026

احمد اسکول سسٹم لاڑکانہ کی افتتاحی و یومِ آزادی تقریب

اسکول افتتاح اور یومِ آزادی کی پروقار تقریب احمد اسکول سسٹم لاڑکانہ، نزد پرانا حیدری تھانہ، میں منعقد ہوئی، جس میں شہر کی معزز علمی، سماجی اور تنظیمی شخصیات نے شرکت کی۔

تقريب کے مھمان خاص
حضرت علامہ ناصر خالد محمود سومرو صاحب مہتمم جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ،

تقریب میں محترم عبدالمالک چانڈیو صاحب ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز لاڑکانہ، مولانا محمد الیاس چنہ صاحب رہنما جمعیت علماء اسلام لاڑکانہ، محترم آصف علی مگسی صاحب،
محترم محمد عثمان چانڈیو صاحب محترم حمزہ بھٹی صاحب صدر جی ٹی آئی ضلع لاڑکانہ، اور محترم جمال الدین برڑو صاحب جنرل سیکریٹری جی ٹی آئی ضلع لاڑکانہ نے شرکت کی۔

تمام معزز مہمانانِ گرامی نے ڈائریکٹر احمد اسکول سسٹم جناب احمد علی دستی صاحب، پرنسپل ایڈووکیٹ سعید احمد دستی صاحب، وائس پرنسپل محترمہ صنم احمد جمالی صاحبہ کی خصوصی دعوت پر افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران اسکول کے طلبہ و طالبات نے یومِ آزادی کے حوالے سے خوبصورت ٹیبلو اور مختلف پروگرامز پیش کیے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ معزز مہمانانِ گرامی نے بھی اپنے خطابات میں تعلیم کی اہمیت، وطن سے محبت اور نئی نسل کی بہتر تربیت پر روشنی ڈالی۔

جی ٹی آء یونٹ فاروق اعظم رضہ (جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ) کے زیر اہتمام محفل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر 12 ربی...
27/08/2026

جی ٹی آء یونٹ فاروق اعظم رضہ (جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ) کے
زیر اہتمام
محفل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے عنوان پر
12 ربیع الاول کی شام بعد نماز مغرب
دی پرفیکٹ ماڈل اسکول پیر زادہ کالونی نوڈیرو روڈ لاڑکانہ میں کیا گیا، جس میں جمعیت علمائے اسلام تحصیل لاڑکانہ کے امیر حضرت مولانا سائيں طاہر محمود سومرو صاحب،اسلامی اسکالر مولانا ڈاکٹر محمد علی فاروقی صاحب تحصیل لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا سائيں محمد الياس چنہ صاحب نے خطاب فرمایا.جب کہ جمعیت علماء اسلام ضلع لاڑکانہ کے سالار قاری محمد عثمان چانڈیو صاحب، محترم حبیب اللہ چانڈیو صاحب جمعیت طلبہ اسلام ضلع لاڑکانہ کے نگران محترم ثناءاللہ سیال صاحب جمعیت طلبہ اسلام ضلع لاڑکانہ کے صدر برادرم حمزہ بھٹی جمعیت طلبہ اسلام ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری محترم جمال الدین برڑو صاحب
پروگرام کے میں خصوصی شرکت کی ۔۔

26/08/2026

جمعیت طلبہ اسلام یونٹ فاروق اعظم جامعہ اسلامیہ ایوب کالونی لاڑکانہ کے زیر اہتمام
محفل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم
مقامی اسکول دی پرفیکٹ ماڈل اسکول لاڑکانہ میں جاری۔۔

جی ٹی آء یونٹ فاروق اعظم رضہ (جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ) کے زیر اہتمام محفل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان پر 12 ربی...
22/08/2026

جی ٹی آء یونٹ فاروق اعظم رضہ (جامعہ اسلامیہ لاڑکانہ) کے
زیر اہتمام
محفل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم
کے عنوان پر
12 ربیع الاول کی شام بعد نماز مغرب
دی پرفیکٹ ماڈل اسکول پیر زادہ کالونی نوڈیرو روڈ لاڑکانہ میں ھوگا
تمام نوجوانوں کو اس میں شرکت کی دعوت عرض کی کی جاتی ہے۔


سرپرست اعلیٰ جمعیت طلبہ اسلام ضلع لاڑکانہ امیر محترم حضرت علامہ ناصر خالد محمود سومرو صاحب دامت برکاتہم ، محترم جناب محب...
22/08/2026

سرپرست اعلیٰ جمعیت طلبہ اسلام ضلع لاڑکانہ
امیر محترم حضرت علامہ ناصر خالد محمود سومرو صاحب دامت برکاتہم ،
محترم جناب محبت علی کھڑو صاحب سرپرست جمعیت طلبہ اسلام ضلع لاڑکانہ کی مشاورت کے بعد جمعیت طلبہ اسلام ضلع لاڑکانہ کی مجلس عاملہ کے اراکین کا اعلان کیا جاتا ہے....!
امید ہے کہ تمام شاگرد نوجوان رہنماء اپنی بھرپور صلاحیتوں سے جماعتی نظریے کو نوجوان نسل کی طرف منتقل کریں گے...!
شعبہ نشر و اشاعت جمعیت طلبہ اسلام ضلع لاڑکانہ

Address

Larkana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Talba-e-Islam Larkana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category