
23/09/2025
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لیاری ٹرانسفورمیشن پراجیکٹ کے حوالے سے اہم اجلاس
کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نیسپاک نے لیاری کی ازسرنو بحالی کے حوالے سے اپنی سروے رپورٹ پیش کی
کراچی: لیاری میں سیوریج اور واٹر سپلائی کے نظام کو ازسر نو تعمیر کرنا ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ
کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نیسپاک نے لیاری میں روڈ انفراسٹرکچر اور کچرا اٹھانے کے نظام کے حوالے سے بھی سروے رپورٹ پیش کی
کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اجلاس میں سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی، جمیل سومرو، جاوید ناگوری اور جنید جیدی موجود
کراچی: کسی بھی قسم کی ترقیاتی منصوبہ بندی کے موقع پر مستقبل کی بڑھتی آبادی کی ضرورتوں کو بھی ذہن میں رکھا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
کراچی: لیاری کو مکمل طور پر سولرائز کیا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت
کراچی: لیاری کے اندرونی علاقوں میں بھی پیپلزبس سروس چلائی جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت
کراچی: اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ، لیاری ٹرانسفورمیشن اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر فہیم چاچڑ اور میونسپل کمشنر حماد این ڈی خان شریک
کراچی: اجلاس میں نیسپاک کے جنرل منیجر منور عباس ۔ ریحان ضامن جمیل سومرو اور علی شیر شاہ کے ہمراہ اجلاس میں موجود