
17/07/2025
*🌹شکر کی فضیلت 🌹*
*نبی پاک ﷺ نے فرمایا ؛-*
*جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔(سنن ابی داود)*
*جب مخلوق کی چند محدود مہربانیوں پر شکریہ ادا کرنا ضروری ہے تو خالقِ کائنات ، ربُّ العالمین ، اَرْحَمُ الرَّاحِمین کی بے پایاں رحمتوں پر شکر ادا کرنا کس قدر ضروری ہوگا جس کی نعمتوں کا شمار بھی ہمارے بس میں نہیں ہے .*
*اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ترجمہ : اور اگر تم اللہ کی نعمتیں گنو تو اُنہیں شمار نہیں کر سکو گے۔* (پ14 ، النحل : 18)
*اللہ تعالیٰ نے فرمایا ترجمہ : اگر تم میرا شکر ادا کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ عطا کروں گا۔*
(پ13 ، ابراھیم : 7)
*جنتی جب جنت میں داخل ہوں گے تو اُن سب کی زبانوں پر شکر کے کلمات ہوں گے۔*