
23/09/2025
لیہ:معروف پٹواری محمد اعجاز کو 3 حلقوں کا چارج سونپنے پر علاقہ مکین پریشان و سراپا احتجاج
لیہ:اعجاز حسین کو موضع شیر گڑھ، 500 ٹی ڈی اے اور 491 ٹی ڈی اے کے حلقوں کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
لیہ:اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ فہد نور مصطفیٰ نے پٹواری محمد اعجاز حسین کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے
لیہ:پٹواری محمد ذوالفقار سے موضع شیر گڑھ اور 500 ٹی ڈی اے کا چارج واپس لے کر پٹواری محمد اعجاز کو دے دیا گیا
لیہ:پٹواری محمد عرفان سے 491 ٹی ڈی اے کا چارج واپس لے کر پٹواری محمد اعجاز حسین کے حوالے کر دیا گیا، مراسلہ جاری
لیہ:واضح رہے کہ کرپشن ریکارڈ میں خورد برد سمیت دیگر سنگین الزامات پر پٹواری محمد اعجاز کو معطل کیا گیا تھا
لیہ:پٹواری محمد اعجاز پر غیر قانونی انتقالات کرنے، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر الزامات بھی عائد تھے
لیہ:اے ڈی سی آر شاہد ملک کی جانب سے پٹواری محمد اعجاز کو بحال کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر فہد نور مصطفیٰ
لیہ:پٹواریوں کی کمی کے باعث محمد اعجاز کی تعیناتی وقت کی ضرورت اور عوام کے مفاد میں کی گئی ہے۔ فہد نور
لیہ:تحصیل چوبارہ میں آدھے سے زیادہ پٹواریوں کی سیٹیں خالی ہیں۔ فہد نور مصطفیٰ
لیہ:محمد اعجاز کیسے بحال ہوا کیوں بحال ہوا ہمارے علم میں نہیں اے ڈی سی آر کو معلوم ہو گا۔ فہد نور مصطفیٰ
لیہ:میرے آنے سے پہلے پٹواری اعجاز حسین کو معطل کیا گیا اور میرے آنے سے پہلے ہی بحال کیا گیا ہے۔ فہد نور مصطفیٰ
لیہ:پٹواری اعجاز حسین کی دوبارہ بحالی اور 3 حلقوں میں تعیناتی پر علاقہ مکینوں کا حیرانگی کا اظہار
لیہ:علاقہ مکینوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز۔ ریونیو بورڈ کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ
سوشل میڈیا چینل نیوز آپ ڈیٹ چوک اعظم لیہ
🧑💻