Umar Shakir Community

Umar Shakir Community Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Umar Shakir Community, Digital creator, Leiah.

مڈل کلاس بندے نے گھر میں داخل ہوتے ہی مین سوئچ Off کر دیا ۔ بیوی اور بچوں نے اسے حیرانی سے دیکھا ۔" دو دن گرمی میں گزار ...
26/06/2025

مڈل کلاس بندے نے گھر میں داخل ہوتے ہی مین سوئچ Off کر دیا ۔ بیوی اور بچوں نے اسے حیرانی سے دیکھا ۔
" دو دن گرمی میں گزار لو "
" کیوں۔۔۔۔۔؟ " بیٹی نے پوچھا ۔
" ریڈنگ پرسوں ھو گی ... ہم 198یونٹ پہلے ہی جلا چکے ہیں .... ایسا نہ ہو اگلے 6 مہینے پھر سے پیٹ کاٹنا پڑے "
سب گھر والوں کے ہونٹوں پر زخمی سی مسکراہٹ پھیل گئی 💔

اس شدید گرمی میں ایک عام ادمی
کبھی میٹر کی طرف دیکھتا ہے
کبھی سورج کی طرف اور
کبھی اپنے بچوں کی طرف
خدارا عام ادمی پر رحم فرمائیں
200 یونٹ والی بندش
ختم کریں
اور گرمیوں والے مہینوں میں آپ آپنی عوام کو ریلیف دیں🙏 😥😭

اطلاع عام ۔۔۔۔۔۔۔۔ گندم کی باقیات (ناڑ) کو آگ لگانے پہ جرمانہ مبلغ 15000 روپے فی ایکڑ عائد کر دیا گیا تمام زمیندار بھائی...
18/04/2025

اطلاع عام ۔۔۔۔۔۔۔۔ گندم کی باقیات (ناڑ) کو آگ لگانے پہ جرمانہ مبلغ 15000 روپے فی ایکڑ عائد کر دیا گیا تمام زمیندار بھائی احتیاط کریں اور تمام فصلات کی باقیات کو آگ لگانے کی بجائے زمیں میں روتا ویٹ کریں تاکہ ماحول کی آلودگی سے بچا جا سکے اور زمین کا نامیاتی مادہ بڑھایا جا سکے.

دوستوں یہ تلخ حقیقت ہے کہ جو کھانا ہم کھاتے ہیں, أسے 24 گھنٹے میں ہضم کرکے ہمیں جسم سے باہر پھینکنا پڑتا ہے, ورنہ ہم بیم...
12/04/2025

دوستوں یہ تلخ حقیقت ہے کہ جو کھانا ہم کھاتے ہیں, أسے 24 گھنٹے میں ہضم کرکے ہمیں جسم سے باہر پھینکنا پڑتا ہے, ورنہ ہم بیمار پڑ جائیں گے.
جو پانی ہم پیتے ہیں وہ ہمارے جسم میں داخل ہو جاتا ہے اور 4 گھنٹے میں باہر پھینکنا پڑتا ہے ورنہ ہم بیمار ہو جائیں گے.
اسی طرح ہم جس ہوا میں سانس لیتے ہیں اسے ایک منٹ میں باہر پھینکنا پڑتا ہے ورنہ ہم مر جائیں گے.
اب ذرا سوچوں کہ نفرت, غصہ, غیبت, حسد, عدم تحفظ جیسے منفی جذبات کے بارے میں کیا خیال ہے جو ہم اپنے جسم/ذہن میں دنوں, مہینوں اور سالوں تک رکھتے ہیں.
اگر ان منفی جذبات کو باقاعدگی سے باہر نہ پھینکا جائے تو ہم نفسیاتی امراض کا شکار ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے عیدالفطر کے موقع پر ضلع بھر کی ریونیو حدود میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ، کشتی رانی، دریاؤں،...
29/03/2025

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار نے عیدالفطر کے موقع پر ضلع بھر کی ریونیو حدود میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ، کشتی رانی، دریاؤں، نہروں میں نہانے، اسلحہ کی نمائش اور مکینیکل جھولوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم نامہ 31 مارچ سے 2 اپریل تک نافذ العمل رہے گا

آمین ۔۔۔۔۔۔
25/03/2025

آمین ۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔  دوستوں رشتہ داروں سے ملتے رہا کریں ۔۔۔۔۔ایک شخص اپنے دوستوں کی محفل میں باقاعدگی سے شریک ہوتا تھا، اچانک کسی ...
15/12/2024

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوستوں رشتہ داروں سے ملتے رہا کریں ۔۔۔۔۔
ایک شخص اپنے دوستوں کی محفل میں باقاعدگی سے شریک ہوتا تھا، اچانک کسی اطلاع کے بغیر اس نے آنا چھوڑ دیا۔

کچھ دنوں کے بعد ایک انتہائی سرد رات میں اس محفل کے ایک بزرگ نے اس سے ملنے کا فیصلہ کیا اور اس کے گھر گئے۔

وہاں انہوں نےاس شخص کو گھر میں تنہا، ایک آتشدان کے سامنے بیٹھا پایا، جہاں روشن آگ جل رہی تھی۔ ماحول کافی آرام دہ تھا۔ اس شخص نے مہمان کا استقبال کیا۔ دونوں خاموشی سے بیٹھ گئے، اور آتشدان کے آس پاس رقص کرتے شعلوں کو دیکھتے رہے۔

کچھ دیر بعد، مہمان نے ایک لفظ کہے بغیر، جلتے انگاروں میں سے ایک کا انتخاب کیا جو سب سے زیادہ چمک رہا تھا، اس کو چمٹے کے ساتھ اٹھایا اور ایک طرف الگ رکھ دیا۔ میزبان خاموش تھا مگر ہر چیز پر دھیان دے رہا تھا۔

کچھ ہی دیر میں تنہا انگارے کا شعلہ بجھنے لگا، تھوڑی سی دیر میں جو کوئلہ پہلے روشن اور گرم تھا اب ایک کالے اور مردہ ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں رہ گیا تھا۔

سلام کے بعد سے بہت ہی کم الفاظ بولے گئے تھے۔ روانگی سے پہلے، مہمان نے بیکار کوئلہ اٹھایا اور اسے دوبارہ آگ کے بیچ رکھ دیا، فوری طور پر اس کے چاروں طرف جلتے ہوئے کوئلوں کی روشنی اور حرارت نے اسے دوبارہ زندہ کر دیا۔

جب مہمان روانگی کے لئے دروازے پر پہنچا تو میزبان نے کہا: "آپ کی آمد کا، اور آپ کے اس خوبصورت سبق کے لئے بہت شکریہ، میں جلد ہی آپ کی محفل میں واپس آؤں گا"

اکثر محفل کیوں بجھ جاتی ہے؟؟
بہت آسان: "کیونکہ محفل کا ہر رکن دوسروں سے آگ اور حرارت لیتا ہے۔ گروپ کے ارکان کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ شعلے کا ایک حصہ ہیں اور ہم سب ایک دوسرے کی آگ کو روشن کرنے کے ذمہ دار ہیں اور ہمیں اپنے درمیان اتحاد کو قائم رکھنا چاہئے تاکہ محبت کی آگ واقعی مضبوط، موثر اور دیرپا ہو، اور ماحول آرام دہ رہے"۔

گروپ بھی ایک کنبہ کی طرح ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کبھی کبھی ہم کچھ پیغامات سے ناخوش اور ناراض ہوتے ہیں، جو بات اہم ہے وہ یہ ہے کہ اس تعلق کو قائم رکھنا چاہیے۔ ہم یہاں ایک دوسرے کی خیریت سے آگاہ رہنے کے لئے، خیالات کا تبادلہ کرنے، یا محض یہ جاننے کے لئے ہیں کہ ہم تنہا نہیں ہیں۔

دوسروں سے حرارت لیں اور اپنی حرارت سے دوسروں کو مستفید کریں

اس شعلہ کو زندہ رکھیں اور اللہ کی بخشی گئی سب سے خوبصورت چیز، "دوستی" کو ہمیشہ قائم و دائم رکھیں۔

اس لئے ایک دوسرے کا حال احوال پوچھتے رہا کریں

13/12/2024

میں نے سنا ہے اور دیکھا بھی ہے کہ خون کے رشتے ناراض ہو جائیں تو ملاقات جنازوں پر ہوتی ہے......................

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنلٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان  کے تحت کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے اشتراک سے ضلع لیہ کرپشن...
10/12/2024

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان
کے تحت کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے اشتراک سے ضلع لیہ کرپشن ڈے کے موقع پر سیمینار ۔۔۔۔۔۔۔

*Admission BS nursing* *Bank Challan  =500*پنجاب گورنمنٹ نے 44 سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ کے ڈگری پروگرام میں داخلوں کا ا...
07/12/2024

*Admission BS nursing*
*Bank Challan =500
*پنجاب گورنمنٹ نے 44 سرکاری ہسپتالوں میں نرسنگ کے ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا ھے، داخلے کی آخری تاریخ 23 دسمبر ھے۔*

*`اپلائی کرنے سے پہلے مندرجہ ذیل باتوں کو جاننا ضروری ہے`*
*`۰` گورنمنٹ ہسپتال شاہدرہ کے علاؤہ باقی تمام کالجز میں صرف خواتین اپلائی کر سکتی ہیں*
*`۰` امیدواروں کا میٹرک (سائنسی مضامین کے ساتھ) اور ایف ایسی پری میڈیکل میں 50 فیصد نمبرات کے ساتھ پاس ہونا اور پنجاب کا ڈومیسائل رکھنا لازمی ہے*
*`۰` عمر کی حد اب پچیس کی بجائے 35 سال کر دی گئی ہے اور اب امیدوار کا غیر شادی شدہ ہونا بھی شرط نہیں ہے*
*`۰` چار سالہ ڈگری پروگرام کے دوران امید وار کو ماہانہ 31470 سٹائپینڈ دیا جائے گا، جبکہ انٹرن شپ میں سیلری کا معاملہ ابھی تک زیر بحث ہے*
*`۰` امید وار کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل ہونا بھی لازمی ہے*
APPLY MODE: ONLINE

FOR ONLINE APPLY CONTACT ON WHATSAPP NUMBER 0343 2142087

آن لائن درخواست دینے کے لیے واٹس ایپ نمبر

https://wa.me/923432142087

NOTE SEND SCREENSHOT OF ADVERTISEMENT WHILE CONTACTING ON WHATSAPP.

**ONLY MESSAGE NO CALL PLZ**










03/12/2024

Check out Umar Shakir’s post.

02/12/2024

Watch, follow, and discover more trending content.

29/11/2024

درخواست دعاۓ صحت
سجاد گل چکنمبر 404/TDA ۔۔۔۔۔۔ ھارٹ اٹیک کی وجہ سے کراچی میمن ہسپتال *آئی سی یو* میں زیر علاج ہیں تمام احباب سے گزارش ہے کہ اللہ تعالیٰ صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے آمین

Address

Leiah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umar Shakir Community posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Umar Shakir Community:

Share