Rawalpinde J Tv

Rawalpinde J Tv News web page

لیہ: گورنمنٹ پرائمری سکول 273 ٹی ڈی اے میں ننھی طالبہ پر مبینہ تشدد کا واقعہڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا واقعہ کا نوٹس ڈپٹی...
13/03/2025

لیہ: گورنمنٹ پرائمری سکول 273 ٹی ڈی اے میں ننھی طالبہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ
ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا واقعہ کا نوٹس
ڈپٹی کمشنر نے معاملہ کی انکوائری تک متعلقہ ٹیچر کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دئے
اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن نور محمد ننھی طالبہ کے گھر پہنچے اور انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ننھی طالبہ کو تحائف دئے۔

گولڑہ شریف اور سنگجانی کے درمیان ریلوے کی ٹرین 14 ڈاون عوام ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گیں ٹرین کی بوگیاں اترنے کی و...
13/03/2025

گولڑہ شریف اور سنگجانی کے درمیان ریلوے کی ٹرین 14 ڈاون عوام ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گیں
ٹرین کی بوگیاں اترنے کی وجہ سے لاین بلاک ہوگئی جسے کھولنے کے لیے ہیں ریلوے کے تمام آفیسران موقع پر پہنچ گئے اور ٹرین کی بوگیوں کو دوبارہ لاین پر لانے اور بوگیوں کے لاین سے اترنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے کام جاری

حکومتی دعوے بے کار، چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئیحکومتی دعوے دھرے رہ گئے، لاہو میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئ...
13/03/2025

حکومتی دعوے بے کار، چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، لاہو میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، نرخ 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئے، چینی مسلسل مہنگی ہونے سے شہری پھٹ پڑے۔
رمضان المبارک میں چینی سستی کرنے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، لاہور میں 10 روز کے دوران 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، نرخ 180 روپے تک پہنچ گئے۔
شہری کہتے ہیں اب تو رمضان المبارک میں شربت بھی پھیکا پینا پڑتا ہے۔
ایک ماہ میں چینی کا 50 کلو والا تھیلا 1000 روپے بڑھ کر 8400 کا ہوگیا، دکانداروں نے قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
چینی کے ہول سیل تاجروں نے قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ برآمد کو قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر ملز کی بجائے طلب اور رسد کے فارمولے کو اپنایا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے چینی کی قلت پر قابو پانے کیلئے شکر (گڑ) درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جعفر ایکسپریس حملہ؛ آپریشن مکمل، 21 افراد شہید، 33 دہشت گرد واصلِ جہنم، آئی ایس پی آرسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر...
13/03/2025

جعفر ایکسپریس حملہ؛ آپریشن مکمل، 21 افراد شہید، 33 دہشت گرد واصلِ جہنم، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا، جہاں 21 مسافر شہید ہوئے جبکہ 33 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں 440 افراد سوار تھے۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں ایس ایس جی، ایئرفورس اور پولیس نے حصہ لیا، پہلے مرحلے میں خود کش حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے آپریشن مکمل کر لیا ہے، آپریشن سے پہلے 21 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو پاکستان کے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے ایس ایس پی عرفان علی سموں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپردوفاقی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژ...
13/03/2025

پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے ایس ایس پی عرفان علی سموں کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد
وفاقی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایس ایس پی عرفان علی سموں کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
عرفان علی سموں سندھ کے کئی اضلاع سکھر، دادو، بدین، شکارپور ، جیکب آباد اور کشمور میں بطور سینئر سپرینٹنڈنٹ آف پولیس خدمات انجام دے چکے ہیں
پنجاب حکومت نے کچھ ہفتے قبل ایس ایس پی عرفان علی سموں کی خدمات مانگی تھیں
ایس ایس پی عرفان علی سموں کو پنجاب پولیس میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان،

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی آف اپلائیڈ اینڈ ایمرجنگ سائنسز کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاسبرطانیہ ک...
11/03/2025

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی آف اپلائیڈ اینڈ ایمرجنگ سائنسز کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس
برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی طرف سے پاکستان کو واپس کیے گئے 190 ملین پاؤنڈز سپریم کورٹ سے وفاقی حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے گئے ہیں، وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق یہ رقم دانش یونیورسٹی کی تعمیر میں استعمال کئے جائیں گے۔
وزیرِاعظم کا 190 ملین پاؤنڈز کی رقم وفاقی حکومت کو منتقلی پر چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ
دانش یونیورسٹی ایک ایسی درسگاہ ہوگی جہاں مستحق اور لائق طلباء کو اعلیٰ درجے کی تحقیق پر مبنی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا، وزیرِاعظم
وزیرِاعظم کی یونیورسٹی کے لئے اسلام آباد میں زمین کے حصول کے لئے قانونی تقاضے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
وزیرِاعظم کی یونیورسٹی کے چارٹر اور دیگر قانونی معاملات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
وزیرِاعظم کی دانش یونیورسٹی کو بین الاقوامی معیار کی ٹیکنیکل اینڈ اپلائیڈ یونیورسٹی بنانے کی ہدایت
یونیورسٹی کی عمارت کو سادگی میں عنصر نمایاں ہو، یونیورسٹی کی عمارت کو سرخ اینٹوں سے تعمیر کیا جائے اور عمارت پر کوئی غیر ضروری خرچ نہ کیا جائے تاکہ لاگت کم سے کم ہو، وزیرِاعظم
یونیورسٹی کے لئے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ اور فیکلٹی کو بھرتی کیا جائے گا، وزیرِاعظم
دانش یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی اور جدید تحقیق کے حوالے سے تمام آلات سے آراستہ ہو گی، وزیرِاعظم
دانش یونیورسٹی کا نصاب جدید اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ترتیب دیا جائے، وزیرِاعظم کی ہدایت
وزیرِاعظم کی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے حوالے سے سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
وزیرِاعظم کی بورڈ آف ٹرسٹیز کی نامزدگیوں کی حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
اجلاس کو دانش یونیورسٹی اور اسکولز کے حوالے سے بریفنگ
وزیرِاعظم پاکستان دانش یونیورسٹی کے پیٹرن ہوں گے، بریفنگ
دانش یونیورسٹی کی رجسٹریشن سیکشن 42 کمپنی کے طور پر کی جائے گی جس کے لئے تمام ضروری معاملات چند ہی روز میں مکمل ہو جائیں گے، بریفنگ
دانش یونیورسٹی کے لئے سیکٹر ایچ 16 میں زمین کا انتخاب کیا گیا ہے، بریفنگ
دانش یونیورسٹی کے امور دانش ٹرسٹ کے زیر تحت ہوں گے تاکہ ادارہ اپنے مالی امور میں خود مختار ہو اور اس میں حکومتی عمل دخل کم سے کم ہو، بریفنگ
شگر، گلگت اور باغ میں جلد ہی دانش اسکولز کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، بریفنگ
آزاد جموں و کشمیر کے علاقے نیلم ویلی اور کراچی کے پسماندہ علاقوں میں بھی دانش اسکولز کا قیام عمل میں لایا جائے گا، بریفنگ

بھکر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری زنانہ نگہت جمیل نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ایلمٹری سکول نوانی اور گورنمنٹ گرلز ماڈل ایلمنٹ...
11/03/2025

بھکر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری زنانہ نگہت جمیل نے گورنمنٹ گرلز ماڈل ایلمٹری سکول نوانی اور گورنمنٹ گرلز ماڈل ایلمنٹری سکول بنڈا گل حیدر شاہ کا اچانک دورہ کیا اس دوران انہوں نے جاری داخلہ مہم کا جائزہ لیا ڈی ای او کا کہنا تھا کے حکومت کی جانب سے شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تمام بچوں کو سکول لانے کے لیئے ٹیچرز کیمونٹی کے ساتھ مل کے بھرپور کوشش کریں تاکہ کوئی بھی بچہ جس کی عمر پوری ہوچکی ہے وہ سکول سے باہر نا رہے اس موقع پر انہوں نے ہیڈ ٹیچرز کو ہدایت کی کہ وہ داخلہ مہم کے حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ڈی ای او نگہت جمیل نے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول نوانی کی ہیڈ مسٹریس کو ہدایت کی کہ وہ سکول میں صفائی کی صورت حال کو بہتر بنائیں اور اس حوالے سے فراہم کردہ وسائل کو درست طریقہ کار سے سکول کونسل کی مشاورت سے استعمال کریں

10/03/2025

بھکر/ فائرنگ

بھکر: سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے کا نتیجہ ، نوجوان کو نگل گیا

بھکر: ٹک ٹاک پر ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے پر دو گروپوں میں تصادم ہوا ، ریسکیو

بھکر: 27 سالہ عزیر خان مخالفین کی فائرنگ سے قتل ، ریسکیو

بھکر: میت پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلورکوٹ ، منتقل ریسکیو

بھکر: ڈی پی او شہزاد رفیق نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی

بھکر انسپکٹر عمران یعقوب انچارج سی آئی اے بھکر کی دبنگ کاروائیبھکر پولیس نے ڈکیتی کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا پیشہ وارا...
10/03/2025

بھکر

انسپکٹر عمران یعقوب انچارج سی آئی اے بھکر کی دبنگ کاروائی
بھکر پولیس نے ڈکیتی کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا
پیشہ وارانہ طریقے سے اور تمام تر وسائل کو بروۓ کار لاتے ہوۓ تھانہ سٹی بھکر کے مقدمہ نمبر 393/24 کا مرکزی اشتہاری ملزم طلحہ ولد محمد یامین سکنہ دریا خان کو فزیکلی گرفتار کر لیا۔
ڈکیت سٹی ایریا بھکر سے ڈکیتی کی واردارت کر کے کافی عرصہ سے روپوش تھا۔اور بھکر پولیس کومطلوب تھا

*بھکر پولیس* *بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ کی کارروائی*  انچارج چیک پوسٹ داجل ملک عبدالقیوم چھینہ سب انسپکٹراور ثناء اللہ ...
02/02/2025

*بھکر پولیس*

*بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ کی کارروائی*

انچارج چیک پوسٹ داجل ملک عبدالقیوم چھینہ سب انسپکٹراور ثناء اللہ Asi
معہ ٹیم نے مضر صحت گوشت کی ترسیل کی کوشش ناکام بنادی
دوران چیکنگ حسیب ولد اسلم قوم قریشی سکنہ لال درویش بھکر سےلوڈر رکشہ پر موجود تین من مضر صحت گوشت برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانہ صدر بھکر پولیس کے حوالے کر دیا۔
*بھکر پولیس ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے*

26/12/2024

پاکستان کے پرامن مزایل پروگرام کے خلاف امریکی پابندیاں
عمران احمد نیازی کا ٹرمپ کے ساتھ حقیقی تعلق
امریکی ترجمان نے عمران احمد نیازی کے متعلق کیا بات بولی ہے

24/05/2024

لیہ: چوک اعظم میں پاسکو سنٹر انچارج کے خلاف کاشتکار سراپا احتجاج

کسانوں نے ٹیل منڈا پر گندم سے لوڈ ٹرالیاں سڑک پر کھڑی کرکے لیہ چوک اعظم روڈ کو بلاک کردیا

کسانوں کا شدید احتجاج،،، سنٹر انچارج گندم کی بوریاں سنٹر پر اتارنے سے گریزاں ہے

پانچ دن سے ٹرالیاں سنٹر پر کھڑی ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں ، کاشتکار

Address

Leiah

Telephone

+923067414248

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rawalpinde J Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rawalpinde J Tv:

Share