Benazir Income Support/Waseela-E-Taleem Program

Benazir Income Support/Waseela-E-Taleem Program Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Benazir Income Support/Waseela-E-Taleem Program, Digital creator, Leiah.

16/11/2025

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے تمام مستحق خواتین کے لیے *ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس* تیار کر دیے گئے ہیں۔اب اگلے مرحلے می...
15/11/2025

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے تمام مستحق خواتین کے لیے *ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس* تیار کر دیے گئے ہیں۔
اب اگلے مرحلے میں سمز کی تقسیم کا عمل ملک بھر میں شروع کیا جا رہا ہے۔
اس مقصد کے لیے ضلع بھکر میں موبائل سمز کی تقسیم کے کے لیے چاروں تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں سمز تقسیم سنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں
یہ عمل *17 نومبر 2025* سے مرحلہ وار تحصیل سطح پر شروع ہوگا۔
پہلے مرحلے میں تحصیل منکیرہ اور کلورکوٹ جبکہ دوسرے مرحلے میں تحصیل دریا خان اور تیسرے مرحلے میں تحصیل بھکر شامل ہیں
سمز کی تقسیم صرف مقررہ کمیپ سایٹس پر کی جائے گی، جہاں ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندگان موجود ہوں گے۔
مستحق خواتین کو سمز صرف انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کے بعد جاری کی جائے گی۔
یہ سِمز صرف اور صرف اہل اور رجسٹرڑخواتین کو جاری کی جائیں گی۔
نا اہل یا ایسی بینیفشری جس کا اکاؤنٹ بلاک ہے اس کو سِم نہیں ملے گی۔
یاد رکھیے
بی آئی ایس پی کی جانب سے تمام سمز مفت تقسیم کی جا رہی ہیں
کسی بھی شخص کو رقم ہرگز نہ دیں۔
براہِ کرم اپنی سم صرف BISP کے سرکاری کیمپ سائٹس سے ہی حاصل کریں۔

14/11/2025
14/11/2025

BISP News Update For Liability Ladies

🌸 اہم اطلاع برائے مستحق خواتین 🌸
📢 بی آئی ایس پی والٹ پورٹل اپڈیٹ ہو گیا ہے!

الحمدللہ! بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی ویب سائٹ پر نئی اپڈیٹ جاری کر دی گئی ہے۔
اب وہ تمام خواتین جنہیں پیغام ملا ہے کہ:

> “آپ بی آئی ایس پی والٹ کی رقم کے اجرا کے لیے اہل ہیں”

وہ اپنے قریبی بینک الفلاح پے ایجنٹ یا ایچ بی ایل کنیکٹ یا جاز کیش یا پھر ان کو جس والٹ بینک سے میسج آیا ہے ادائیگی مرکز سے جا کر اپنی رقم وصول کر سکتی ہیں۔

✅ اگر موجودہ سہ ماہی کی قسط نہیں ملی تو چند دن بعد دوبارہ چیک کریں،
سسٹم مرحلہ وار اپڈیٹ ہو رہا ہے۔

💠 یاد رکھیں:
آپ کا ڈیٹا والٹ سسٹم میں کامیابی سے اندراج ہو چکا ہے۔

🇵🇰 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
مستحق خواتین کی خدمت میں ایک اور قدم آگے! 💚

ایک کروڑ بینیفیشری کے والٹ اکاؤنٹ ان کے شناختی کارڈ نمبر پر کھول دیئے گئے ہیں ۔ اب صرف ان اکاؤنٹ کو موبائل نمبر کے ساتھ ...
13/11/2025

ایک کروڑ بینیفیشری کے والٹ اکاؤنٹ ان کے شناختی کارڈ نمبر پر کھول دیئے گئے ہیں ۔ اب صرف ان اکاؤنٹ کو موبائل نمبر کے ساتھ لنک کرنا باقی ہے ۔ جب بینیفیشری پیمنٹ وصول کرے گی ۔ تو اس سم پر OTP موصول ہوگا ۔ OTP ۔ بتانے پر پیمنٹ موصول ہوگی

13/11/2025

*بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اکتوبر تا دسمبر والی پیمنٹ میں نیو خواتین کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ*

*جس ضلع میں سم جاری کی گئی ہے، وہاں  پورٹل پر یہ دکھائی دے رہا ہے۔*  *آپ سوشل پروٹیکشن والٹ کی سم کے اجرا کے لیے اہل ہیں...
13/11/2025

*جس ضلع میں سم جاری کی گئی ہے، وہاں پورٹل پر یہ دکھائی دے رہا ہے۔*

*آپ سوشل پروٹیکشن والٹ کی سم کے اجرا کے لیے اہل ہیں۔*

*مزید تفصیلات کے لیے پورٹل پر وزٹ کریں اور اپنی سم حاصل کریں!*

* *
# *BISP SPECIAL FOCUS TEAM*

11/11/2025

پنجاب کے 13 منتخب اضلاع کی حاملہ خواتین اور 2 سال سے کم عمر بچوں کی ماؤں کو آغوش پروگرام کے ذریعے 38,000 روپے کی مرحلہ وار ادائیگی اور مراکز صحت پر مفت طبی سہولیات
آغوش پروگرام میں مندرجہ ذیل اضلاع شامل ہیں:
ڈی جی خان ڈویژن
ڈی جی خان، تونسہ ، راجن پور ، لیہ ، مظفر گڑھ ، کوٹ ادو
بہاولپور ڈویژن
بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر
سرگودھا ڈویژن
بھکر، میانوالی، خوشاب
ملتان ڈویژن
لودھراں
ضروری ہدایات
ہ ہر بار معائنے پر آغوش کارڈ یا شناختی کارڈ ہمراہ لے کر آئیں۔
ه دوران رجسٹریشن اپنے زیر استعمال درست موبائل نمبر درج کروائیں، ورنہ آپ کیش ایجنٹ سے رقم حاصل نہیں کر سکتی۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) سے منسلک خواتین تمام سرکاری ہسپتالوں (BHU, RHC, THQ, DHQ) سے اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔
ه دیگر خواتین صرف بنیادی و دیہی مراکز صحت (BHUs & RHCS) پر ہی اپنی رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔
آغوش کے تحت 38,000 روپے تک کی مکمل رقم حاصل کرنے کے لیے ماں اور بچے کی صحت سے منسلک تمام معائنوں اور پیدائشی سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنائیں۔
رجسٹریشن سے مشروط 2000 روپے کی رقم دوران حمل کسی بھی مرحلے پر رجسٹریشن کروانے پر ایک بار ادا کی جائے گی۔
ہیلتھ اسٹاف یا کیش آؤٹ ایجنٹ کے کسی بھی رقم کے مطالبے کی صورت میں 1221 پر رابطہ کریں۔
آغوش پرو گرام سے منسلک خواتین طبی معائنے کے بعد قریبی کیش ایجنٹ سے بائیو میٹرک تصدیق کے بعد بغیر کسی کٹوتی کے رقم حاصل کر سکتی ہیں۔
`

09/11/2025

اہم اطلاع !
*پنجاب میں معذور افراد کےلئے ماہانہ 7 ہزار روپے وظیفہ مقرر کردیاگیا ہے* .

*سوشل ویلفیئر آفس سے معذوری کارڈ بنائیں*

*وہ تمام معذور افراد جن کا معذوری شناختی کارڈ بن چکا ہے وہ میسج میں HQ لکھ کر Space دیں پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8123 پر Send کریں، تصدیق کے بعد مالی مدد کے اہل قرار پائیں گے*

*اگر اس پر ویل چیئر کا نشان بنا ہے تو شناختی کارڈ نمبر کو 8123 پر بھیجیں*
*ہماری تھوڑی سی کوشش کسی کے مستقل سہارے کا ذریعہ بن سکتا ہے*
*پنجاب کے ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر سے انکے دفتر میں رابطہ کیا جا سکتا ہے*
شکریہ

08/11/2025

"عاجزی اوڑھ کر جو خود کو جھکایا میں نے،
لوگ کم ظرف تھے اِتنے کہ خُدا ہونے لگے ۔🖤"

08/11/2025

25 نومبر کو نیو قسط اسٹارٹ ہونے والی ہے

08/11/2025

*Good News For Bisp*
*Beneficiary...*

Address

Leiah
31200

Telephone

+923060710215

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Benazir Income Support/Waseela-E-Taleem Program posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Benazir Income Support/Waseela-E-Taleem Program:

Share