25/12/2025
ضلعی انجمن صحافیان لیہ کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ ولادت کی مناسبت سے پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ محسن عدیل چوہدری، جنرل سیکرٹری رانا خالد محمود شوق، چئیرمین گورننگ باڈی تنویر احمد خان ، وائس چیئرمین مجلسِ عاملہ یونس خان بزدار اور جنرل سیکرٹری ضلعی انجمن صحافیان لیہ مہر کامران تھند نے قائدِ اعظمؒ کی جدوجہدِ آزادی اور افکار پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں ممبران ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا ، شرکاء نے قائدِ اعظمؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
#قائداعظم
#محمدعلیجناح
#لیہ
#صحافت
#پاکستان