Voice Today Digital

Voice Today Digital Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice Today Digital, Media/News Company, Leiah.

𝙑𝙤𝙞𝙘𝙚 𝙏𝙤𝙙𝙖𝙮 𝘿𝙞𝙜𝙞𝙩𝙖𝙡 is a Pakistani Digital News Platform where you can watch Live 24/7 Pakistan's Exclusive Coverage, Headlines, Bulletins, Breaking News, Latest News, Top Stories, Current Affairs, Pakistan News & International News.

07/09/2026

لیہ میں جمیعت علماء اسلام کی تحفظ ختم نبوت ریلی ۔۔روح پرور مناظر ۔۔عاشقان رسول کی بڑی تعداد امڈ آئی ۔۔کون کون سی شخصیات ہوئیں شریک ۔۔جانیے مکمل احوال عسکری کھرل کی اس رپورٹ میں

07/09/2026

جائیں تو جائیں کہاں
کٹاو متاثرین کا درد ۔۔لہجوں سے جھلکنے لگا
کوئی ہے جو ان مظلوموں کی فریاد سنے ؟؟
آئیے ملکر انکی آواز وزیراعلٰی تک پہنچانے میں مدد کریں ۔۔ویڈیو فارورڈ کیجیے ۔۔مظلوموں کا ساتھ دیجیے
Punjab

07/09/2026

لیہ کے دریائی کٹاو سے متاثرین کی آہ و بکا ۔۔آپ بھی سنیے اور آواز کو ھکام تک پہنچانے میں مدد کریں

07/09/2026

لیہ کے کٹاو متاثرین کے صبر کا پیمانہ لبریز ۔۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نام درد بھری اپیل ۔۔خدارا ہمارے گھر بچاو

06/09/2026
06/09/2026

ڈیرہ غازیخان کا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ پنجاب بھر میں ٹاپ پر کیسے ؟
ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان سمرا نے کامیابی کا راز بتا دیا
دل کے مریضوں کا مفت علاج کیسے ؟
محسن عدیل چوہدری کیساتھ اہم معلومات پر مبنی خصوصی انٹرویو

06/09/2026

ڈاکٹر یحییٰ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لیہ میں “میٹ دی پریس”کی پُروقار تقریب کا انعقاد۔۔۔
ادارہ کی کارکردگی۔۔شعبہ جات ۔۔پرفارمنس ۔ایچ ای سی سمیت متعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے الحاق ۔۔داخلوں اور فیسوں کے دیگر اضلاع سے تقابلی جائزہ بارے بریفنگ
ڈاکٹر یحییٰ انسٹیٹیوٹ اور ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے درمیانمفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط۔۔۔

04/09/2026
مذکورہ کالم 11 سال قبل انہی ایام میں آنے والے سیلاب، اس سے ہونے والی تباہی اور انتظامیہ کے شاہانہ طرزِ حکمرانی کے موضوع ...
04/09/2026

مذکورہ کالم 11 سال قبل انہی ایام میں آنے والے سیلاب، اس سے ہونے والی تباہی اور انتظامیہ کے شاہانہ طرزِ حکمرانی کے موضوع پر 18 اگست 2015ء کو روزنامہ لیہ ٹوڈے کا حصہ بنا۔
ایک دہائی گزرنے کے باوجود آج بھی وسیب و نشیب کے حالات جوں کے توں ہیں؛ لوگوں کا درد وہی، مسائل وہی اور انتظامیہ کی بے حسی بھی برقرار ہے۔ قارئین کی یادوں کو تازہ کرنے اور حاکمِ وقت کے اندازِ حکمرانی و بیوروکریسی کے طرزِ عمل کی عکاسی کے لیے یہ کالم دوبارہ شائع کیا جا رہا ہے۔
اپنی رائے اور فیڈ بیک سے ضرور نوازیے گا۔

04/09/2026

جائیں تو جائیں کہاں؟

ہے کوئی… جو ان دکھیاروں کی فریاد سنے؟

حکومتی وعدے، انتظامی دعوے اور یقین دہانیاں سب دھرے کے دھرے رہ گئے۔ ایک کے بعد ایک بستی صفحۂ ہستی سے مٹ رہی ہے، گھر اجڑ رہے ہیں، آشیانے دریا برد ہو رہے ہیں، فصلیں نگل لی گئی ہیں اور سونا اگلنے والی زمین بے رحم موجوں کی نذر ہو رہی ہے۔

ادھر سیاستدان اپنی اپنی جھوٹی دکانیں چمکانے تک محدود ہیں۔ کہیں ہار پہنائے جا رہے ہیں، کہیں فوٹو سیشن ہو رہا ہے ، کہیں افتتاحی کام کے آغاز پر ڈھول پیٹے جا رہے تھے، اور کہیں پروٹوکول کے جھرمٹ میں متاثرہ مقام پر کسی ’’چمتکار‘‘ کے آغاز کی خوشخبریاں سنائی جا رہی ہیں۔

مگر چند گھنٹے گزرتے ہی سب منظر سے غائب!

نہ وعدے پورے ہوئے، نہ عملی اقدامات نظر آئے۔ سمری وزیراعلیٰ کی میز پر منظوری کی منتظر ہے، فنڈز جاری نہیں ہوئے تو کام بھی چند گھنٹوں بعد بند ہو گیا۔

اور ادھر؟

دریا رکنے کا نام نہیں لے رہا۔

اس کی بے رحم موجیں مسلسل ہنستی بستی زندگیاں، غریبوں کے کچے پکے گھر، برسوں کی محنت سے بنائے آشیانے، مویشی، کھیت، فصلیں اور وہ زمین ہڑپ کرتی جا رہی ہیں جسے ہمارے وسیب کے کسان نے اپنے خون پسینے سے سینچا تھا۔

جن کے گھر اجڑ گئے، وہ اپنے بچوں اور چند بچی کھچی چیزوں کو اٹھائے بے بسی کی تصویر بنے بیٹھے ہیں۔ کسی کے پاس جانے کو جگہ نہیں، کسی کے پاس دوبارہ گھر بنانے کے وسائل نہیں، کسی کی فصل گئی تو پورے سال کا رزق گیا، اور کسی کا سب کچھ دریا کی ایک موج اپنے ساتھ بہا لے گئی۔

یہ صرف زمین کا کٹاؤ نہیں…
یہ انسانوں کی زندگیاں کٹنے کا المیہ ہے۔

یہ صرف بستیاں نہیں مٹ رہیں…
یہ نسلوں کی یادیں، خواب، محنت اور مستقبل دریا برد ہو رہا ہے۔

اور سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ جائیں تو جائیں کہاں؟

کیا ان بے گھر لوگوں کی کوئی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچ رہی ہے؟
کیا کسی ذمہ دار کو ان ماؤں کے آنسو، بچوں کی بے بسی اور کسان کی اجڑتی امید دکھائی دے رہی ہے؟

میرے وسیب کے باسیو!

ہم شرمندہ ہیں…

شرمندہ ہیں کہ آپکی آنکھوں کے سامنے آپکے گھر اجڑ رہے ہیں، زمینیں نگلی جا رہی ہیں اور ہم آپکو صرف وعدوں، یقین دہانیوں اور تصویروں کے سہارے چھوڑنے پر مجبور ہیں۔

دریا اپنی جگہ بے رحم ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا ہماری بے حسی اس سے بھی زیادہ بے رحم ہو چکی ہے؟
محسن عدیل چوہدری

03006761712

Address

Leiah
31200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Today Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Today Digital:

Shortcuts

Share