LQP News

LQP News Liaquatpur: If a citizen has any grievances from any organization, be it private or government, we will make the news. Contact us.
(1)

Our WhatsApp number is available on our page.

26/07/2025

*لیاقت پور 11 چک ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم*
*فوجی ظہور احمد چیمہ چک 11 اے والے کا بیٹا روڈ ایکسڈنٹ میں وفات پا چکا ہے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا*

لیاقت پور صدر بازار فیروزہ نزد جامع مسجد سے ملحقہ مارکیٹ  میں نانعلوم وارداتی (رانا بابر علی رانا صابر علی )جیولرز اور ر...
25/07/2025

لیاقت پور
صدر بازار فیروزہ نزد جامع مسجد سے ملحقہ مارکیٹ میں نانعلوم وارداتی (رانا بابر علی رانا صابر علی )جیولرز اور رانا ذولفقار جیولرز کی دکانوں کے تالے/ چھوٹے گیس سلنڈر سے کاٹ کر مین سیف الماریوں تک پہنچ گئے. آذانیں ہونے پر نمازیوں کی آمد دیکھ کر وارداتی اپنا وارداتی سامان چھوڑ کر فرار

اطلاع پر انچارج پولیس چوکی فیروزہ تھانہ پکالاڑاں سب انسپکٹر محمد عامر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مصروف تفشیش .

25/07/2025

اللہ آباد فرید کالونی میں قتل کی واردات بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔ ذرائع

24/07/2025

محمد ابراہیم میلادی کھر اسسٹنٹ کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی لیاقت پور کے بہنوئی ملک خالد محمود کھر جو کہ بقضا الہی وفات پا چکے تھے۔ جن کی روح کو ایصال ثواب کے لیے قران خوانی کا ختم پاک آج مورخہ 2025-07-24 بروز جمعرات بوقت 1:30بجے دن مسجد عمر فاروق میونسپل کمیٹی لیاقت پور میں بھی پڑھا جائے گا۔تمام دوست احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

سابق ایس ایچ او رحیم یارخان سب انسپکٹر جام احسان الٰہی کے بحال ہونے کی اطلاعات ہیں ماشاءاللہ مبارک ہو
23/07/2025

سابق ایس ایچ او رحیم یارخان
سب انسپکٹر جام احسان الٰہی کے بحال ہونے کی اطلاعات ہیں ماشاءاللہ مبارک ہو

23/07/2025

ایک وزٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر لیاقت پور کا بھی کرنا چاہیے گائنی وارڈ میں لیڈی ڈاکٹروں کی انے والے مریضوں کی خواتین سے انتہائی بدتمیز سے پیش انا معمول بن گیا ہے مریض کو تسلی سے چیک کرنے کے بجائے بہاولپور یا رحیم یار خان ریفر کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے اور بلڈ کے چار چار بوتلیں بھی ارینج کرنے کو کہا جاتا ہے مریض خود ہی ڈر کے مارے تحصیل ہیڈ کوارٹر سے رفع چکر ہو جاتا ہے سمجھ سے بات باہر ہے کیا ان لیڈی ڈاکٹروں اور ڈاکٹروں کا باہر پرائیویٹ ہسپتالوں کے ساتھ شاید کمیشن طے ہو چکا ہے جس مریض کو رحیم یار خان اور بہاولپور ریفر کیا جاتا ہے وہ 15 ہزار میں پرائیویٹ ہسپتال سے بڑے اپریشن کے ساتھ ڈیلیوری کروا لیتا ہے لیاقت پور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی بڑی بلڈنگ اور صفائی ستھرائی انتظامات کو دیکھ کر ایسے لگتا ہے کہ یہاں پر عام انسان کے مسائل بہت اچھے طریقے سے سنے جاتے ہیں لیکن ایسا نہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر میں عام انسان اور غریب انسان کی تذلیل کر کے اور ذلیل خوار کر کے نکالا جاتا ہے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور خفیہ طور معاملات کی تحقیقات کروائیں

23/07/2025

*سینیٹ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا*

اظہار رائے سے مراد معلومات نشر کرنے اور شائع کرنے کا حق ہے ، بل کا متن

بل کے تحت صحافیوں اور ان کے اہلخانہ و رشتہ داروں کو بھی تحفظ فراہم کیا جائے گا

کسی شخص کو صحافی کے فرائض کی ادائیگی کے دوران پرتشدد کارروائی کی اجازت نہیں ہوگی

صحافی پر فرائض کی ادائیگی کے دوران تشدد کے جرم ثابت ہونے پر 7 سال قید اور 3 لاکھ جرمانے کی سزا ہوگی

بل کے تحت صحافی کو ذرائع کا انکشاف نہ کرنے اور رازداری کا حق حاصل ہوگا

کوئی شخص کسی صحافی کو کسی بھی چیز کو ظاہر کرنے پر مجبور نہیں کرے گا۔

صحافی پر معلومات کے ذرائع ظاہر کرنے کے لئے دبائو ڈالنے پر تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو گا

صحافی کے آزادانہ فرائض کی ادائیگی میں حائل ہونے پر پانچ سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ ہوگا

صحافیوں سے متعلق جرائم کی تیز ترین سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی

صحافیوں کے تحفظ کیسز کے لیے وفاقی حکومت اسلام آباد اور صوبائی ہائی کورٹس کے چیف جسٹس سے مشاورت سے سیشن کورٹ قائم کرے گی

جرنلسٹ پروٹیکشن بل کے تحت کمیشن قائم کیا جائے گا

کمیشن کے چئیرپرسن اور ممبران کا تقرر وفاقی حکومت کرے گی

چئیرپرسن اور رکن کی مدت تین سال کی ہو گی ، جس میں توسیع نہیں ہو گی

صحافیوں کے تحفظ کے کمیشن کا چئیرپرسن ہائی کورٹ کا جج یا جج کی اہلیت رکھنے والا شخص ہو گا ، بل کا متن

چئیرپرسن کےپاس انسانی حقوق اور صحافیوں کے حقوق سے متعلق پندرہ سال کا پریکٹس کا تجربہ لازم

کمیشن صحافی یا اسکے ساتھی کا تحفظ کرے گا جس پر اظہار رائے کی آزادی کی پریکٹس کی وجہ سے حملہ کیا جائے

کمیشن صحافی کی بیوی ، زیر کفالت افراد ، ساتھی اور قریبی رشتہ داروں کا تحفظ کرے گا

کمیشن صحافی کی پراپرٹی ، اشیاء، گروپ ، تنظیم اور سماجی تحریک کا تحفظ کرے گا

کمیشن کی جانب سے شکایت آنے پر تھانے کا ایس ایچ او ایف آئی درج کرے گا،

کیس کی تحقیقات کرنے والے پولیس افسر کے پاس فوجداری کیسز والے اختیارات ہوں گے

کمیشن شکایت کرنے والے شخص کی شناخت خفیہ رکھنے کی ہدایت دے سکتا ہے

کمیشن کے پاس خفیہ ایجنسی کے عمل اور پریکٹس کی تحقیقات کا اختیار نہیں ہو گا

اگر شکایت درج ہو جس میں الزام ہو کہ ایجنسی انسانی حقوق سے متضاد اور برعکس اقدام کر رہی ہے تو شکایت متعلقہ اتھارٹی کے سپرد کی جائے گی

کمیشن کاہر رکن اور اسٹاف حکومت، انتظامیہ سے آزاد ہو گا

23/07/2025

بہت ہی بری خبر
اڈا 87بنک کے ساتھ چک نمبر 85کالونی میں گٹر صاف کرنے کے بعد باپ نے بیٹے کو کہا باقی جو گندگی رہ گئی ہے نکال لو جیسے نکالنے لگا گٹر کی دلدل میں پھنس گیا اُسے نکالنے کیلئے 3لوگ اور گئے وہ بھی پھنس گئے کالونی کی عوام نکال کر ھسپتال اڈا 87بنک پر لے گئے 2لوگ وفات پاہ گئے ہیں ایک کو ریسکیو کر دیا اور ایک کو ابھی نکالا گیا ہے

رسی جل گئی مگر بل نہ گیا امپیریل سکول والوں نے بچوں کو فیس کی وصولی کے لیے میسج کرنے شروع کر دیے محکمہ سکول ایجوکیشن اور...
23/07/2025

رسی جل گئی مگر بل نہ گیا امپیریل سکول والوں نے بچوں کو فیس کی وصولی کے لیے میسج کرنے شروع کر دیے محکمہ سکول ایجوکیشن اور انتظامی افسران سے گزارش ہے سکول سیل ہے اور یہ چھٹیوں کی فیسیں وصول کرنے کے لیے بچوں کو میسج کر رہے ہیں اس طرف بھی توجہ دے لیں

21/07/2025

+

طالبہ راولپنڈی سے جھنگ اپنے گھر نہ پہنچ سکی، لاش مل گئیجھنگ میں فیصل آباد روڈ پر سڑک کنارے سے 19 سالہ طالبہ کی لاش ملی ...
20/07/2025

طالبہ راولپنڈی سے جھنگ اپنے گھر نہ پہنچ سکی، لاش مل گئی

جھنگ میں فیصل آباد روڈ پر سڑک کنارے سے 19 سالہ طالبہ کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں زیرِ تعلیم تھی اور ہفتہ وار چھٹی پر گھر واپس آ رہی تھی تاہم گھر نہ پہنچ سکی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ چک نمبر 232 ج ب کی رہائشی 19 سالہ کنزیٰ بس کے ذریعے گھر آ رہی تھی اور اسی دوران اہلِ خانہ کے ساتھ بھی رابطے میں تھی لیکن چنیوٹ روڈ پر موڑ کے قریب مردہ حالت میں ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کنزیٰ کے بیگز بھی لاش کے قریب سے ملے ہیں جبکہ لاش کے قریب سے رکشہ کے ٹائر کے نشانات ملے ہیں۔

پولیس کی جانب سے بس اور رکشہ کو ٹریس کیا جا رہا ہے، لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔
یا اللہ پاک سب کی بیٹیوں کی عزتوں کی حفاظت فرما یہ سب دیکھ کربہت دکھ ھواھے والدین کو چاہیے کہ لمبے سفر کے دوران کبھی بھی اپنی اولاد کو اکیلا نہ چھوڑیں یا کم ازکم وقت سےپہلےبس سٹاپ پر ضرور پہنچ جائیں، جب آپ کے بچے یا بچیاں اس طرح کے سفر میں اکیلے ھوں تو ان کو تاکید کریں کہ گاڑی میں سوار ھونے سے پہلے گاڑی کا پلیٹ نمبر،ڈرائیور کا رابطہ نمبر گاڑی کے پہنچنے کا وقت اپنے گھر والوں کولازمی سینڈ کریں اور کسی رجسٹرڈ اڈہ سےسفر کریں تاکہ آپ کو سیٹ نمبر اور ٹکٹ جاری ھو اس کا سکرین شارٹ اپنے گھر والوں کو بھیجیں راہ چلتی گاڑیوں میں سفر سے اجتناب کریں
اس بیٹی نے اور اس کے ماں باپ نے دل میں کیا کیا خواب سجائے رکھے ھونگے،اللہ پاک والدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے

* ٹریفک پولیس سکول صادق آباد میل ونگ کے انسٹرکٹر کا سوشل میڈیا پر وائرل معاملہ پر نوٹس*ضلعی افسر ٹریفک پولیس ڈی ایس پی چ...
19/07/2025

* ٹریفک پولیس سکول صادق آباد میل ونگ کے انسٹرکٹر کا سوشل میڈیا پر وائرل معاملہ پر نوٹس*
ضلعی افسر ٹریفک پولیس ڈی ایس پی چوہدری محمد ساجد نے ٹریفک اہلکار طارق چٹھہ کو کلوز ٹو پولیس لائن کردیا
واقعہ کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے، انکوائری کے بعد باضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی ایس پی ٹریفک
فرائض کی انجام دہی میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں، ڈی ایس پی ٹریفک
محکمانہ امور کی انجام دہی کے دوران یونیفارم کے بغیر کام کرنا ناقابل قبول عمل ہے، ڈی ایس پی ٹریفک

Address

Rochdale

Telephone

+923057070140

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when LQP News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to LQP News:

Share