
02/09/2025
رحیم یارخان گھریلوناچاقی پربیٹے نے باپ کوقتل کرکے نعش کمرے میں دفنادی‘
رحیم یار خان 10روزبعدملزم بیٹاتھانے میں پیش، قتل کا اعتراف ‘نشاندہی پرنعش برآمدکرادی‘
رحیم یار خان پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل‘ پولیس نے بیٹے کوحراست میں لے کرکارروائی شروع کردی
گلشن فیض کارہائشی 40 سالہ عثمان سرور جوکہ 10روزقبل اچانک گھرکے باہرسے لاپتہ ہوگیاتھااورورثاءکی جانب سے شبہ ظاہرکیاگیاتھا عثمان سرورجوکہ لکڑی کاکاروبارکرتاہے کو مبینہ طورپراغواءکرلیاگیاہے‘ تاہم گزشتہ روز مقتول عثمان سرور کا 18 سالہ بیٹامحمدحسنین تھانہ ائیرپورٹ پیش ہوا اوربتایاکہ اس نے10روزقبل اہل خانہ کی عدم موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے ناچاقی پراپنے باپ عثمان سرورکوگولی مارکرقتل کرنے کے بعداس کی نعش کمرے میں دفنادی ہے‘جس پرپولیس نے قاتل بیٹے محمدحسنین کی نشاندہی پر گھرسے مقتول عثمان سرور کی نعش برآمدکرکے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے
کے بعد بیٹے کوحراست میں لے کرکارروائی شروع کردی