11/08/2026
وہ ہم سے بھاگ رہا تھا… شاید اسے لوگوں پر بھروسہ نہیں رہا تھا۔ 💔
اس کی حالت دیکھ کر دل دکھ گیا۔ پھٹے ہوئے کپڑے، بکھرے ہوئے بال اور زندگی کی سختیوں نے اسے بالکل توڑ دیا تھا۔ ہماری ٹیم نے ہمت نہیں ہاری اور بڑے پیار، صبر اور تحمل کے ساتھ اسے محفوظ جگہ تک پہنچایا۔
پھر شروع ہوئی اس کی ایک نئی شروعات… ❤️
بال کٹوائے، نہلایا، صاف ستھرے کپڑے پہنائے، نئے جوتے دیے اور سر پر ٹوپی رکھی۔ آخر میں جب اس کے ہاتھ میں تسبیح آئی اور چہرے پر مسکراہٹ آئی، تو ہماری ساری محنت کامیاب محسوس ہوئی۔ 🤲❤️
کسی انسان کو بدلنے کے لیے ہمیشہ پیسے نہیں، کبھی صرف محبت، صبر اور انسانیت کی ضرورت ہوتی ہے۔
ویڈیو آخر تک ضرور دیکھیں اور اس بھائی کے لیے دعا کریں۔ ❤️